ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ گریجویشن مکمل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ٹیکساس کرسچن یونیورسٹی (TCU) میں ایک دل کو چھو لینے والا واقعہ پیش آیا جب ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ گریجویشن کی ڈگری حاصل کیں۔
50 سالہ برانڈی فیلڈز اور ان کے 22 سالہ بیٹے کائل فیلڈز نے مدرز ڈے ویک اینڈ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں اپنی ڈگری حاصل کی۔
برانڈی نے TCU میں اسکول آف بزنس سے ایگزیکٹو ایم بی اے مکمل کیا، جب کہ کائل نے ایڈرن کالج آف لبرل آرٹس سے ماسٹر آف لبرل آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔
دونوں نے ایک ساتھ اسٹیج پر جا کر ڈگری حاصل کیں اور اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے رنگ، جامنی، میں نائکی کے میچنگ جوتے پہنے تھے جو ان کی یکجہتی اور خوشی کی علامت تھے۔
برانڈی اور ان کے شوہر جو دونوں سابق فوجی ہیں، نے 2020 میں اپنی والدہ کے انتقال کے بعد کیلیفورنیا سے فورٹ ورتھ، ٹیکساس منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ بیٹے کائل کے قریب رہ سکیں جو پہلے ہی TCU میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔
برانڈی نے اپنے بیٹے کی کامیابیوں سے متاثر ہو کر خود بھی تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ کائل نے اپنی والدہ کی محنت اور عزم کو دیکھ کر مزید محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ اپنی والدہ کو کام کے بعد ہوم ورک کرتے دیکھتے تو انہیں بھی اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی ترغیب ملتی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈگری حاصل کی
پڑھیں:
آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیلی ٹیم پر پابندی کی قرارداد منظور کرلی
آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیلی ٹیم پر پابندی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی فٹبال ٹیم کے خلاف پابندی کی قرارداد کے حق میں 74 جبکہ مخالفت میں 7 ووٹ پڑے۔
آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے یوئیفا سے اسرائیلی فٹبال ٹیم پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے فیفا کی 2 شقوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، فیفا کی نسلی تعصب برتنے سے متعلق پالیسی کی اسرائیل واضح خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔
ایسوسی ایشن نے موقف اپنایا کہ اسرائیلی کلبوں نے فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت کے بغیر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فٹبال کھیلی۔
خیال رہے کہ آئرش قرارداد ستمبر میں ترکیے اور ناروے کے فٹ بال حکام کی اسرائیل کو بین الاقوامی مقابلوں سے معطل کرنے کی درخواست کے بعد سامنے آئی ہے۔