کراچی:

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز بنگلادیش منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باسط علی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز دبئی کے بجائے بنگلادیش میں کروانے چاہئیں، کیونکہ بنگلادیش ہمارا برادر ملک ہے اور وہاں شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ قدم اٹھایا تو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی ملے گی۔

یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر پی سی بی نے پی ایس ایل کو غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دیا تھا تاہم حالیہ دنوں پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز کو ہدایت دی ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روک کر رکھا جائے جبکہ مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں جمع ہونے کے لیے کہا جا سکتا ہے تاکہ ٹورنامنٹ سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔

Idea????
⁦@MohsinnaqviC42⁩
⁦@Salman_ARY⁩
⁦@KarachiKingsARY⁩
⁦@IsbUnited⁩
⁦@MultanSultans⁩
⁦@PeshawarZalmi⁩
⁦@TeamQuetta⁩
⁦@lahoreqalandars⁩ pic.

twitter.com/WuIaXRo0Q6

— Basit Ali (@BasitAOfficial) May 9, 2025

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل

پڑھیں:

پاکستان بنگلادیش کو ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں پہنچ گیا

گرین شرٹس نے زبردست بولنگ پرفارمنس کی بدولت بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے دی
شاہین آفریدی، حارث رؤف نے تین ،تین ، صائم ایوب نے 2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں ایک بار پھر روایتی حریف بھارت کیساتھ جوڑ پڑے گا۔پاکستان کی جانب سے ملنے والے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بناسکی۔بنگلا دیش کی جانب سے شمیم حسین30رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، سیف حسن نے 18 ، نور الحسن نے16، مہدی حسن نے 11، ذاکر علی نے 5، تنظیم حسن نے 10 اور تسکین احمد نے 4 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے تین ،تین ، صائم ایوب نے 2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے ذاکر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، محمد حارث 31 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صاحبزادہ فرحان ٹیم کے 4 رنز کے مجموعے پر 4 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے، صائم ایوب کا بلا آج بھی خاموش ہی رہا اور وہ بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔کریز پر موجود فخر کا ساتھ نبھانے کیلئے کپتان سلمان علی آغا آئے لیکن 29 رنز کے مجموعی سکور پر فخر زمان بھی 13 رنز بنا کر کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے۔نئے آنے والے بلے باز حسین طلعت بھی محض تین رنز بنا کر ہی پویلین چلتے بنے، کپتان سلمان علی آغا کی مزاحمت بھی 19 رنز پر دم توڑ گئی جبکہ شاہین آفریدی بھی 13 گیندوں پر 19 رنز ہی بنا سکے۔پاکستان کا ساتواں نقصان محمد حارث کی صورت میں ہوا جب وہ 23 گیندوں پر 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، محمد نواز بھی 25 رنز بنا کر ہمت ہار گئے جبکہ فہیم اشرف 14 اور حارث رؤف 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3، رشاد حسین اور مہدی حسن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی جو اتوار کو بھارت کے ساتھ مقابلہ کریگی۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بنگلادیش کو ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں پہنچ گیا
  • ایشیا کپ سپر فور: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • کرکٹ: بھارت اور پاکستان کی ایک دوسرے کے کھلاڑیوں کے خلاف شکایت
  • ایشیا کپ: بھارت اور پاکستان کھلاڑیوں کے خلاف آئی سی سی میں شکایات درج
  • سیاست چھوڑیں، ملک کے لیے کھیلیں، یونس خان کی ٹیم کو تنبیہ
  • ایشیا کپ کا فائنل: کن ٹیموں کے پاس اب بھی موقع باقی ہے؟
  • ایشیا کپ ،سری لنکن ٹیم کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں ریکارڈ
  • پاکستان کی مشکلات میں اضافہ، آخری 5 ٹی20 میچوں میں سری لنکا کے خلاف کیا نتیجہ رہا؟
  • پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا معاملہ بُھلا دیا
  • سری لنکن ٹیم 2019 سے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں ناقابل شکست