2025-11-19@04:30:54 GMT
تلاش کی گنتی: 314

«دیکھا جا»:

    لیگی رہنما نے کہا کہ جناب اطہر من اللہ ججز بحالی تحریک کے دور جدوجہد کے دوران فرنٹ لائن کے ساتھی رہے، جج بننے کے بعد کبھی ان سے ملاقات ہوئی نہ ہی سامنا، میرے نزدیک وہ عدلیہ کے گنے چنے دیانتدار اور کھرے لوگوں میں سے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ کو بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شاندار کام کرتے دُور سے دیکھا، وہ بلاشبہ کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر اپنا کام کرتے ہیں، ایک زمانہ ان کی قابلیت اور دیانتداری کا معترف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ججز کے استعفے پاکستان میں آئین، انصاف، قانون...
    جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیئے کہ کشمیر کا ہر شخص دہشتگرد نہیں ہے اور نہ ہی ہر کوئی دہشتگردی کی حمایت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے لال قلعہ بم دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار کیا وہیں انہوں نے اس معاملے پر ہر ایک کشمیری کو شک کی نظر سے دیکھنے جانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کشمیری یا کشمیری مسلمان دہشتگرد نہیں ہے اور دہلی دھماکوں کے پس منظر میں ریاست کے لوگوں کو شک کی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہیئے۔ جموں یونیورسٹی میں ایک کنووکیشن میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران...
    بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فرح خان سے گفتگو کے دوران اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت پر بات کی۔ثانیہ نے اپنی بہترین دوست اور معروف فلم ساز فرح خان کے ساتھ ’سرونگ اِٹ اپ ود ثانیہ‘ میں بات چیت کی اور طلاق کے بعد پیش آنے والی مشکلات پر گفتگو کی۔بیٹے کی اکیلے پرورش میں مشکلات سے متعلق بات کرتے ہوئے فرح خان کا کہنا تھا کہ ثانیہ اب سنگل مدر ہیں، سنگل مدر ہونے سے زیادہ مشکل کام اور کوئی نہیں، ہم سب کے ساتھ ہماری اپنی اپنی زندگی کے سفر ہیں اور ہمیں اس چیز کا انتخاب کرنا ہے کہ بہترین کیا ہے۔اس دوران ثانیہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ماں بننا،...
    وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی اعلیٰ اوصاف کے حامل انسان تھے، جنہیں کبھی غصے میں نہیں دیکھا، ان کے کالمز اور تحریریں جاندار ہوتی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عرفان صدیقی جب بھی ملتے تھے تو کہتے تھے کیا چل رہا ہے، وہ ہمیں موجودہ حالات سے متعلق مشورے دیتے، ہماری کوتاہی پر ہمیں مشورتے دیتے اور ہماری رہنمائی کرتے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ان کی عرفان صدیقی سے پہلی ملاقات 90 کی دہائی میں اس وقت ہوئی جب ان کا کالم نوائے وقت میں روزانہ چھپتا...
    سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم 64 اراکین کی حمایت سے منظور کرلی ہے۔ سینیٹ اجلاس تقریباً آدھے گھنٹے کی تاخیر سے صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوا، جس کے ایجنڈے میں آئینی ترمیم شامل تھی۔ حکومت کے پاس آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے درکار 64 ووٹوں کی تعداد پوری کرنے کے لیے صبح سے ہی جوڑ توڑ جاری رہا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی علالت اور چیئرمین سینیٹ کے ووٹ نہ دینے کے باعث تمام نگاہیں اس بات پر مرکوز تھیں کہ کون سے دو اپوزیشن اراکین اپنی جماعتی پالیسی سے انحراف کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی دوپہر ایک بجے سینیٹر فیصل واوڈا نے...
    بھارت میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے دفتر میں پارٹی رہنما تیجسوی یادو کی سالگرہ کے موقع پر ایک منفرد اور دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا، جیسے ہی 36 پاؤنڈ وزنی دیو ہیکل کیک کاٹا گیا، وہاں موجود بچوں نے صرف 36 سیکنڈ میں پورا کیک ختم کر کے سب کو حیران کر دیا۔ تقریب کے دوران بچوں نے جیسے ہی کیک دیکھا، وہ خوشی کے مارے میز کی جانب دوڑے اور کیک پر ٹوٹ پڑے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے ایک دوسرے کو دھکیلتے، ہنستے اور مزے سے کیک کھاتے نظر آ رہے ہیں، جبکہ موقع پر موجود افراد اس منظر پر قہقہے لگاتے رہے۔ View this post on Instagram A...
    سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قانون و انصاف کی مشترکہ قائمہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ کمیٹی کے سربراہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے اجلاس سے قبل کہا کہ اجلاس میں تمام شقوں پہ رائے دی جائے گی، امید ہے کہ آج شام 5 بجے سے قبل ڈرافٹ پر بحث مکمل کریں گے اور متفقہ ڈرافٹ سامنے لے آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر جماعت کو رائے دینے کا حق ہے، تمام تجاویز کو دیکھا جائے گا اور اکثریت کی جو تجویز ہوگی اس مطابق فیصلہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی کا اجلاس شروع، 27ویں آئینی ترمیم زیر بحث کمیٹی کا اجلاس...
    بھارت کے شہر احمدآباد کے علاقے رانیپ میں جیولری کی ایک دکان پر ہونے والی ڈکیتی کی ناکام کوشش کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون، جس نے چہرے کا کچھ حصہ دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا، گاہک بن کر دکان میں داخل ہوئی۔ زیورات دیکھنے کے بعد اس نے اچانک دکاندار پر مرچ پاؤڈر پھینکنے کی کوشش کی تاکہ اس کی بینائی زائل کر کے زیورات لے کر فرار ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیے: پیرس کے میوزیم سے قیمتی زیورات چرانے کے الزام میں 2 مبینہ چور گرفتار تاہم مرچ پاؤڈر دکاندار کی آنکھوں میں نہیں گیا اور اس نے فوراً جوابی کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو...
    معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی سے متعلق ایک نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ معروف آرتھوپیڈک سرجن اور تجزیہ نگار ڈاکٹر عمر عادل نے دعویٰ کیا ہے کہ دورانِ حراست ڈکی بھائی پر جسمانی تشدد کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی کمر پر نیل پڑ گئے۔ ڈاکٹر عمر عادل نے یہ انکشاف صحافی ارشاد بھٹی کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈکی بھائی نے اپنی والدہ اور اہلیہ کے سامنے کسی دباؤ کے باعث یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔ سعد الرحمان المعروف ڈکی بھای ۔۔ میں اس شخص کا سب سے بڑا ناقد تھااور شاید رہونگا جب تک فیملی وی لاگنگ کے نام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہوسکی ہے ،اس حوالے سے ججز کو سوچنا ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ حکومت نے خود بھی آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک نہیں دیکھا ہے۔جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے اور چیف جسٹس سے ملاقات کی ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز فکس کروانے کے حوالے سے بات کریں جو کہ فکس نہیں ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئین مجھے پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، عدالتی فیصلے کے باوجود میری بانی پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہوسکی ہے، اس حوالے سے ججز کو سوچنا ہوگا۔ لگتا ہے کہ حکومت نے خود بھی آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک نہیں دیکھا ہے۔جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے اور چیف جسٹس سے ملاقات کی ہے، تاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز فکس کروانے کے حوالے سے بات کریں جو کہ فکس نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئین مجھے پُرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، عدالتی فیصلے کے باوجود میری بانی پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہوسکی ہے، اس حوالے سے ججز کو سوچنا ہوگا۔ لگتا ہے کہ حکومت نے خود بھی آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک نہیں دیکھا ہے۔جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے اور چیف جسٹس سے ملاقات کی ہے، تاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز فکس کروانے کے حوالے سے بات کریں جو کہ فکس نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئین مجھے پُرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، عدالتی فیصلے کے باوجود میری بانی پی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میںوزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کسی نے نہیں دیکھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہ رہے ہیں کہ جو کیسز نہیں لگائے جا رہے ان کی وجوہات سامنے آ جائیں، سوال یہ کریں کہ انصاف کیوں نہیں ہو رہا۔ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں اور بھی راستے ہیں ان راستوں پر غور کیا جا رہا ہے، ہم احتجاج کریں گے، تین ججز نے فیصلہ دیا ملاقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل ایشیا بہت بڑی مارکیٹ ہے، انشاء اللّٰہ کوشش کریں گے کہ کے پی میں وہ اقدامات کریں جو پہلے نہ ہوئے ہوں۔ ان کا کہنا...
    —فائل فوٹو وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کسی نے نہیں دیکھا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہ رہے ہیں کہ جو کیسز نہیں لگائے جا رہے ان کی وجوہات سامنے آ جائیں، سوال یہ کریں کہ انصاف کیوں نہیں ہو رہا۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں اور بھی راستے ہیں ان راستوں پر غور کیا جا رہا ہے، ہم احتجاج کریں گے، تین ججز نے فیصلہ دیا ملاقات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سینٹرل ایشیا بہت بڑی مارکیٹ ہے، انشاء اللّٰہ کوشش کریں گے کہ کے پی میں وہ اقدامات کریں جو پہلے نہ ہوئے ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ نااہلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں رواں سال کے سب سے بڑے سپر مون کا نظارہ کیا گیا۔ کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور دیگر شہروں میں شہری بڑی تعداد میں کھلے مقامات پر نکلے اور چاند کے نظارے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔چاند معمول سے 16 فیصد زیادہ روشن نظر آیا جبکہ فاصلہ کم ہونے کے باعث اس کا حجم بھی تقریباً 7.9 فیصد بڑا دکھائی دیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون دیکھنے کا بہترین وقت چاند طلوع ہونے کے فوراً بعد ہوتا ہے۔ دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی اس خوبصورت منظر کو دیکھا گیا اور سوشل میڈیا پر لوگ اس کی تصاویر شیئر کرتے رہے۔ رواں سال کے تیسرے سپر مون کا نظارہ...
    پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال 2025 کا دوسرا سپر مون آج کی رات آسمان پر اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرے گا۔سپارکو کے مطابق سپر مون اس وقت وجود میں آتا ہے جب مکمل چاند کے دوران چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر پہنچ جاتا ہے۔ اس منفرد واقعے میں چاند معمول کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند آج زمین سے صرف 221,817 میل کے فاصلے پر ہوگا، جبکہ سپر مون آج شام چھ بج کر انیس منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔سپارکو کا کہنا ہے کہ چاند آج اپنے عام حجم سے تقریباً 9.7 فیصد بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ مجوزہ 27 ویں ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے انکشافات کے بعد بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ فارم 47 کے ذریعے ملک پر جعلی قیادت مسلط کرنے والے اب مجوزہ ترمیم کے ذریعے سندھ کی وحدت وسائل اور صوبائی خود مختاری پر حملہ آور ہیں۔ وکلا جمہوریت کی دعویدار پارٹیوں اور سول سوسائٹی سمیت جمہوریت پسند لوگوں کو 27 ترمیم کے خلاف متحد ہونا پڑے گا۔ابھی 26ویں ترمیم کے زخم ختم نہیں ہوئے تو 27 ویں ترمیم کے ذریعے قومی وحدت اور چھوٹے صوبوں کی محرومیوں میں اضافہ اور وسائل پر قبضے کی سازش کی جارہی ہے، لگتا ہے...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار۔فوٹو: فائل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بلاول بھٹو کا بیان دیکھا تھا بیان دینا ان کا حق ہے، بلاول نے جن باتوں کی نشاندہی کی وہ ہوا میں نہیں کی، ان پر بات ہوئی ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ہم ایک پوائنٹ پر پہنچے ہیں اور اب ہم دوسرے اتحادیوں کو لائیں گے۔ 27ویں ترمیم آنے والی ہے، کوشش کریں گے کہ یہ آئین کے مطابق پیش کریں۔انھوں نے کہا کہ وزیر قانون آئینی ترمیم کو سینیٹ میں لا کر کمیٹی کو بھیجیں، کمیٹی کو چیئرمین ہدایت دیں وہ قومی اسمبلی کی قانون و انصاف کی کمیٹی کو اجلاس میں...
    تصاویر:سوشل میڈیا ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (WWF) پاکستان کے مطابق معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل (Arabian Humpback Whale) کے ایک بڑے گروہ کو گوادر کے قریب دیکھا گیا ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا کہ یہ وہیلز کا گروہ گزشتہ روز ماہی گیروں کے ایک گروپ نے دیکھا، جنہوں نے 6 سے زائد عربی وہیلز کی ویڈیو بھی بنائی۔معظم خان کے مطابق عربی وہیل دنیا کی واحد وہیل کی نسل ہے جو بحیرہ عرب میں مستقل رہتی ہے اور عام طور پر یمن اور سری لنکا کے درمیان پائی جاتی ہے۔
    ہمارے حکمرانوں کو عوام کی صحت اور تعلیم بارے کتنی فکر ہے، اِس کا اندازہ ہمیں صوبائی اوروفاقی بجٹوں میں صحت اور تعلیم کے لیے مختص کی گئی رقوم ہی سے ہو جاتا ہے ۔اِس کے برعکس مغربی حکمران اور ممالک صحت اور تعلیم کواوّلین حیثیت دیتے ہیں ، جب کہ ہمارے ہر قسم کے چھوٹے بڑے حکمران سیاست کو اوّلین درجے پر رکھ کر اپنے اقتداری اور اعلیٰ سرکاری سہولتی ایام گزارنا چاہتے ہیں ۔ ہمارے اخبارات میں بھی صحت اور تعلیم کی خبریں فرنٹ پیج کی بجائے اندرونی صفحات پر جگہ پاتی ہیں ۔ یہ طرزِ صحافت بھی ہمارے اجتماعی رویئے کا عکاس ہے ۔حکمرانوں اورمیڈیا کے اِس مجموعی اندازِ حیات سے وطنِ عزیز میں صحت اور تعلیم...
    ۔نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باؤنڈری  کے قریب چیتا آگیا جب کہ چیتے کر دیکھ کر حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔ چیتے کو سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں بھی دیکھا گیا،  چیتے کو دیکھے جانے پر ائیرپورٹ حکام نے وائلڈ لائف کو اطلاع کی۔ معلوم ہوا ہے چیتا گزشتہ روز رات  کے وقت ائیرپورٹ کی باؤنڈری کے قریب دیکھا گیا چیتے کی نقل و حرکت کو وہاں سی سی ٹی کیمروں اور پیڑولنگ پر موجود اہلکاروں نے بھی دیکھا  چیتے کی فٹیج بھی سامنے آگئی فوٹیج میں  چیتے باڑ کے ساتھ ساتھ جنگل کی جانب بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ  ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے چیتے موجودگی کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف...
    کوئٹہ (نیٹ نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمان پر خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں کا ہالہ دیکھا گیا۔ گزشتہ صبح کے ابتدائی اوقات میں ’نایاب خوب صورت رنگ برنگی روشنیوں کے بارے عوام کو اس مظہر اور اس کے اسباب کے بارے میں حیرت میں مبتلا کر دیا۔ سوشل میڈیا پر متعدد اکاؤنٹس نے اشارہ دیا کہ یہ بادل کسی میزائل تجربے یا کسی نئی ٹیکنالوجی کے تجربے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات پاکستان نے بتایا کہ یہ منظر ’لینٹی کیولر بادلوں کی تشکیل‘ تھا، جو صبح کے وقت کوہِ مردار کے اوپر دیکھا گیا۔ ’بادل سورج نکلنے سے پہلے نمودار ہوئے، تقریباً 20 منٹ تک موجود رہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کسی نے اسلام آباد کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔ کابل حکومت نے جو پتلی تماشہ لگایا وہ نئی دلی سے کنٹرول ہو رہا تھا۔ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے کابل کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ شروع کر رکھی ہے۔ مذاکرات کا اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کا کنٹرول پورے افغانستان پر نہیں ہے۔ مجھے ان باتوں کا اندازہ مذاکرات کی پہلی نشست میں ہوگیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر اور ترکیے جیسے دوست پاکستانی موقف کے قریب ہیں۔ طالبان وفد5 دفعہ یقین دہانیاں کرانے کے...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمان پر خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں کا ہالہ دیکھا گیا۔کوئٹہ، نوشکی، دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں افق پر مختلف زاویوں سے رنگوں کا ہالہ صبح کے وقت میں دکھائی دیا۔خوبصورت رنگوں والی روشنیوں کا ہالہ 6 بج کر 20 منٹ پر افق سے غائب ہوگیا تھا۔سوشل میڈیا پر رنگ برنگی روشنیوں کے ہالے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
    پاکستان ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی غلطیوں سے سیکھا، اب انہیں دہرانا نہیں چاہتے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان علی آغا نے کہا کہ ایشیا کپ میں کافی کچھ سیکھا ہے، غلطیوں سےسیکھ کر ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ غلطیوں پر بات ضرور کی جاتی ہے کیونکہ غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہتے، میری کوشش ٹیم کو جتوانے کی ہوگی۔ٹی20 کپتان نے مزید کہا کہ جس گراؤنڈ پر بھی جاتے ہیں، اُس کے اعداد و شمار دیکھتے ہیں، گراؤنڈ کے اوسط اسکور سے زیادہ رنز کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ٹی20 ورلڈ کپ تک اسٹریٹیجی یہی رہے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ میری انفرادی پرفارمنس حالیہ...
    فال فوٹو۔ گوادر کے قریب 4 بروڈز  وہیل کو دیکھا گیا ہے۔ یہ وہیل معتدل سمندروں میں پائی جاتی ہیں۔کراچی سے ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر پاکستان (ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان) کے مطابق وہیلز کی کل صبح 9 بجے ماہی گیروں نے ویڈیو بنائی۔ پاکستان میں بروڈز وہیل پہلے بھی کئی بار دیکھی گئی ہیں۔ آخری بار موجودگی کا ریکارڈ نومبر 2023 میں جیوانی سے ملا تھا۔ جہاں بروڈز وہیل کے پھنسنے کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔بروڈز وہیلز عام طور پر گرم اور معتدل سمندروں میں پائی جاتی ہیں اور زیادہ ترجھنڈ کی صورت میں تیرنے والی مچھلیوں کو کھاتی ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مچھر وہ کیڑے ہیں جو ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرتے ہیں۔ تاہم زمین کے دو خطے — براعظم انٹارکٹیکا اور یورپی ملک آئس لینڈ — ایسے تھے جہاں اب تک مچھر نہیں پائے گئے تھے۔ مگر اب تاریخ میں پہلی بار آئس لینڈ میں مچھروں کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت نے اس سرد ترین ملک کو بھی ان کیڑوں کے لیے قابلِ رہائش بنا دیا ہے۔سائنسدانوں نے کچھ عرصہ قبل پیشگوئی کی تھی کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث آئس لینڈ میں مچھر جلد ظاہر ہوسکتے ہیں، تاہم ان کا خیال تھا کہ ملک کا سخت اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    سعوی عرب کے آسمانوں پر برسوں بعد ایک ایسا منظر نظر آنے والا جس کا وقت فجر کی نماز کا وقت ہوگا اور شاز و نادر ہی دنیا میں پیش آتا ہے۔ ماہرین فلکیات نے اس نایاب منظر کو "الجباریات" یعنی شہابیوں کی بارش کا نام دیا ہے جو آسمان کو ایسے روشن کرے گی جیسے شاہراہِ فلک پر تاروں کا جلوس نکل رہا ہو۔  یہ مناظر 2 اکتوبر سے 7 نومبر تک نماز فجر سے کچھ دیر قبل دکھائی دیں گے۔ فی گھنٹہ تقریباً 20 شہاب دیکھے جا سکتے ہیں اور ایسے منظر 36 سال میں ایک بار نظر آتے ہیں۔ یہ محض ایک سائنسی واقعہ نہیں، بلکہ قدرت کی ایسی نشانی ہے جسے دیکھنے کے بعد انسان خود سے کہے گا کہ "فَبِأَيِّ...
    سعودی مملکت میں علی الصباح فجر کے وقت کچھ ایسا حیرت انگیز ہوگا جو شہریوں نے اس سے قبل نہیں دیکھا ہوگا۔ علی الصباح فجر کے وقت نہ صرف سعودی شہری بلکہ عرب دنیا میں انسانی آنکھ ایسا حیرت انگیز نظارہ دیکھی گی جو شاید ان ممالک کے شہریوں کی اکثریت نے اس سے قبل کبھی نہ دیکھا ہو۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب اور خطہ عرب کے ممالک میں خوبصورت فلکی نظارہ دیکھا جائے گا جس میں ’الجباریات‘ نامی شہابیوں کی بارش ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ناقابل یقین نظاہرہ انسانی آنکھ علی الصباح فجر کے قبل کے اوقات میں دیکھ سکے گی۔ اس کے بعد یہ فلکیاتی نظارہ دیکھنے کے لیے 36 سال انتظار...
    فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
    وزیراعظم کے مشیر اور سینیئر ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں فتنہ اور فساد پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں ملے گی۔ فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو 40 سال سے فتنہ اور دہشتگردی پھیلا رہے تھے ان کا بھی پچھلے دنوں ناطقہ بند کر دیا، ان کو بھی سبق سیکھا دیا کہ تمہارے ملک سے پاکستان میں دہشتگرد داخل نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، قطر اور ترکیہ کے مشکور ہیں، خواجہ آصف ان کا کہنا تھا کہ اگر تم نے دہشتگردی روکنے کا انتظام نہیں کیا تو تمہاری ٹھکائی ایسے ہی ہوگی جس طرح ایک رات میں...
    ' عطا الحق قاسمی پاکستان کے سب سے بڑے ادیب ہیں۔' مخدومی مجیب الرحمن شامی نے یہ کہا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ یہ واقعہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی میں' دیکھا جنھیں پلٹ کے' کی تقریب اجرا کے موقع پر پیش آیا۔ ڈاکٹر نوید الٰہی اور میں نے ایوان صدر میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ مرحوم و مغفور صدر ممنون حسین فرمایا کرتے تھے کہ تم دونوں میں ایسی دوستی ہے کہ بعض اوقات ڈر لگتا ہے۔ صدر صاحب کو ڈر کس بات کا لگتا تھا؟ یہ بات صیغہ راز میں ہی رہے تو بہتر ہے لیکن اتنا کہنے میں کوئی حرج نہیں کہ خود صاحب ایوان کے ایوان میں بھی کچھ عناصر کچھ عجیب و غریب...
    پاکستان اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ وہ مرحوم مذہبی اسکالر عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھ چکے ہیں۔یاسر حسین کا اشنا شاہ کو دیے گئے انٹرویو کا ایک پرانا کلپ وائرل ہورہا ہے جس دوران انہوں نے میزبان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔اس دوران یاسر حسین نے انکشاف کیا تھا کہ میں نے عامر لیاقت کو خواب میں دیکھا ہے۔یاسر حسین نے اپنا خواب بتاتے ہوئے کہا کہ ’خواب میں عامر لیاقت امریکا میں ایک بے حد خوبصورت گھر میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے اور میں ان کے گھر قیام کیلئے گیا تھا‘۔اداکار نے مزید بتایا کہ ’خواب میں عامر لیاقت نے شلوار قمیض زیب تن کی ہوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے صحافیوں نے اطلاع دی ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ایک آئل ٹینکر اور ایک جنریٹر پھٹنے سے کابل میں آگ بھڑک اٹھی، اس کا تعلق کسی بیرونی حملے سے نہیں ہے۔اے ایف پی کے مطابق افغان دارالحکومت میں ایمبولینسیں سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں جب کہ طالبان سیکیورٹی فورسز نے شہر کے مرکزی حصے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکوں کی آوازوں کے بعد کالا دھواں آسمان کی طرف اٹھتے دیکھے گئے، جب کہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے...
    امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو حال ہی میں کیلیفورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب پیری کی یاٹ ’’کاراول‘‘ (Caravelle) پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے لمحات گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ کیٹی پیری اور 53 سالہ جسٹن ٹروڈو یاٹ کے بالائی حصے میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بوسہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے مہینوں سے گردش کرتی افواہوں کی باضابطہ تصدیق ہوگئی۔ دونوں انتہائی پُرسکون نظر آئے اور اردگرد موجود سیاحوں کی موجودگی سے بالکل بے فکر دکھائی دیے۔ اس موقع پر کیٹی...
    شرم الشیخ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔ یہ معاہدہ، جو ٹرمپ کے 20 نکاتی امن پلان کی بنیاد پر تیار کیا گیا، دو سالہ خونریز جنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی، اسرائیلی افواج کے انخلا اور غزہ کی تعمیر نو کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ دستخط شرم الشیخ امن سمٹ کے مرکزی ایونٹ کے طور پر منعقد ہوئے، جہاں دنیا بھر سے 30 سے زائد ممالک کے رہنما شریک ہوئے۔ حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا، جبکہ اسرائیل نے 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں...
    کیلیفورنیا کے ساحلی شہر سانتا باربرا میں مشہور گلوکارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کو ایک کشتی پر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے اور بوس و کنار کرتے دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی خبروں کو تقویت ملی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں کو ایک خوشگوار دوپہر ایک ساتھ گزارتے دیکھا جا سکتا ہے جو ان افواہوں کی تصدیق کرتی نظر آتی ہیں جو کئی ماہ سے زیرِ گردش تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: جسٹن ٹروڈو کی کینیڈین پارلیمنٹ سے ’چنچل‘ اخراج کی تصویر وائرل یہ مناظر اس وقت سامنے آئے ہیں جب کچھ روز قبل رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان دوری...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے وفد سے عربی میں گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا۔ پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی وفد کے ساتھ عربی زبان میں گفتگو کی، جس پر شرکا حیران رہ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی وفد سے روانی سے عربی میں گفتگو کر کے سب کو حیران کر دیا۔ یہ وہ صلاحیت ہے جس سے دنیا اب تک ناواقف تھی ۔۔ جلاوطنی کے ایّام میں سیکھا گیا علم آج سفارت کاری میں پاکستان کا وقار بڑھا رہا ہے۔ pic.twitter.com/JNFwYIedzZ — Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) October 11, 2025 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ندا ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں ایک سنگین واقعے کا شکار ہوئیں اور اس دوران انہوں نے موت کو انتہائی قریب سے محسوس کیا۔ ندا ممتاز حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر، شوبز انڈسٹری اور ذاتی تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا کیریئر پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے شروع ہوا، جس کے بعد وہ فلموں اور ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب انڈسٹری بدل چکی ہے، سوشل میڈیا فالوورز کی بنیاد پر فنکاروں کو کاسٹ کیا جاتا ہے جوکہ ایک غلط رجحان ہے، اصل معیار اداکاری کی صلاحیت ہونی چاہیے۔...
    دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ ریکھا 71 سال کی ہوگئیں لیکن اب بھی وہ مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور ان کے کردار زندہ و جاوید ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ ریکھا کے لیے جنم دن کی مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا۔ ساتھی فنکار بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے اپنی دیرینہ سہیلی اور حسن کی ملکہ ریکھا کے جنم دن پر ایسا جذباتی پیغام لکھا کہ مداحوں کے دل پگھل گئے۔ ان دونوں کی دوستی کی مثال ویسے ہی دی جاتی ہے، مگر اس بار ہیما مالنی نے سوشل میڈیا پر ریکھا کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے کھل کر "ریکھا سے عشق" کا اظہار کر...
    بولی ووڈ کی مشہور اداکارہ ریکھا ہمیشہ سے ہندی سنیما کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہیں۔ ان کا نام ہی کسی فلم کو ہٹ بنانے کے لیے کافی ہوتا تھا۔ لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ایک بڑی فلم سے محروم ہوگئیں اس موقع کا فائدہ جیتندر کی قریبی دوست جیا پردہ نے اٹھایا۔ نیوز18 کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 1985 میں جیتندر کی فلم ”سنجوگ“ ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں ابتدائی طور پر مرکزی کردار ریکھا اور جیتندر کے لیے فائنل کیے گئے تھے۔ دونوں کی جوڑی اُس وقت شائقین میں بے حد مقبول تھی اور ان کے کئی پراجیکٹس سپرہٹ ثابت ہو چکے تھے۔ ریکھا...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی ویڈیو اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر دنیا بھر کے رہنماؤں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی وڈیو بن گئی، جسے 26 ستمبر کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے جانے کے بعد سے اب تک 13 لاکھ (1.3 ملین) سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب رہا، جسے 4 لاکھ 58 ہزار بار دیکھا گیا۔ تیسرے نمبر پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سہاسک کے خطاب کو،   27 ستمبر کے بعد سے 2 لاکھ 77 ہزار بار دیکھا گیا۔ وزیر اعظم نے اپنے جامع...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی ویڈیو اقوامِ متحدہ کے یوٹیوب چینل پر دنیا بھر کے رہنماؤں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بن گئی ہے۔  26 ستمبر کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے جانے کے بعد سے اب تک وزیر اعظم شہبازشریف کی تقریر کو 13 لاکھ (1.3 ملین) سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب ہے، جسے 4 لاکھ 58 ہزار بار دیکھا گیا ہے۔   تیسرے نمبر پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سہاسک فوانگ کیت کیوکا خطاب ہے، جسے 27 ستمبر کے بعد سے 2 لاکھ 77 ہزار بار دیکھا گیا...
    نیویارک (نیوز ڈیسک)وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی وڈیو اقوامِ متحدہ کے یوٹیوب چینل پر دنیا بھر کے رہنماؤں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی وڈیو بن گئی ہے، جسے 26 ستمبر کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے جانے کے بعد سے اب تک 13 لاکھ (1.3 ملین) سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب ہے، جسے 4 لاکھ 58 ہزار بار دیکھا گیا ہے۔تیسرے نمبر پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سہاسک فوانگ کیت کیوکا خطاب ہے، جسے 27 ستمبر کے بعد سے 2 لاکھ 77 ہزار بار دیکھا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے...
    اس سال کا پہلا سپرمون آج ہے۔ رواں برس دیکھے جانے والے تین سپر مونز میں پہلا آج دیکھا جائے گا۔ پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکوکے مطابق اس سال تین سْپر مْونز ہوں گے جن میں سے پہلا سْپر مْون آج نظر آرہاہے،یہ سپرمون شام 8بج کر47 منٹ پر ظاہر ہوگا اور صبح کا سورج طلوع ہونے سے کچھ دیر پہلے تک دیکھا جاتا رہے گا۔ آج کا سْپر مْون زمین سے 2 لاکھ 24 ہزار 599 میل کے فاصلے پر ہے جوکہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن نظر آرہاہے۔ سال کا سب سے روشن سْپر مْون نومبر میں متوقع ہے، جب چاند زمین سے صرف 2 لاکھ 21 ہزار...
    اسرائیلی جیل میں ہم پر کُتے چھوڑے گئے، رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا ہے جس کے بعد وہ بحفاظت اردن میں موجود پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ سابق سینیٹر ‘اچھی صحت اور بلند حوصلے’ کے ساتھ ہیں، ہمارا سفارتخانہ ان کی مرضی اور آسانی کے مطابق ان کی وطن واپسی میں معاونت کے لیے تیار ہے۔ سابق سینیٹر نے رہائی کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے اڈیالہ...
    اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا ہے جس کے بعد وہ بحفاظت اردن میں موجود پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ سابق سینیٹر ‘اچھی صحت اور بلند حوصلے’ کے ساتھ ہیں، ہمارا سفارتخانہ ان کی مرضی اور آسانی کے مطابق ان کی وطن واپسی میں معاونت کے لیے تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، اسحاق ڈار کی تصدیق سابق سینیٹر نے رہائی کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے اڈیالہ جیل سے اسرائیلی جیل تک مزاحمت جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے مقبول رکن وی کی کروسانٹ کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس میں وہ نہایت بےساختگی سے پستہ کروسانٹ کھاتے ہوئے نظر آئے۔ کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے معروف گلوکار وی حال ہی میں فیشن برانڈ ’سیلین‘ کے اسپرنگ–سمر 2026 کلیکشن کی تقریب میں شرکت کے لیے پیرس فیشن ویک پہنچے۔ فیشن شو کے دوران وی کو لائٹ براؤن کوٹ، وائٹ شرٹ اور بلیک اینڈ کریم ایبسرکٹ پرنٹڈ ٹائی کے ساتھ دیکھا گیا۔ ایونٹ کے مقام کے باہر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے پسندیدہ گلوکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بےتاب تھی، تاہم جس چیز نے سب کی توجہ حاصل کی،...
    کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کردیا۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر کراچی کے مختلف علاقوں کی تصاویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کبھی کبھی میں اپنے شہر کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں۔ مجھے اپنے کام کے سلسلے میں ایسی جگہوں پر جانے کا موقع ملتا ہے جہاں شاید میں کبھی خود سے نہ جا پاتی۔ مجھے ایسی گلیاں اور بستیاں دیکھنے کا موقع ملا جنہیں میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ اداکارہ نے لکھا کہ ہم سب اپنی چھوٹی سی دنیا میں رہتے ہیں۔ پریشانیاں سب کو ہوتی ہیں لیکن میں نے کراچی میں ایسے علاقوں کو بھی دیکھا...
    بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کی ممبئی ایئر پورٹ پر حالیہ ملاقات کے بعد ان کے ایک ساتھ سفر کرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون گزشتہ صبح ممبئی ایئر پورٹ پر ایک بار پھر ملے، ان کی ملاقات کی کئی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن سامنے آئیں، جنہیں دیکھ کر مداح بہت خوش ہوئے، اب ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایئر پورٹ سے باہر نکلتے ہوئے رنبیر دیپیکا کے پیچھے چلتے ہوئے لگ بھگ اپنی گاڑی ہی بھول گئے۔ ایک فین پیج کی جانب سے شیئر کیے گئے ویڈیو کلپ میں رنبیر اور دیپیکا...
    پاکستان میں سال 2025 کا پہلا سپر مون کا نظارہ 7 اکتوبر کو دیکھا جاسکے گا۔ سپارکو کے مطابق 7 اکتوبر 2025 کی رات آسمان پر سال 2025 کے تین سُپر مُونز میں سے پہلا سُپر مُون نظر آئے گا۔ اکتوبر کا یہ سُپر مُون شام 8:47 بجے (پاکستان معیاری وقت) پر ظاہر ہوگا۔ سورج غروب ہونے کے فوراً بعد  چاند مشرق سے طلوع ہوگا اور طلوعِ آفتاب سے کچھ پہلے مغرب میں غروب ہوجائے گا۔ اس سال 7 اکتوبر کا سُپر مُون زمین سے 224,599 میل کے فاصلے پر ہوگا، یعنی یہ ایک عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔ سال کا سب سے روشن سُپر مُون نومبر میں...
    اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے آسمان پر منگل 7 اکتوبر کی شب شاندار سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا، جو 2025 کے دوران نظر آنے والے تین سپر مون میں پہلا ہوگا۔سپر مون اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب ترین مقام پر پہنچتا ہے. جس کے باعث وہ معمول کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن (تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن) دکھائی دیتا ہے۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق پہلا سپر مون منگل کی شب 8 بج کر 47 منٹ پر (پاکستانی وقت) ظاہر ہوگا، جو غروب آفتاب کے فوراً بعد مشرق سے طلوع اور طلوعِ...
     رواں سال کا پہلا پورا چاند جسے سپر مون  7 اکتوبر کو دکھائی دے گا۔پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن کے مطابق سال کا پہلا سپر مون بروز منگل  7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظر آئے گا، جبکہ رواں سال مزید دو سپر مون، 5 نومبر اور 5 دسمبر کو بھی دکھائی دیں گے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں گھومتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے، اس وجہ سے چاند معمول کے مقابلے نمایاں طور پر بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔  سپارکو حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کا سپر...
    چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اج کل بہت زیر بحث ہے، چھ کروڑ افراد اس پروگرام سے جڑے ہیں۔ 13 ہزار 5 سو روپے ایک خاندان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، اسے حقارت سے نہ دیکھا جائے۔ چئیرپرسن بی آئی ایس پی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی سیاسی نہیں بلکہ صرف کفالت، نشونما، وظائف اور ہنر مند پروگرام کی بات کروں گی، منفی بات کرنا اسان ہے لیکن کسی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اہم کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ملک کے اداروں کی عزت کرتی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک کروڑ خاندانوں کی کفالت کرتا ہے، چھ کروڑ افراد اس پروگرام...
    مری(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ اپنی زندگی میں اس سے پہلے مری کو اتنا صاف کبھی نہیں دیکھاتھا۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ’نوازشریف جب مری آتے ہیں تو ہمیشہ مجھے شاباش دیتے ہیں،خیبرپختونخوا سے مری میں داخل ہوں تو واضح فرق دکھتاہے، ایسا لگتاہے کہ وہ کوئی اورملک ہے اور یہ کوئی اور ملک ۔۔۔ سب کچھ سلیقے سے ہے، چاہے وہ ناریل پانی بیچنے والی ریڑھیاں ہی کیوں نہ ہوں، بازار بھی طریقے سے ہیں، وہ وعدے بھی نبھارہے ہیں جو مری سے کیے بھی نہیں تھے‘۔ نیتن یاہو اب عالمی سطح پر ایک شکست خوردہ شخص دکھائی دیتے ہیں اِتنا صاف ستھرا مری میں نے آج تک اپنی...
    ایشیا کپ کے بعد بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے ٹوئٹ پر سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہیے۔ شاہد آفریدی نے زور دیا کہ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں شاندار اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور یہی رویہ کھیل کو ملکوں کے درمیان تعلقات کا پل بنا سکتا ہے، کرکٹ کو کرکٹ رہنے دیا جائے، یہ کھیل سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ Here’s the real difference . We have always played with pure sportsmanship, keeping war out of the game. But the world saw it when war hit the scoreboard read 7-0 . #Big_office_small_man https://t.co/LGxCf8Tz8R — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial)...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (اے پی پی) سابق چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اعتزاز احسن سے یہ سیکھا کہ جھوٹ نہیں بولنا اور سچ کی بنیاد پر انصاف حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے اعتزاز احسن کو جرات مند، آئین و جمہوریت کا حقیقی سپاہی اور وکلا تحریک کا قائد قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے عدالتی دور میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر فیصلے کیے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ اعتزاز احسن کو حکمت دے اور لوگ انہیں اچھے نام سے یاد کریں۔پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ اعتزاز احسن نے جرأت کے ساتھ سیاست کی،انہیں جدوجہد ماں کی گود سے ملی،وہ ان کے شاگرد...
    کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر سفاک ملزمان نے معصوم بچوں کے سامنے ایک باپ کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ واقعے کی خوفناک سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول سجاد شوکت کو اس کے گھر کی دہلیز پر معصوم بچوں کے ہمراہ نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ، رحمت چوک کی ایم ایم کالونی میں پیش آیا، جہاں فیصل آباد سے آئے شہری سجاد شوکت اپنے بچوں کے ہمراہ گھر کے دروازے پر کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان تیز رفتاری سے وہاں پہنچے۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے...
    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ نیپرا نے فیصلہ دیا کہ بجلی چوری کی رقم بل دینے والوں سے لیں گے، نیپرا کے فیصلے کے خلاف ہم نے سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور کرائی، ایم کیو ایم کی قرارداد کی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں نے تائید کی، کسی جماعت کو ہوش نہیں تھا لیکن یہ کام فوری طور پر ہماری جماعت نے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ہمارے بجلی کے بلوں کو دیکھا جائے تو کئی ٹیکسز ادا کر رہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ اظہار نے کہا کہ اتنے زیادہ ٹیکس ملک...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ہمارے بجلی کے بلوں کو دیکھا جائے تو کئی ٹیکسز ادا کر رہے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ اظہار نے کہا کہ اتنے زیادہ ٹیکس ملک میں کہیں نہیں ہیں، کے ایم سی ٹی ٹیکس بھی بجلی کے بل میں ہم سے لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کی صبح ایم کیو ایم سے شروع اور رات ایم کیو ایم پر ختم ہوتی ہے، مرتضیٰ وہاب کی پارٹی میں کچھ ہو تو اس کی ذمے دار بھی ایم کیو ایم ہے۔ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ نیپرا نے فیصلہ دیا کہ بجلی چوری کی رقم بل دینے والوں...
    ممتاز دانش ور اور ادیب ڈاکٹر فاروق عادل کی شخصی خاکوں پر مشتمل کتاب  ’دیکھا جنھیں پلٹ کے‘ شائع ہو گئی ہے۔ یہ کتاب سات حصوں پر مشتمل ہے جس میں قومی تاریخ کی بزرگ شخصیات، قائد ملت نواب زادہ لیاقت علی خان، مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی، سردار عبد الرب نشتر، سابق وزیر اعظم نواز شریف، صدر آصف علی زرداری، نواب زادہ نصراللہ خان، وزیر اعظم شہباز شریف کی والدہ محترمہ شمیم اختر، عمران خان، علامہ طاہر القادری، پروفیسر خورشید احمد، مولانا امین احسن اصلاحی، مولانا وحیدالدین خان، امجد اسلام امجد، محمد حمید شاہد، ترک دانش ور ڈاکٹر خلیل طوقار، پروفیسر زکریا ساجد، پروفیسر متین الرحمٰن مرتضیٰ، مسجد اقصیٰ کے امام شیخ صائم، سابق وفاقی وزرا، انیق احمد، اور...
    محکمہ موسمیات کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق 2025کا دوسرا سورج گرہن21 اور 22 ستمبر کو ہوگا۔سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30منٹ پر ہوگا، 22 ستمبر کو رات 12بج کر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ جزوی سورج گرہن کا اختتام رات2 بج کر 54 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوا تھا۔
    بھارت کی معروف صحافی پوجا سمنتا نے امیتابھ بچن اور ریکھا کے مبینہ تعلقات کے پسِ منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جیا بچن نے ایک موقع پر ریکھا کو اپنے گھر بلایا اور انہیں واضح کردیا کہ اس گھر کی اصل مالکن اور مسز بچن وہی ہیں۔ 1970 کی دہائی میں امیتابھ بچن، جیا بچن اور ریکھا کے درمیان یہ مبینہ لو ٹرائی اینگل فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا اسکینڈل سمجھا جاتا تھا۔ امیتابھ شادی شدہ تھے اور ان کی ریکھا سے قربت کے قصے مختلف قیاس آرائیوں اور ’اگر ایسا ہوتا تو کیا ہوتا‘ جیسے سوالات کو جنم دیتے رہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں پوجا سمنتا نے اس موضوع پر دوبارہ بات...
    سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز گائیکی سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان پر برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں نامعلوم نوجوانوں نے انڈوں سے حملہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت علی خان سڑک کنارے کھڑے ہوکر اپنی کوئی پروموشنل ویڈیو ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ اسی دوران اچانک دو نوجوان یکے بعد دیگرے سبک رفتاری سے سامنے آئے اور ان کے سر پر انڈے مار کر آناً فاناً فرار بھی ہوگئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انڈا چاہت علی خان کے سر پر جب کہ دوسرا انڈا سینے پر لگا۔ جس سے ان کا چہرہ اور کپڑے خراب ہوگئے۔         View this post on Instagram...
    ’دھماکے کے بعد ہر طرف سے چیخیں سنائی دے رہی تھیں، ہر شخص پر خوف طاری تھا‘ یہ کہنا تھا کوئٹہ کے رہائشی بلال احمد کا،  جو سریاب روڈ پر واقعہ شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے جلسے میں شریک تھے۔ بلال احمد نے بتایا کہ شام چار بجے وہ اپنے گھر سے نکلے، جلسہ گاہ زیادہ دور نہ تھا، سو چند منٹوں میں وہاں پہنچ گئے، رات ساڑھے 9 بجے جلسہ ختم ہوا، لوگ باہر نکل رہے تھے۔ ’مجھے مرکزی دروازے تک جاتے ہوئے چند منٹ ہی گزرے تھے کہ اچانک ایک دہلا دینے والا دھماکہ ہوا، دھماکے کی شدت ایسی تھی کہ اردگرد کے شیشے کرچیاں بن کر زمین پر بکھر گئے، ہر طرف خون ہی...
    ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی ایورگرین اداکارہ ریکھا کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر مکیش اگروال کی خودکشی کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا سبق قرار دیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکھا نے 1990 میں صنعت کار مکیش اگروال سے شادی کی تھی۔ یہ شادی چند مہینوں کی ملاقات کے بعد انجام پائی اور توقع کی جا رہی تھی کہ ریکھا کی زندگی میں استحکام آجائے گا، مگر ایسا نہ ہو سکا۔ شادی کے کچھ ہی عرصے بعد دونوں کے تعلقات میں دراڑیں پیدا ہو گئیں۔ ریکھا کے مطابق لندن کے ہنی مون کے دوران ہی یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ دونوں کی سوچ...
    بالی وُڈ اداکارہ ریکھا کی ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہی۔ مارچ 1990 میں انہوں نے دہلی کے صنعت کار مکیش اگروال سے شادی کی۔ بظاہر یہ ان کی زندگی کا سکون بھرا فیصلہ لگ رہا تھا، لیکن حالات مختلف نکلے۔ مزید پڑھیں: ریکھا اور امیتابھ بچن کے افیئر پر جیا بچن کیا کہتی ہیں؟ ریکھا نے بعد ازاں پروگرام میں بتایا کہ یہ شادی ’محبت پر مبنی نہیں تھی‘ بلکہ مکیش انہیں ایک اجنبی لگتے تھے۔ شادی کے بعد لندن کے ہنی مون پر انہیں احساس ہوا کہ دونوں کی سوچ اور مزاج میں شدید فرق ہے۔ ریکھا کے مطابق چند ہی مہینوں میں دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا اور طلاق کا خیال سب سے...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) ریکھا نے 17 ویں بچے کو جنم دیا ہے 11 بیٹوں اور 6 بیٹیوں میں سے پانچ بچے پیدائش کے فوری بعد انتقال کر گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان کے ضلع ادے پور میں ایک 55 سالہ خاتون ریکھا کلبیلیا نے 17 ویں بچے کو جنم دیا ہے۔ خاتون پہلے ہی نانی اور دادی کے درجے پر فائز ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر کا نام کوارا رام کلبیلیا ہے۔ دونوں کے ہاں 11 بیٹوں اور 6 بیٹوں نے جنم لیا، تاہم ان میں سے چار بیٹے اور ایک بیٹی پیدائش کے فوری بعد انتقال کر گئے تھے۔ اب ان کے 12 بچے حیات ہیں، جن میں سات بیٹے اور پانچ بیٹیاں...
    دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ ایک بارپھرعالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں اس باروجہ انکی منگنی ہے جوانہوں نے مشہورامریکی ریپرفرنچ مونٹانا سے کرلی ۔ ٹی ایم زیڈ کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے جون 2025 میں پیرس فیشن ویک کے دوران نجی تقریب میں منگنی کی، جس کی حال ہی میں تصدیق فرنچ مونٹانا کے نمائندوں نے کردی ، شہزادی جو دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی ہیں۔  گزشتہ سال 17 جولائی 2024 کواس وقت خبروں میں آئیں جب انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم کو طلاق دینے کا اعلان کیا،انہوں نے طلاق کے عنوان سے ایک پرفیوم بھی متعارف کر ایا۔ شیخہ مہرہ اورفرنچ مونٹانا کو...
    راجستھان کے اودے پور ضلع کی تحصیل جھاڈول میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں 55 سالہ ریکھا کلبیلیا نے اپنے 17ویں بچے کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں جنم دیا، اس موقع پر ان کے رشتہ دار، عزیز اور حتیٰ کہ نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں بھی اسپتال پہنچے۔ ریکھا اور ان کے شوہر کاوارا رام کلبیلیا گاؤں لیلاواس کے رہائشی ہیں، شادی کے بعد اب تک ان کے ہاں 17 بچے پیدا ہوئے جن میں سے 5 بچے پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد وفات پا گئے، جبکہ 7 بیٹوں اور 5 بیٹیوں سمیت 12 بچے زندہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کاوارا رام کے مطابق، 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شادی شدہ ہیں اور ان کے اپنے بھی...
    بالی ووڈ اور پاکستانی شوبز کی دنیا کے درمیان ماضی میں ہونے والے یادگار لمحات اکثر دوبارہ منظرِ عام پر آتے ہیں تو شائقین کے دل جیت لیتے ہیں۔ حال ہی میں ایک پرانی وائرل ویڈیو ہوئی جس نے ایک بار پھر ان یادوں کو تازہ کردیا ہے۔ اس میں بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ اور خوبرو اداکارہ ریکھا اور پاکستان کے سابق کرکٹر اور وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس نایاب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکھا اور ونود کھنہ موسیقی کی دھن پر جھومتے ہوئے اسٹیج پر رقص کر رہے ہیں۔ ونود کھنہ کو پاکستانی اداکارہ بابرہ شریف اور مشہور کرکٹر جاوید میانداد کے ساتھ بھی ڈانس کرتے دیکھا...
    کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ ماڈل کالونی میں پیش آنے والی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری گلی میں موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا جب دو مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور اسے اسلحے کے زور پر اطمینان سے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کے دوران ملزمان کو کسی قسم کی مزاحمت یا خطرے کا سامنا نہیں تھا۔ شہری سے موبائل فون، نقدی یا دیگر قیمتی سامان چھیننے کے بعد دونوں ڈاکو آرام سے جائے واردات سے چلے گئے۔
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو طاقتور شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔امریکی جریدے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دوسرے دورۂ امریکا کو دو طرفہ تعلقات میں بہتری کا اشارہ قرار دیا ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ماہ میں عاصم منیر کا امریکا کا دوسرا دورہ تعلقات میں واضح بہتری کا ثبوت ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چند ماہ پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو ظہرانہ دیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی طاقت ور شخصیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2025ء) اداکارہ ماہرہ خان کی مقامی مارکیٹ میں خریداری کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس کو مداح خوب سراہا رہے ہیں۔ پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو حال ہی میں کراچی کی ایک مارکیٹ میں خریداری کرتے دیکھا گیا، جس لمحے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا دی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بغیر کسی پروٹوکول یا سکیورٹی کے نہایت سادہ انداز میں کپڑوں کی دکان پر خریداری کر رہی ہیں۔ ویڈیو کلپ میں ماہرہ خان کوسفید رنگ کے پرنٹڈ شلوار قمیض میں دیکھا گیا، جو کہ ان کے عام اور سادہ فیشن کو ظاہر کرتا ہے، بغیر میک اپ اور پر اعتماد انداز کے ساتھ وہ دکان...
    مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ پنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، لاہوریوں نے شریف خاندان کو ان کا اصل چہرہ دکھا دیا، شریف خاندان کا سیاسی مستقبل صرف فارم 47 سے جڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ تمام ترفسطائیت کے باوجود پی ٹی آئی نے کامیاب اور پُرامن احتجاج ریکارڈ کرایا، کل عوام کا سمندر سڑکوں پر دیکھ کرجعلی حکومت کے کانپیں ٹانگ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، لاہوریوں...
    راولپنڈی: راجا بازار میں موٹر سائیکل پارک کرنے کے معاملے پر ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدسلوکی کی فوٹیج سامنے آگئی، سی ٹی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے وارڈن کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کر دیے۔ ویڈیو میں وارڈن کو موٹر سائیکل سوار کا گریبان پکڑ کرکے اسکو زدو کوب کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ٹریفک وارڈن کو شہری کو برے طریقے سے گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھنے پر مجبور کرتے بھی دیکھا گیا۔ وارڈن کے ساتھ کچھ سادہ کپڑوں میں موجود افراد بھی شہری سے بدسلوکی کرتے ہیں جبکہ ایک شہری ویڈیو بناتا ہے تو وارڈن کو اسکی جانب لپک کر ویڈیو بناتے روکتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹریفک وارڈنز کی جانب...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اگست2025ء) عمران خان کے صاحبزادوں کا پاکستان آنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادوں قاسم خان اور سلیمان خان کی جانب سے غیر ملکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا گیا کہ "عمران خان کو ایک چھوٹے سے کمرے میں، شدید گرمی میں، بغیر پنکھے کے قید کیا ہوا ہے۔ ان کا وزن تیزی سے کم ہو رہا ہے، اور 73 سال کے ایک شخص کے لیے یہ ٹھیک نہیں ہے۔ ان کے پاس کسی بھی قسم کے قتل کی سازش کرنے کے بہت سے طریقے ہیں، کیونکہ ان کا مکمل کنٹرول ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے والد روزانہ 22 گھنٹے ایک بہت...
    عطا تارڑ(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کیسز کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور دفاعی اداروں کے دفاتر پر حملے کیے گئے، یہ قانون اور اس ملک میں نظام انصاف کی جیت ہے۔ عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ فیصل آباد میں دفاعی اداروں کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی گئی، ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کون لوگ تھے جو دفاعی تنصیبات کی طرف گئے۔ اس سب کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہیں، جو اس وقت جیل میں ہیں۔انھوں نے مزید...
    فائل فوٹو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اڈیالا جیل کے سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی کو اذیت دے رہے ہیں، وہ یاد رکھیں کہ وہ سرکاری ملازم ہیں، بڑے بڑے افسران کو میں نے روتے اور بعد میں پیر پکڑتے دیکھا ہے۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے واشنگٹن ڈی سی میں والد کیلئے مہم چلا رہے ہیں، ان کے بیٹوں کی اپنی مرضی جب بھی آنا چاہیں آسکتے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کوئی سیٹ جیت کر دکھائیں پھر عدم اعتماد لائیں، یہاں پیپلز پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں، ان کو تخفے میں سیٹیں ملیں۔انہوں نے...
    امریکہ میں پاکستانیوں سے خطاب میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ امریکا سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ سے دوستانہ ماحول میں ملاقات ہوئی، دو طرفہ، علاقائی اور عالمی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ دورہ امریکا کے دوران نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، حکومت 3سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں میں بہترئی لائی، جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی۔  نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ تمام عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) چند روز قبل امریکہ کی جانب سے شام پر عائد اپنی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب اقوام متحدہ کے پابندیوں سے متعلق شعبے نے بھی شام کی عبوری حکومت کی قیادت کرنے والی تنظیم تحریر الشام اور القاعدہ کے درمیان حالیہ عرصے میں فعال تعلق کی نفی کر دی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ تازہ پیش رفت شام پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے خاتمے کی راہ ہم وار کر سکتی ہے۔ ہیئت تحریر الشام، ماضی میں شام میں القاعدہ کی شاخ تھی۔ تاہم اس تنظیم نے 2016ء میں القاعدہ سے روابط ختم کر لیے تھے۔ یہ گروپ پہلے ''جبہۃ النصرہ‘‘ کے نام...
    حمیرا اصغر علی کی کئی ماہ پرانی گلی سڑی لاش کا پوسٹ مارٹم ہوگیا اور لاہور سے ان کے بھائی بالآخر لاش وصول کرنے پہنچ گئے۔ اداکارہ اور ماڈل حمیرا کی لاش گزشتہ روز کراچی میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ 7 برسوں اکیلے کرائے پر رہ رہی تھیں۔ لاش ملنے کی اطلاع پر لاہور میں مقیم ان کے اہل خانہ نے اپنے پہلے ردعمل میں لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ تاہم بعد میں پولیس کی درخواست پر اداکارہ کے بھائی اور بہنوئی لاہور سے لاش وصول کرنے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں افسوسناک موت پر دکھ، حیرت اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں اداکارہ کی نجی زندگی اور اکیلے...
    لیاری میں منہدم ہونے والی عمارت میں 25 سالہ راشد زندہ بچ جانے والے خوش نصیبوں میں سے ایک ہے۔ رپورٹ کے مطابق راشد حادثہ کے روز عمارت کی چھت پر تھا اس کے اہل خانہ نے عمارت میں لرزش شروع ہونے پر اسے آوازیں دیں لیکن وہ چھت پر اپنے اوزار نکالنے میں مصروف رہا۔ گھر والے عجلت میں عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے، اسی دوران عمارت منہدم ہوگئی اور راشد چھت پر ہونے کی وجہ سے ملبے تلے دبنے سے بچ گیا۔ راشد نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس نے قیامت صغریٰ کا منظر دیکھا عمارت کے ڈھانچے میں جگہ جگہ لاشیں دبی ہوئی تھی ایک لاش کا سر عمارت کے ڈھانچے میں پھنسا ہوا اور دھڑ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی بہن نورین خان اور عظمیٰ خان نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی بہنوں نے جیل کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ہفتے سے ٹی وی، اخبار اور مطالعے کا کوئی بھی سامان مہیا نہیں کیا جا رہا۔ نورین خان نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان سے ملاقات ہو گئی، وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ ان سے مل کر خوشی ہوئی، مگر ان کے ساتھ وہ سلوک کیا جا رہا ہے جو کسی اور قیدی کے ساتھ نہیں ہوتا۔ انہیں نہ...
    گوجرانوالہ( اوصاف نیوز) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سول ڈیفنس کے افسران کی انوکھی منطق، سول ڈیفنس کے افسران نے نوجوان کی جان خطرے میں ڈال دی۔ موٹر سائیکل مکینک کی دکان پر تین لٹر پٹرول برآمد ہونے پر نوجوان کو سڑک پر مرغا بنا دیا، افسران نے پٹرول برآمد ہونے پر مکینک کو اپنے اوپر پٹرول چھڑکنے کا کہا۔ محنت کش لڑکے نے پٹرول اپنے اوپر انڈیل لیا، واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے مکینک کو کان پکڑوائے اس کے بعد پٹرول چھڑکوایا۔ دکاندار راجہ ماجد نے کہا کہ میری پٹرول کی دکان نہیں ہے، موٹر سائیکل کے انجن صاف کرنے کے لیے پٹرول رکھا ہوا تھا۔ جیل میں عمران...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی بہن نورین خان اور عظمیٰ خان نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی بہنوں نے جیل کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ہفتے سے ٹی وی، اخبار اور مطالعے کا کوئی بھی سامان مہیا نہیں کیا جا رہا۔ نورین خان نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان سے ملاقات ہو گئی، وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ ان سے مل کر خوشی ہوئی، مگر ان کے ساتھ وہ سلوک کیا جا رہا ہے جو کسی اور قیدی کے ساتھ نہیں ہوتا۔ انہیں نہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی بہن نورین خان اور عظمیٰ خان نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی بہنوں نے جیل کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ہفتے سے ٹی وی، اخبار اور مطالعے کا کوئی بھی سامان مہیا نہیں کیا جا رہا۔ نورین خان نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان سے ملاقات ہو گئی، وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ ان سے مل کر خوشی ہوئی، مگر ان کے ساتھ وہ سلوک کیا جا رہا ہے جو کسی اور قیدی کے ساتھ نہیں ہوتا۔ انہیں نہ کتاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ارباب اختیارنے 2022 کے سیلاب کی تباہ کاریوں سے کچھ نہیں سیکھا۔ قدرتی آفات سے بچاؤکی کوششیں محدود ہیں جسکی وجہ سے بھاری جانی ومالی نقصان ہورہا ہے۔ ملک شدید ماحولیاتی خطرات کے دہانے پرکھڑا ہے لیکن حکومتی اداروں کی غفلت اورغیرسنجیدہ رویے کی وجہ سے ہزاروں زندگیاں داؤ پرلگی ہوئی ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شدید بارشوں اوردریاؤں کی سطح میں تیزی کے اضافہ سیعوام کی جان ومال کا نقصان ہورہا...