بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا، پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، پی ٹی آئی قیادت اور عوام اب بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں عوام کے سمندر کو سڑکوں پر دیکھ کر حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کامیابی کے ساتھ مارچ کی قیادت کی، احتجاج میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ میاں اللہ نوازانتقال کر گئے
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے شدت سے منتظر ہیں، کال موصول ہوتے ہی ہم دوبارہ نکلیں گے، چاہے اسلام آباد جانا ہو یا لاہور۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
اب ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنا کر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آج ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں بونیر میں ریلی کی قیادت کروں گا۔
پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ جلسے، جلوس، ریلیوں اور 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قید کے خلاف تحریک انصاف نے آج یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھے ہونے پر پابندی ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فوری گرفتاری ہو گی۔