بھارت میں ایک نفسیاتی شخص برسر اقتدار ہے جو اب ساری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا، مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت میں ایک نفسیاتی شخص برسراقتدار ہے جو اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حریت رہنما کی اہلیہ نے اسلام آباد پمز اسپتال کا دورہ کیا اور آپریشن معرکہ حق کے دوران زخمی ہونے والوں کی عیادت جبکہ اُن کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔
انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جھنگ میں زخمی ہونے والوں کے حوصلوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام کی دہشتگردی کے بعد پاکستان پر بھارت نے بڑا حملہ کیا اور یہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے بچے اسامہ کے گھر میں شادی تھی اور اُس کی بہنوں کے ہاتھوں پر اب بھی مہندی لگی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک نفسیاتی شخص بھارت میں برسر اقتدار ہے اور اب وہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، ہماری فورسز نے بھارت کو عبرت کا نشان بنادیا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ امریکا، چین اور ترکی نے جنگ بندی میں جو کردار ادا کیا اب میری سعودی عرب اور امریکا سے اپیل ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے حالات کو دیکھیں اور عوامی امنگوں کے مطابق منصفانہ فیصلہ کریں۔
انہوں نے اپیل کی کہ عالمی طاقتوں کو کہتی ہوں یاسین ملک اور دیگر حریت راہنماوں کی رہائی کیلئے کوشش کریں، بھارت کے جو فوجی پاکستان کی قید میں ہیں ان کے بدلے حریت رہنماوں کو رہا کروایا جائے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مشعال ملک نے کہا کہ کے سامنے انہوں نے
پڑھیں:
ایشیا کپ سپر فور: آج پاکستان اور بنگلادیش آمنے سامنے ہوں گے، میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فیصلہ کن میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں گرین شرٹس کو فائنل تک رسائی برقرار رکھنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج ہونے والا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرے گی۔
سری لنکن ٹیم سپر فور مرحلے میں ابتدائی دو ناکامیوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے، لہٰذا 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ محض رسمی حیثیت رکھتا ہے۔
ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک دو مقابلے ہو چکے ہیں، جن میں دونوں بار پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ابھی ایشیا کپ کے فائنل میں نہیں پہنچی، جب وہاں پہنچے گی تو اس وقت دیکھ لیں گے، البتہ اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا تو جیت یقینی طور پر پاکستان کی ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کا فیصلہ کن معرکہ یعنی فائنل میچ 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔