بحرین کی تاریخ کے کچھ پوشیدہ گوشے
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام ٹائمز: کتاب میں اسلامی تدفین کی تاریخ، قبروں کی اقسام، پتھروں کے ذرائع اور قبروں کی تیاری کے طریقوں پر بھی بحث کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، موجودہ دور میں قبروں کی زیارت، ان کے تحفظ کے خطرات اور ان کی حفاظت کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا ہے۔ میرے لیے جہاں مزید دلچسپی پیدا ہوئی وہ الخامس مسجد کے گردونواح میں موجود قبرستان اور نیشنل میوزیم بحرین میں موجود مومنین کی قبور تھیں کہ جن کے عقیدے اور محبت اہل بیت علیہم السلام کے گواہ ان کی قبور کے کتبے بھی تھے۔ تحریر: سید کرار حیدر شیرازی
بحرین نسبتاً ایک چھوٹا ملک ہے، لیکن اسلامی تاریخ کے حوالے سے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یہاں جناب صعصعہ بن صوحان جیسے عظیم صحابیِ جناب امیر علیہ السلام مدفون ہیں۔ وہ یہاں کن عوامل کے باعث آئے، اس پر پھر کبھی بات کریں گے۔ اسی ضمن میں ایک کتاب "The Islamic Funerary Inscriptions of Bahrain" ملی جو بحرین میں 1900ء (1317ھ) سے قبل موجود اسلامی قبور پر کندہ کتبوں کا تحقیقی مطالعہ پیش کرتی ہے۔ اس میں 2013ء سے 2015ء کے دوران بحرین کے 26 مقامات سے 150 قبروں کے کتبوں کی دستاویزی تحقیق شامل ہے، جن میں 106 قبروں پر عربی میں کندہ کتبے موجود ہیں۔
یہ کتاب Dr.
کتاب میں اسلامی تدفین کی تاریخ، قبروں کی اقسام، پتھروں کے ذرائع اور قبروں کی تیاری کے طریقوں پر بھی بحث کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، موجودہ دور میں قبروں کی زیارت، ان کے تحفظ کے خطرات اور ان کی حفاظت کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا ہے۔ میرے لیے جہاں مزید دلچسپی پیدا ہوئی وہ الخامس مسجد کے گردونواح میں موجود قبرستان اور نیشنل میوزیم بحرین میں موجود مومنین کی قبور تھیں کہ جن کے عقیدے اور محبت اہل بیت علیہم السلام کے گواہ ان کی قبور کے کتبے بھی تھے۔
کچھ قبریں تقریباً سات آٹھ سو سال سے زیادہ پرانی ہیں۔ کسی پر محمد و آل محمد علیہم السلام کی ذوات مقدسہ پر صلوات لکھی گئی تو کہیں ناد علی صغیر کا تعویذ کندہ ملا۔ اور کسی نے سورہ مائدہ آیت 55 کے ذریعے جناب امیر المومنین علیہ السلام کی ولایت و حاکمیت کی گواہی آویزاں کی۔ خداوند متعال بحق محمد و آل محمد علیہم السلام تمام مرحوم مومنین و مومنات کی قبور کو نور معصومین علیھم السلام سے منور فرمائے۔ قارئین کی دلچسپی کے کے لئے کتاب سے چند تصویری صفحات لف کئے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علیہم السلام قبروں کی کی قبور پر بھی اور ان
پڑھیں:
اسلامی ملک میں جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر 3 چھٹیوں کا اعلان
ویب ڈیسک: نبی آخر الزماں ﷺ کا جشن ولادت آئندہ ماہ پوری دنیا میں جوش وخروش سے منایا جائے گا اس موقع پر اسلامی ملک میں 3 چھٹیاں ہوں گی۔
کویت میں اس سال جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین چھٹیاں ہوں گی۔ کویت کی حکومت نے جمعرات 4 ستمبر کو نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے جشن ولادت پر سرکاری عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے کابینہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتیں اور حکومتی ادارے جمعرات کو جشن ولادت رسول ﷺ کے سلسلے میں بند رہیں گے جبکہ جمعہ اور ہفتے کے روز معمول کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی، جس کے باعث دفاتر اتوار 7 ستمبر کو کھلیں گے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضروری خدمات کے فرائض انجام دینے والے محکمے تعطیل کا فیصلہ خود کریں گے۔
واضح رہے کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا جشن ولادت پوری دنیا میں 12 ربیع الاول کو جوش وخروش اور عقیدت کے جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔