data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (اے پی پی) سابق چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اعتزاز احسن سے یہ سیکھا کہ جھوٹ نہیں بولنا اور سچ کی بنیاد پر انصاف حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے اعتزاز احسن کو جرات مند، آئین و جمہوریت کا حقیقی سپاہی اور وکلا تحریک کا قائد قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے عدالتی دور میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر فیصلے کیے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ اعتزاز احسن کو حکمت دے اور لوگ انہیں اچھے نام سے یاد کریں۔پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ اعتزاز احسن نے جرأت کے ساتھ سیاست کی،انہیں جدوجہد ماں کی گود سے ملی،وہ ان کے شاگرد اور چھوٹے بھائی ہیں۔اختلاف رائے سیاست اور گھروں میں برداشت نہیں کیا جاتا لیکن اعتزاز احسن نے کبھی اپنے موقف سے پیچھے ہٹنا نہیں سیکھا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی شمولیت کے بغیر وکلا تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی تھی،وکلا تحریک میں ان سمیت کئی رہنمائوں نے اہم کردار ادا کیا۔سینئر قانون دان حامد خان نے کہا کہ وہ اعتزاز احسن کو وکلا کا ٹائیکون سمجھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ سیاست اور وکالت میں اعتزاز احسن جیسے لوگ ہونے چاہئیں،قیادت کے سامنے اپنی رائے دینے کا فن انہی سے سیکھا۔تقریب کے آخر میں چودھری اعتزاز احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملک کے لیے ساتھ چلنا چاہیے، عوام کی اصل طاقت جمہوریت ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ وکلا تحریک میں سب کے ساتھ ملکر بڑی محنت کی اور تحریک کو کامیاب بنایا،ہمارا سفر ختم نہیں ہوا،ہم آج بھی عدلیہ کی آزادی اور آئین کی بالادستی کے لیے میدان میں ہیں۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وکلا تحریک نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

نیشنل پریس کلب کے باہر اسلام آباد پولیس کا وکلا پر تشدد، گرفتاریاں

اسلام آباد پولیس کی جانب سے پریس کلب کے باہر وکلا پر تشدد کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے پولیس کیجانب سے پریس کلب کے باہر وکلا پر تشدد اور گرفتاری کیخلاف بار ایسوسی ایشن نے کل مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔

بار ایسوسی ایشن کے مطابق پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور قانونی حق ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے جنرل باڈی اجلاس بھی کل طلب کرلیا جس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے مفاد کو مدنظر رکھا گیا، احسن اقبال
  • اسرائیل کا پروپیگنڈا جھوٹ، کشتیوں میں طبی و خوراکی امداد موجود تھی، گلوبل صمود فلوٹیلا منتظمین
  • کشمیریوں کا کشمیر سے تعلق کسی تحریک سے ختم نہیں ہونا چاہئے، اعظم نذیر تارڑ
  • گرفتاریوں کے بعد اسلام آباد میں وکلا کی جزوی ہڑتال، جنرل باڈی اجلاس آج طلب
  • پریس کلب کے باہر سے گرفتاریوں پر وکلا کی اسلام آباد میں جزوی ہڑتال
  • مخصوص نشستیں کیس، نظرثانی درخواستوں کی منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری
  • نیشنل پریس کلب کے باہر اسلام آباد پولیس کا وکلا پر تشدد، گرفتاریاں
  • مخصوص نشستیں کیس: تحریک انصاف کوفریق بنے بغیرریلیف ملا،برقرارنہیں رہ سکتا،عدالت عظمیٰ
  • تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان غزہ و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: سلمان اکرام راجہ
  • پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائی