پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر میں 150 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتے کے روز جنگ بندی کے اعلان کے باوجود پاکستان میں پروازیں متاثر رہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد بھی ملک میں 150 پروازیں منسوخ ہوئیں جن میں 138 بین الاقوامی پروازیں تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی 45، لاہور کی 38، اسلام آباد کی 40، ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
اس سے قبل جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا تھا کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
AIRPORT PIA ایئرپورٹ پروازیں منسوخ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئرپورٹ پروازیں پروازیں منسوخ جنگ بندی کے
پڑھیں:
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی اسکواڈ پر مشاورت مکمل، اعلان جلد متوقع
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت کرلی گئی۔
ذرائع کےمطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان چیئرمین کی منظوری کے بعد دو سے تین روز میں کردیا جائے گا۔
دوٹیسٹ میچز کی تیاریوں کے لیے لاہور میں تربیتی کیمپ 29 ستمبر سے لگائے جانے کا امکان ہے۔
لاہور میں جاری ریڈ بال کرکٹرز کا اسکلز اور کنڈیشنگ کیمپ بھی آج ایک سیشن کے بعد ختم ہوگیا ہے۔ اب منتخب ہونےکی صورت میں کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیم میں جگہ نہ پاسکنے والے حنیف محمد ٹرافی کے میچز کھیلیں گے۔
اس کیمپ میں بابراعظم، عبدااللہ شفیق، علی رضا، اذان اویس،کامران غلام، محمد علی، محمد حریرہ، محمد سلمان، روحیل نذیر، ساجد خان اور شمائل حسین شامل تھے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم سات اکتوبر کو پاکستان کے لیے اڑان بھرے گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دوسراٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔
مہمان ٹیم کو اسپن کے لیے ساز گار وکٹوں پر کھلانے کی پلاننگ کی گئی ہے۔
سلیکشن کمیٹی، کپتان شان مسعود اور ہیڈ کوچ اظہرمحمود نے ممکنہ کھلاڑیوں پر بات چیت کے بعد فہرست تیار کرلی ہے۔ حتمی اسکواڈ کےاعلان سے پہلے پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جائے گا۔