قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
قومی اسمبلی نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے متحد ہوکر پاکستان کیلئے کردار ادار کیا اور ہم نے تمام جماعتوں کی مشاورت سے یہ قرارداد تیار کی ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق قوم نے تمام اختلافات سے بالاتر ہوکرقیادت کے پیچھے ایک آواز ہوکراتحاد کا مظاہرہ کیا، ایوان پاکستانی افواج کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جرات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افواج نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کےخلاف انتہائی ذمہ داری اورمناسب ردعمل سے دفاع کیا، یہ ایوان دھرتی ماں کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، یہ ایوان شہدا کی قربانی کو قومی فخر،اتحاد اور حوصلے کی علامت قرار دیتا ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق ایوان ان دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے پاکستان کی حمایت کی، یہ ایوان علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خطے میں دیرپا امن صرف سنجیدہ اور منظم مذاکرات سے ہی ممکن ہے، حکومت مسئلہ کشمیرکے حل کیلیے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرے، یہ ایوان سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیتا ہے، یہ ایوان پاکستان کے پانی کے حقوق کے تحفظ کو قومی سلامتی کا اہم جزو قراردیتا ہے۔قومی اسمبلی نے یہ قرارداد متقفہ طور پر منظور کرلی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی پاکستان کے یہ ایوان کرتا ہے
پڑھیں:
انجینئر حمید حسین کی ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن ممبران سے ملاقات، مسئلہ پاراچنار کے حل کیلئے بات چیت
اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی پر مبنی اعلی سطح وفد بنایا جائے گا۔ وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت زرتاج گل وزیر اور انجینئر حمید حسین شامل ہونگے، وفد وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور سے ملاقات کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر سے قومی اسمبلی میں ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ ملکی صورتحال سمیت پارا چنار کرم کے مسئلہ پر خصوصی طور پر گفتگو کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی پر مبنی اعلی سطح وفد بنایا جائے گا۔ وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت زرتاج گل وزیر اور انجینئر حمید حسین شامل ہونگے، وفد وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور سے ملاقات کرے گا اور پارا چنار کرم کی سنگین صورتحال کے حل بارے فوری عملی اقدامات سمیت آٹھ ماہ سے بند راستے کی بندش ختم کرنے کو یقینی بنانے پر زور دے گا۔
بعد ازاں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی بھی ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ پارا چنار کرم کے مسئلے کو اعلیٰ حکام تک اٹھائیں گے اور اس ایشو کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔