Jang News:
2025-06-26@22:04:07 GMT

ہم اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: اسد قیصر

اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT

ہم اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: اسد قیصر

اسد قیصر نے کہا کہ ہماری افواج اور قوم نے واضح پیغام دیا کہ ہم ہر حال میں اپنے وطن کا دفاع کریں گے۔فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج کا دن ہمارے لیے باعثِ فخر ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا۔

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بھارت سمجھ رہا تھا کہ پاکستان اندرونی طور پر تقسیم کا شکار ہے، بھارت موجودہ حالات کا فائدہ اٹھا کر جارحیت کرنا چاہتا تھا۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہماری افواج اور قوم نے واضح پیغام دیا کہ ہم ہر حال میں اپنے وطن کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا پاکستان بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی کابینہ کا اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار پر سید عاصم منیر کو خراج تحسین

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔ وفاقی کابینہ نے اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔ دوران اجلاس وزیر خزانہ نے فنانس بل پر شرکاء کو بریفنگ دی، اراکین کو بجٹ بل ترامیم سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خصوصی خطاب بھی کیا۔ کابینہ نے وزارتِ توانائی کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈا بھی منظور کر لیا، اجلاس میں پٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی کابینہ کا اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار پر سید عاصم منیر کو خراج تحسین
  • اسرائیل کیخلاف جنگ میں تاریخی فتح؛ ایرانی سفیر کا بھرپور حمایت پر پاکستان کو خراجِ تحسین
  • صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین، پاک بھارت کشیدگی کم کرانے پر سراہا
  • قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کا پاک افواج کو خراج تحسین
  • تہران؛ اسرائیل کے خلاف جنگ میں فتح کا جشن، ریلی میں فوج کو خراج تحسین
  • وزیراعظم کا سفارتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کیا
  • اسلام آباد میں حجاج بیت اللہ کی خدمت پر بین الاقوامی کانفرنس، سعودی عرب کو خراجِ تحسین
  • وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر شہبازشریف کا وفد کو خراج تحسین
  • جنگ بندی کے باوجود ایرانی افواج ہائی الرٹ
  • پاکستان کے عوام اور حکومت کا حج انتظامات پر پاکستان و سعودی حکومت کو خراجِ تحسین