پنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ تمام تر فسطائیت کے باوجود پی ٹی آئی نے کامیاب اور پُرامن احتجاج ریکارڈ کرایا۔
اپنے ایک بیان میں پنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، جعلی پنجاب حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہوگئے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ لاہوریوں نے شریف خاندان کو ان کا اصل چہرہ دکھا دیا، شریف خاندان کا سیاسی مستقبل صرف فارم 47 سے جڑا ہے، پارٹی کی قیادت اور عوام اب بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل عوام نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل عوام کا سمندر سڑکوں پر دیکھ کر جعلی حکومت کی کانپیں ٹانگ گئیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کامیابی کے ساتھ مارچ کی قیادت کی، وہ بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے شدت سے منتظر ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم دوبارہ نکلیں گے چاہے اسلام آباد جانا ہو یا لاہور، مائیں بچوں کو ایسے دعائیں نہیں دیتیں جیسے کل عوام نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دعائیں کیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن غیر قانونی ہیں، اسحاق ڈار نے ماضی میں کہا تھا کہ ڈس کوالیفکیشن وہی ہوگی جو آئین میں لکھی ہے۔
ان کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس ڈائریکٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے، ہم اس نااہلی کو چیلنج کریں گے، اپوزیشن لیڈر وہی رہیں گے یہ سیٹ ان کے لیے ریزرو ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی بیرسٹر سیف نے کہا کہ
پڑھیں:
سرگودھا : الیکٹرک بس سروس کا آغاز، مریم نواز کا عوام کیلئے مفت سفری سہولت کا اعلان
ویب ڈیسک :سرگودھا میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مفت اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرگودھا میں خواتین، بزرگ شہریوں، طلبہ اور خصوصی افراد کے لیے 100 فیصد مفت سفر کی سہولت دی گئی ہے۔ الیکٹرک بسوں میں خواتین کے لیے علیحدہ حصہ مختص کیا گیا ہے جہاں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ سفر کو محفوظ اور پُرامن بنایا جا سکے۔
برطانیہ کی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا اعلان
مریم نواز نے کہا کہ "پہلے بھیرا سے سرگودھا تک کا سفر ٹوٹی پھوٹی بسوں میں 200 روپے کا ہوتا تھا، اب جدید الیکٹرک بس کے ذریعے یہی سفر صرف 20 روپے میں ممکن ہوگا۔"
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ سرگودھا میں دل کے علاج کا کوئی ہسپتال نہ ہونے پر شدید دکھ ہوا، جس کے بعد نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا منصوبہ شروع کیا گیا۔ ادارے نے کام کا آغاز کر دیا ہے اور جلد مکمل طور پر فنکشنل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب سرگودھا کے دل کے مریضوں کو فیصل آباد یا لاہور جانے کی ضرورت نہیں، انہیں مقامی سطح پر ماہرین کی سہولت دستیاب ہو گی۔
سیلاب سے متاثرہ سکول فٹنس سرٹیفکیٹ کے بعد ہی دوبارہ کھل سکیں گے
مریم نواز نے پنجاب میں حالیہ تاریخی سیلاب پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے 27 شہر اور 5 ہزار دیہات متاثر ہوئے، تاہم صوبائی حکومت نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ متاثرین کو پکا ہوا کھانا، ادویات، اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی گئیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا گیا ہے ، جن کے گھر مکمل تباہ ہوئے، انہیں 10 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں ، جزوی نقصان والوں کو 5 لاکھ روپے جبکہ بڑا جانور بہہ جانے پر 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔ بکری یا بھیڑ کے نقصان پر 50 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، "ہم اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک آخری متاثرہ شخص اپنے گھر میں آباد نہیں ہو جاتا۔" یہ وہ پنجاب ہے جہاں انسانوں کے ساتھ جانوروں کی بھی قدر کی جاتی ہے"۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے خطاب کا اختتام اس عزم کے ساتھ کیا کہ پنجاب کو ترقی، سہولت اور انصاف کا مرکز بنایا جائے گا، اور ہر طبقہ فکر کو باعزت زندگی گزارنے کا حق دیا جائے گا۔
ورجن اٹلانٹک کا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان