بھارت نے روس سے ایس 400 کیلئے مزید میزائل مانگ لیے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بھارت نے روس سے میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے لیے مزید میزائل مانگ لیے۔
دکن ہیرالڈ نے سپوتنک انڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے روس کو ایس 400 کے مزید میزائلوں کا آرڈر دے دیا گیا ہے اور یہ جلد ہی بھارت کو ڈلیور کردیے جائیں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
خیال رہے کہ روسی ساختہ ایس 400 کو دنیا کا جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم سمجھا جاتا ہے۔ لیکن حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان نے ایس 400 کی کچھ بیٹریز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اگرچہ بھارت اس سے انکار کرتا ہے لیکن دنیا بھر کی نظریں یہ انٹیلی جنس حاصل کرنے پر مرکوز ہے کہ آخر پاکستان ایس 400 کو نشانہ بنانے میں کیسے کامیاب ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کوہستان آپریشن سکینڈل: نیب نے 6 ارب سے زائد اثاثے خیبر پی کے حکومت کے حوالے کر دیئے
اسلام آباد+پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+بیورو رپورٹ) نیب نے کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے خیبر پی کے حکومت کے حوالے کر دیئے۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے پشاور میں اثاثے چیف سیکرٹری خیبر پی کے شہاب علی شاہ کے حوالے کیے۔ پہلے مرحلے میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے صوبائی حکومت کے حوالے کیے گئے۔ حوالے کیے گئے اثاثوں میں نقد رقم، سونا، قیمتی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔ نیب کے مطابق اثاثوں کی واپسی منظم اور جامع تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی، کوہستان مالیاتی کرپشن میں سرکاری فنڈز سے 37 ارب روپے سے زائد کا غبن ہوا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ پیچیدہ مالیاتی غبن کو مؤثر تحقیقات کے ذریعے بے نقاب کیا گیا، انہوں نے ڈی جی نیب خیبر پی کے فرمان اللہ اور تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ چیئرمین نیب نے کہا کوہستان مالیاتی کرپشن میں مزید ریکوری کا عمل جاری ہے، قانونی کارروائی مکمل ہونے پر مزید اثاثے خیبرپی کے حکومت کو منتقل کیے جائیں گے، عوامی وسائل قومی امانت ہیں، ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔