معیشت کے ہر شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب---فائل فوٹو
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کے ہر شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، غیر ضروری تحفظ کے دور کا خاتمہ ضروری ہے۔
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس کی قیادت پاکستان بزنس کونسل کے سابق چیئرمین شبیر دیوان نے کی۔
ملاقات میں حکومت کے ٹیرف میں اصلاحات کے پروگرام پر بات چیت کی گئی۔
لندنوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ.
اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقی ترجیح ہے، یہی معاشی استحکام کےلیے واحد قابل عمل راستہ ہے، پیداوار میں اضافہ اور عالمی منڈیوں کی جانب رجحان اپنانا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ تحفظاتی نظام ختم کرنا ہوگا تاکہ مسابقت پر مبنی مارکیٹ کو فروغ دیا جاسکے، وزیراعظم ذاتی طور پر ان پالیسی اصلاحات کی نگرانی کر رہے ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو اصلاحات کے اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مالیاتی اخراجات کی بلند شرح، مہنگی توانائی، پیچیدہ ٹیکس نظام جیسے مسائل حل کرنا ضروری ہے، آئندہ وفاقی بجٹ کو حکمت عملی پر مبنی دستاویز کے طور پر تیار کیا جارہا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا
پڑھیں:
بنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ، اورنگزیب احمد کا کردار کون نبھائے گا؟ بحث چھڑگئی
معروف پاکستانی ہدایتکار نبیل قریشی کا آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ دے دیا۔
ہدایتکار نبیل قریشی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پاک فضائیہ کے حالیہ دفاعی آپریشن "بنیان مرصوص" اور اس میں اہم کردار ادا کرنے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پر فلم بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جس کے بعد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار موضوع بحث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے کہ ان کا کردار کونسا پاکستانی اداکار نبھائے گا مداحوں کی جانب سے مختلف اداکاروں کے نام تجویز کیے جا رہے ہیں۔
ان اداکاروں میں فواد خان کا نام سرفہرست ہے کیونکہ وہ اورنگزیب احمد سے مشابہت رکھتے ہیں۔ ایک صارف نے فواد خان کو کردار کے لیے موزوں قرار دیا، جس پر نبیل قریشی نے دلچسپی کا اظہار کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)
تاہم ایک اور صارف نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان کئی بھارتی فلموں میں کام کرنے کی دلچسپی دکھا کر وہاں اداکاری کر چکے ہیں اس لئے کسی ایسے پاکستانی اداکار کو موقع دینا چاہیے جس نے بھارت کیساتھ کام نہ کیا ہو۔ صارف کے اس تبصرے پر ہدایتکار نبیل قریشی نے صرف تھمبز اپ ایموجی کے ساتھ جواب دیا اور خاموشی اختیار کی۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی قائدانہ صلاحیتوں اور جرات مندانہ بریفنگ کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں بھارت کو مؤثر انداز میں جواب دیتے ہوئے دیکھا گیا۔
https://www.instagram.com/p/DJjWLmpsIjY/یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے فضائی حملے کے جواب میں پاکستان نے کامیاب دفاعی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، جن میں تین رافیل طیارے بھی شامل تھے اور پاکستان نے چند ہی گھنٹوں میں دشمن پڑوسی ملک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر کے جنگ جیت لی۔