حکومت ریاستی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے باضابطہ کوشش کرے، سپریم کورٹ بار
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے ملاقات کے دوران حکومت پر زور دیا کہ ریاستی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے کوششں کریں اور بات چیت کا آغاز کریں۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے صدر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن رؤف عطا کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات میں مشرقی سرحدوں سمیت دیگر امور پر بات ہوئی، فریقین نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران مسلح افواج کی جرات اور بہادری کو سراہا اور کہا کہ پاک افواج کا ردعمل ایسا تھا کہ مخالف کوئی توڑ نہ نکال سکا۔
ملاقات کے دوران کہا گیا کہ پاک سر زمین کی سالمیت کی کسی خلاف ورزی کو برادشت نہیں کیا جائے گا، آئندہ کسی بھی جارحیت کی کوشش کا مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران قومی اتحاد کے لیے سیاسی جماعتوں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا کردار قابل تحسین ہے، 10 مئی کو ہر سال مسلح افواج کی کامیابی کے طور پر منانے کے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہیں اور توقع ہے جنگ بندی تسلسل سے قائم رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور مقبوضہ کشمیر پر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق با معنی مذکرات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ ریاستی سطح پر حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے باضابطہ کوشش اور بات چیت کا آ غاز کرے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ بار کے دوران
پڑھیں:
شہباز شریف سے صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات
شاہ غلام قادر نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور جماعتی معاملات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے صدر پاکستان مسلم لیگ نواز آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔ شاہ غلام قادر نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور جماعتی معاملات سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نواز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، آزاد کشمیر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ میں آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔