چین اور امریکا کے ٹیرف کا کچھ حصہ 90 دن کیلئے معطل
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق بات چیت کےلیے میکانزم قائم کریں گے، تجارتی بات چیت چین اور امریکا یا کسی تیسرے ملک میں بالترتیب ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین اور امریکا نے مشترکہ بیان میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن ایک دوسرے پر عائد ٹیرف کا کچھ حصہ 90 دن کےلیے معطل کر رہے ہیں۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق بات چیت کےلیے میکانزم قائم کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تجارتی بات چیت چین اور امریکا یا کسی تیسرے ملک میں بالترتیب ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوا تھا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کر دیا گیا۔ امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، تجارتی معاہدے کی تفصیلات صبح جاری کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چین اور امریکا بات چیت
پڑھیں:
کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل رہے گی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-08-15
کوئٹہ(صباح نیوز) کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطلی کا دورانیہ بڑھ گیا،کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید 2 روز کا اضافہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس 18 نومبر تک معطل رہے گی۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا، انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔