آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف سے متعلق اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
حکومت نے آئندہ بجٹ کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مجوزہ ٹیکسیشن اقدامات کے اہم نکات پیش کردیے۔
رپورٹ کے مطابق نکات میں مختلف انکم سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ 10 فیصد تک کم کرنا بھی شامل ہے، اگر آئی ایم ایف نے مجوزہ کمی پر اتفاق کیا تو آئندہ بجٹ میں انہیں 50 ارب روپے تک کا ریلیف مل سکتا ہے۔
آئندہ بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے آئی ایم ایف اور پاکستانی ٹیم 14 مئی سے 22 مئی تک مذاکرات کریں گے۔
سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ حکومت نے بجٹ میں ریلیف اقدامات کے نتیجے میں محصولات کے نقصانات کی تلافی کے لیے اضافی ٹیکس اقدامات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ملازمین کیلئےبری خبر چھٹیوں پر پابندی عائد
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے کے 4 کلیدی دفاتر میں ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی۔
اعلامیہ کے مطابق آئندہ بجٹ کی تیاری کے پیش نظر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، چیف سیکریٹری آفس، محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی میں چھٹیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں متعلقہ محکموں کی مکمل دستیابی اور استعداد ناگزیر ہے۔
انھوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کےضیاع کی روک تھام اور سخت نگرانی کا نظام وضع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ کفایت شعاری اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے گا۔