اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی بھارت کیخلاف فوجی کامیابی کے بعد، سوشل میڈیا پر بے مثال جشن کا سماں ہے اور خصوصاً بین الاقوامی مسلم کمیونٹی اور مغربی معاشروں کے غیر متوقع گوشوں کی طرف سے پاک فوج کی حمایت و مقبولیت بڑھ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج کی تعریفوں سے بھرا ہوا ہے، مختلف براعظموں کے لاکھوں افراد پاک فوج کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔ ترکی، ایران، بنگلہ دیش، فلسطین، سعودی عرب، آذربائیجان، اور وسطی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک سے آنے والی زبردست تعریفیں اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں کی گونج انسٹاگرام، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور ٹک ٹوک پر ہر جگہ سنائی دے رہی ہے۔

کئی لوگ اس واقعے کو صرف فوجی تصادم کے طور پر نہیں دیکھ رہے، بلکہ اسے ایک شاندار اور نادر لمحے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس میں ایک مسلم قوم نے فیصلہ کن انداز سے ایک بہت بڑے مخالف ملک کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔

پاکستان کے دیرینہ اسٹریٹجک پارٹنر چین کے عوام میں بھی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں چائنیز شہریوں کے ایک گروپ کو پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے گرنے کا مذاق اڑاتے طنزیہ گانا گاتے اور رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح چند عرب نوجوان چائنیز لوگوں کی نقل کرتے ہوئے رافیل طیارے کی تباہی کے واقعے پر بھارت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں، وردی میں ملبوس چائنیز اور پاکستانی فوجیوں کو ایک سرحدی چوکی کے قریب ایک ساتھ رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر نہ صرف پاک چین فوجی تعاون کی علامت ہے بلکہ بھارت کیخلاف پاک فوج کی تاریخی فتح کے مشترکہ جشن کا بھی اظہار ہے۔

حیرت انگیز طور پر، کچھ مغربی سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان تعریفی لمحات میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ کچھ نے پاکستان کی فوج کو دنیا کی اول نمبر فوج قرار دیا ہے۔ یہ صورتحال بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی مسلح افواج کیلئے بڑھتے احترام اور وقار کی عکاس ہے۔

بین الاقوامی رد عمل سے ہٹ کر دیکھیں تو پاکستان کی فتح کے اس واقعے نے خود بھارت میں گہری دراڑیں ڈال دی ہیں۔

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مسلم نوعمر لڑکوں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔ جب ایک مقامی رپورٹر کی جانب سے اُن پر پاکستان مخالف نعرہ لگانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا تو لڑنے نے پاکستان کیلئے تعریفی کلمات دہراتے ہوئے مخالف نعرہ لگانے سے صاف انکار کر دیا۔ یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

دور دراز مقامات پر، پاکستان کی سرحدوں سے دور ممالک میں، پاکستان اور اس کی فوج کی حمایت میں نعرے لگانے سے لیکر پاکستان کی جیت پر رقص کرنے تک، یہ وہ مناظر ہیں جو اس بات کو اجاگر کرتے ہیں کہ پاک فوج کی کامیابی نے کس طرح قومی حدود سے آگے جا کر لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

اگرچہ حکومتیں اپنے رد عمل میں محتاط ہوتی ہیں لیکن مسلم دنیا کے بیشتر حصوں اور پاکستان کے اتحادی ممالک میں عوام کے جذبات بہت واضح ہیں۔ یہ بھارت کیلئے انتہائی شرم کی بات ہے کہ پاکستان کی جیت کے نفسیاتی اور علامتی اثرات دنیا کے تمام ملکوں میں بھرپور انداز سے گونجتے نظر آ رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیل کا بد ترین حملہ، بمباری سے کئی مقامات پر زمین پھٹ گئی، 28 فلسطینی شہید

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پاکستان کی پاک فوج کی دیکھا جا رہے ہیں

پڑھیں:

سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی

بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔

Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy

— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 2026

59 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔

اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔

سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار