Express News:
2025-08-11@10:59:09 GMT

خلا میں پھنسا خلائی جہاز 53 سال بعد زمین پر آگرا

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

MOSCOW:

سوویت دور کا خلائی جہاز 53 سال بعد زمین پر آگرا جو زہرہ کی جانب سفر طے کر رہا تھا، تاہم وہاں پہنچنے میں ناکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق کوسموس 482 نامی یہ خلائی جہاز نصف صدی قبل لانچنگ ناکام ہونے کے باعث زمین کے مدار میں پھنس گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے خلائی ادارے اور یورپی یونین کے خلائی نگرانی اور ٹریکنگ سسٹم نے اس کے گرنے کی تصدیق کی۔ روسی حکام نے بتایا کہ خلائی جہاز بھارتی سمندر کے اوپر گرا، تاہم کچھ ماہرین اس کے درست مقام پر شک میں مبتلا ہیں۔

یورپی خلائی ادارے کے اسپیس ڈیبریز آفس نے بھی اس خلائی جہاز کے انخلا کا پتہ چلایا جب وہ جرمنی کے ایک ریڈار اسٹیشن پر نظر نہیں آیا۔ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خلائی جہاز کا کتنا حصہ زمین پر گرتے وقت بچا یا نہیں۔

مزید پڑھیں: چین نے ایک اور خلائی جہاز خلا میں بھیج دیا

ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ شاید اس کا کچھ یا سارا حصہ تباہ ہو جائے گا، کیونکہ یہ جہاز وینس پر لینڈ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، جو ہمارے نظامِ شمسی کا سب سے گرم سیارہ ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ خلائی جہاز کے ملبے کے کسی انسان پر گرنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔یہ خلائی جہاز، جسے کوسموس 482 کے نام سے جانا جاتا ہے، 1972 میں سوویت یونین کے تحت لانچ کیا گیا تھا۔

یہ ایک سلسلے کے مشنز کا حصہ تھا جو وینس کی جانب روانہ ہونے تھے، مگر یہ زمین کے مدار سے باہر نکلنے میں ناکام رہا اور مدار میں ہی پھنس کر رہ گیا، کیونکہ اس کا راکٹ خراب ہو گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خلائی جہاز گیا تھا

پڑھیں:

ترکیہ میں خوفناک زلزلہ، عمارتیں زمین بوس، ایک جاں بحق، متعدد افراد زخمی

انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) اتوار کی شام شمال مغربی ترک صوبے بالکیسر میں چھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا، جس نے چند ہی لمحوں میں کئی عمارتوں کو زمین بوس کر دیا۔ زلزلے کا مرکز سندر گڑھ قصبہ تھا جہاں کے مناظر دل دہلا دینے والے تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک 81 سالہ خاتون کو ملبے سے زندہ نکالا گیا، لیکن وہ تھوڑی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ 16 عمارتیں مکمل طور پر تباہ اور 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے شام 7 بج کر 53 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ ترکی کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ اور استنبول تک محسوس کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں تباہ شدہ عمارتیں، جھکے ہوئے شہتیر اور ملبے کے ڈھیر دکھائی دے رہے ہیں۔

صدر رجب طیب اردوان نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بحالی کی تمام کوششوں کی براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے، اور دعا کی کہ خدا ترکی کو کسی بھی آفت سے محفوظ رکھے۔

یاد رہے کہ ترکی ایک ایسے خطے میں واقع ہے جہاں تین بڑی ٹیکٹونک پلیٹس آپس میں ملتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں زلزلے عام ہیں۔ فروری 2023 میں 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے میں ترکی میں 50,000 سے زیادہ اور شام میں 5,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’مل کر کہو، بلند آواز۔۔۔ پاک سر زمین شاد باد‘‘ جاری کر دیا
  • ترکیہ میں خوفناک زلزلہ، عمارتیں زمین بوس، ایک جاں بحق، متعدد افراد زخمی
  • جارجیا: گھر پر گرنے والا خلائی پتھر زمین سے 2 کروڑ سال پرانا نکلا، سائنسدان حیران
  • پاک بھارت جنگ کے 3 ماہ بعد انڈین فضائیہ جاگ گئی، 6 پاکستانی جہاز تباہ کرنے کا انوکھا دعویٰ
  • یوکرین کے بغیر کیے گئے فیصلے امن نہیں لا سکتے‘روس کو زمین نہیں دیں گے.زیلنسکی
  • ملتان میں نانا نے زمین کے تنازع پر بیٹی اور تین نواسے نواسیوں کو قتل کردیا
  • صحافی اسد طور کو امریکہ جانے سے روک کر جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا
  • ملتان: زمین اور رشتے کا تنازع، باپ نے بیٹی اور اس کے 3 بچوں کو قتل کر دیا