حکومت نے کل عوام کا سمندر دیکھا، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ پنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، لاہوریوں نے شریف خاندان کو ان کا اصل چہرہ دکھا دیا، شریف خاندان کا سیاسی مستقبل صرف فارم 47 سے جڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ تمام ترفسطائیت کے باوجود پی ٹی آئی نے کامیاب اور پُرامن احتجاج ریکارڈ کرایا، کل عوام کا سمندر سڑکوں پر دیکھ کرجعلی حکومت کے کانپیں ٹانگ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، لاہوریوں نے شریف خاندان کو ان کا اصل چہرہ دکھا دیا، شریف خاندان کا سیاسی مستقبل صرف فارم 47 سے جڑا ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، علی امین گنڈاپور، پارٹی قیادت اور عوام اب عمران خان کی دوسری کال کے منتظر ہیں، ہم دوبارہ نکلیں گے، چاہے اسلام آباد جانا ہو یا لاہور جانا ہو۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شریف خاندان نے کہا
پڑھیں:
عمران خان سے مشاورت کے بعد ترمیم پر ردعمل دیں گے، بیرسٹر گوہر
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد ترمیم پر ردعمل دیں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت بل لے کر آئی ہے کسی نے خدوخال نہیں دیکھا، کبھی بھی این ایف سی ایوارڈ کو نہیں چھیڑا گیا، صوبوں کی مشاورت کے بغیر کچھ نہ کیا جائے۔ادھر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم 27 ویں ترمیم کو رد کرتے ہیں ،کوئی بھی آئینی ترمیم فارم 47 والی اسمبلی نہیں کرسکتی، بلاول بھٹو کی ٹویٹ کے ذریعے جو باتیں سامنے آئی ہیں انتہائی خوفناک ہیں، پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جارہا ہے۔سلمان اکرم راجہ بولے کہ آزاد عدلیہ کے تصور کو ختم کیا جارہا ہے، ہم اس ترمیم کی مخالفت کریں گے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے آئینی ترمیم پر رد عمل دیتے ہوئےکہا کہ بلاول کے بیان سے ہمیں آئینی ترمیم کا پتا چلا، آئینی بینچز بنائےتو یہ بیانیہ رکھا کہ انصاف کی فراہمی بہتر ہوگی، انہوں نے سوال کیا کہ یہ عدلیہ کے ساتھ کیا کھلواڑ کر رہے ہیں۔