سی ڈی اے ہسپتال میں بھرتیاں مکمل میرٹ پر کیں، جسکی وجہ سے مریضوں کے علاج و معالجہ اور دیکھ بھال کے معیار میں مزید اضافہ ہوگا ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ہسپتال اسلام آباد نے دوسرے او بیسٹی اور روبوٹک سرجری ویک کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا۔ جسکے مہمان خصوصی چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا تھے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے ڈاکٹرز کی بھرتیاں خالصتا میرٹ کے بنیاد پر کی ہیں، جو نہ صرف سی ڈی اے کیلئے فخر کی بات ہے بلکہ اس سے مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ اس کا سہرا سی ڈی اے انتظامیہ کو جاتا ہے جو ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود اور انکی ٹیم کی نگرانی میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے ہسپتال کی تعلیمی معیار اور مریضوں کی دیکھ بھال کے عزم پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے طلعت محمود اور ممبر انجینئرنگ نفاست رضا بھی موجود تھے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نعیم تاج اور انکی لگن سے کام کرنے والی ٹیم کی زیر نگرانی جدید ترین او بیسٹی اور روبوٹک سرجری ویک کی کامیاب منعقدگی پر تعریف کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہسپتال کے نرسنگ اسٹاف کی انتہائی اہم خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس بڑے ایونٹ کی کامیابی میں انکا کردار ناگزیر تھا۔ انکی محنت کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی میں کلیدی قرار دیا گیا۔ مستقبل کیلئے سی ڈی اے قیادت نے خطے میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے تعاون پر مبنی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کیپیٹل ہسپتال کی جاری کاوشوں کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی وزیر اعظم کا ٹیکس نہ دینے والے افراد اور شعبوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا حکم پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کردیا،بیانات عالمی قانون کی صریحا بے توقیری قرار معرکہ حق،بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پر آگئے معاشرے میں پائیدار قیام امن کے لیے نوجوان قیادت اور صنفی تفریق کا خاتمہ ضروری ہے، ڈاکٹر شائستہ جدون جنگ بندی کے باوجود بھارت پر مکمل اعتماد نہیں کرنا چاہیے، محمد عارف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے دیکھ بھال کے

پڑھیں:

جنید خان سے متعلق احکامات پر جلد عمل ہوگا: بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر خان — فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ جنید خان سے متعلق بانی کے احکامات پر جلد عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے رات کو مجھے کہا جنید خان سے متعلق بانی نے احکامات دیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق چلتے ہیں، یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے بانی کی جب ہدایت آتی ہے تو اس پر عمل ہوتا ہے، اس معاملے کو بھی جلد حل کیا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کہتا رہا ہے کہ اس کی ثالثی ہو، کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اگر اس میں مداخلت کرتا ہے تو یہ بہتر ہے، پرسوں جو بھارت کو مار پڑی ہے شاید اس کے بعد اب اس مسئلے کا حل ہو جائے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کی تعمیر وترقی و خوشحالی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے ، چیئرمین محمد علی رندھاوا
  • دانش اسکول اور یونیورسٹی اعلیٰ معیار کی تعلیم کیلئے حکومت کے ترجیحی منصوبے ہیں، وزیراعظم
  • جنید خان سے متعلق احکامات پر جلد عمل ہوگا: بیرسٹر گوہر
  • پی ایس ایل کیلئے کبھی پاکستان نہیں آؤنگا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا
  • گورنر ہاؤس میں افواج پاکستان سے اظہار تشکر کا جشن ہوگا، کامران ٹیسوری
  • چیئرمین سی ڈی اے کا جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار
  • روس کا دورہ‘ خارجہ پالیسی سے پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ ہوا: یوسف رضا گیلانی
  • جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
  • پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے 26 لاکھ روپے جاری