یہ سیز فائر ہماری کمزوری نہیں بلکہ کامیاب حکمت عملی کا ثبوت ہے : وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو دیے گئے ایک اہم انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر سے متعلق اہم حقائق بیان کیے عطاء تارڑ نے بتایا کہ یہ جنگ بندی مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جس میں امریکا، چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور قطر نے اہم کردار ادا کیا انہوں نے خاص طور پر وزیر اعظم کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیے جانے کا بھی ذکر کیا انہوں نے کہا پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوؤں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے بعد بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔ یہ سیز فائر ہماری کمزوری نہیں بلکہ کامیاب حکمت عملی کا ثبوت ہے وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ سیز فائر کے بعد دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان پہلا رابطہ ہو چکا ہے، جبکہ امریکی صدر کی دوسری ٹویٹ میں مسئلہ کشمیر کے حل کی خواہش کا اظہار بھی شامل تھا پانی کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارت نے تاحال پاکستان کو پانی کی فراہمی بند نہیں کی اور حقیقت یہ ہے کہ بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت موجود بھی نہیں اس وقت پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے پہلگام واقعے پر بات کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا بلکہ شفاف تحقیقات میں تعاون کی پیشکش بھی کی تاہم بھارت نے بغیر ثبوت الزامات عائد کیے اور تاحال ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا ان کا کہنا تھا 7 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعہ رونما ہونا بھارت کی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔ بھارت اس واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے اور مغربی سرحدوں پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم، افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان کی فتح روزِ روشن کی طرح عیاں ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات سیز فائر انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
سکھر بیراج کے نئے دروازوں میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا ثبوت نہیں ملا: پراجیکٹ ڈائریکٹر
سکھر بیراج —فائل فوٹوسکھر بیراج کے نئے دروازوں سے متعلق پراجیکٹ ڈائریکٹر پریتم داس نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق پراجیکٹ میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا، بیراج پر تبدیل شدہ دروازوں میں کوئی نقص نہیں۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ دروازوں میں معمولی خامیاں درست کی جا رہی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام کارروائی معمول کی جانچ پڑتال اور معیاری طریقہ کار کا حصہ ہے۔