مقبوضہ کشمیر،بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید 3 نوجوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی فوج نے شوپیاں میں جعلی مقابلے کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
بھارتی فوج نے شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں کشمیریوں کو شہید کیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کی واشنگٹن میں افغان شہری کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں افغان شہری کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واقعہ دہشتگردی کا ٹارگیٹڈ حملہ ہے، ہلاک امریکی اہلکار کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے جڑے دہشتگرد حملوں کا سامنا کرتا آیا ہے۔ عالمی برادری دہشتگردی کے بڑھتے رجحان کا نوٹس لے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان امریکا اور عالمی برادری کیساتھ ملکر دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہے۔
سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
مزید :