بھارت کیساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کیساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، آئندہ بھی کسی قسم کی جارحیت کا ایسا ہی سخت جواب آئے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان کا امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم بھارت سے بہت مِس کیلکولیشن ہوئی،اسکی صلاحیت ہی نہیں تھی، ناصر جنجوعہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کی جانب سے فائر بندی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ آپریشن بنیان المرصوص:دشمن کی شرمندگی، پاک بحریہ نے تاریخ رقم کر دی پریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن، افواج پاکستان کو خراجِ تحسین TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر

پڑھیں:

دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا، مل کر ناکام بنائیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ میں قومی استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم نے معرکہ حق میں عظیم فتح سمیٹی، پاکستان کو توڑنے کی کوشش کرنے والوں کو معرکہ حق میں جواب مل گیا، متکبر بھارت کو اس جواب کا اندازہ نہیں تھا، پاکستان نے بھارت کا تکبر خاک میں ملایا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا ہے جسے مل کر ناکام بنائیں گے۔ بلوچستان کے دارالحکومت میں قومی استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ،منظم سازش کے تحت بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جارہا ہے، پاکستان اس دن مکمل ہوا جب بلوچستان اس میں شامل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے جو پاکستانیوں کو تقسیم کرنے میں ملوث ہے، ایک 2 فیصد گمراہ لوگ پورا بلوچستان نہیں، امن کیلئے کسی بھی مذاکرات کا حامی ہوں، دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا ہے جسے مل کر ناکام بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں غیر متوازی ترقی کا مسئلہ  ہے مگر یہ صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں، ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور قومیت نہیں ہے، جب بھی پاکستان کو خطرہ لاحق ہوا، اقلیتیں ہمیشہ ملک کے ساتھ کھڑی ہوئیں۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ہم نے معرکہ حق میں عظیم فتح سمیٹی، پاکستان کو توڑنے کی کوشش کرنے والوں کو معرکہ حق میں جواب مل گیا، متکبر بھارت کو اس جواب کا اندازہ نہیں تھا، پاکستان نے بھارت کا تکبر خاک میں ملایا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک دشمن عناصر ساختہ افراتفری پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، آرمی چیف
  • وزیراعلیٰ گنڈا پور کی میزبانی میں جرگہ، افغانستان کیساتھ تجارتی راستے کھولنے کا مطالبہ
  • مودی کے ٹرمپ اور چین کیساتھ کشیدہ تعلقات، بھارت عالمی تنہائی کا شکار، امریکی جریدے کی رپورٹ
  • دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا، مل کر ناکام بنائیں گے، سرفراز بگٹی
  • ’’ مجھے بھی یہ والا پرفیوم چاہیے ‘‘وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر والا پرفیوم دیکھ کر مطالبہ کر دیا
  • ’’ایک مجھے بھی چاہیے‘‘ مریم نواز نے خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کیوں کیا؟
  • ’’ایک مجھے بھی چاہیے‘‘ مریم نواز نے  خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کیوں کیا؟
  • بھارت کیساتھ ٹریڈ ڈیل نہیں ہوگی، ٹرمپ نے صاف انکار کردیا
  • 14 اگست کو جشن آزادی منائیں گے اور عمران خان کی رہائی کیلئے آواز بھی بلند کرینگے، بیرسٹر گوہر
  • دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے: عطا اللہ تارڑ