موت کو انتہائی قریب سے دیکھا ہے، ندا ممتاز کا سنگین واقعے کا شکار ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ندا ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں ایک سنگین واقعے کا شکار ہوئیں اور اس دوران انہوں نے موت کو انتہائی قریب سے محسوس کیا۔
ندا ممتاز حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر، شوبز انڈسٹری اور ذاتی تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا کیریئر پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے شروع ہوا، جس کے بعد وہ فلموں اور ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب انڈسٹری بدل چکی ہے، سوشل میڈیا فالوورز کی بنیاد پر فنکاروں کو کاسٹ کیا جاتا ہے جوکہ ایک غلط رجحان ہے، اصل معیار اداکاری کی صلاحیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے زائد العمر اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی عمر کو حقیقت کے طور پر قبول کریں، کیونکہ ہر عمر کی اپنی خوبصورتی اور وقار ہوتا ہے۔
ماضی میں پیش آنے والے واقعے کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے ندا ممتاز نے صرف اتنا کہا کہ وہ خدا کی شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں دوبارہ زندگی دی۔ ان کے مطابق اس واقعے کے بعد سب سے بڑی فکر انہیں اپنی اولاد خصوصاً بیٹی کی تھی، جس نے انہیں خدا سے مزید قریب کر دیا۔
یاد رہے کہ ندا ممتاز پاکستانی فلموں سمیت کئی حالیہ ڈراموں میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔ ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نوشین شاہ نے حجاب اتارنے کی وجہ بتاتے ہوئے روحانی سفر پر روشنی ڈال دی
پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں حجاب اتارنے کی وجہ اور اپنے روحانی سفر سے متعلق تفصیلات واضح کی ہیں۔ فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نوشین شاہ نے بتایا کہ وہ ایک خواب کی وجہ سے حجاب پہننے کی طرف مائل ہوئیں۔ ان کے مطابق خواب میں ایک آواز نے انہیں متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے سر نہ ڈھانپا تو فرشتے ان سے دور ہو جائیں گے۔ خواب کے فوراً بعد انہوں نے دوپٹہ اوڑھ لیا اور تقریباً چار ماہ تک باقاعدگی سے حجاب کرتی رہیں، یہاں تک کہ شوٹس اور گھر میں بھی اسے مسلسل پہنے رکھا۔ تاہم اداکارہ نے کہا کہ کچھ عرصے بعد انہیں محسوس ہونے لگا کہ وہ دوہری زندگی گزار رہی ہیں، جس باعث وہ شدید کنفیوژن کا شکار ہوئیں۔ اسی داخلی کشمکش نے انہیں سوچنے پر مجبور کیا اور بالآخر انہوں نے حجاب اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اللہ سے معافی مانگی، اگرچہ وہ حجاب کو خوبصورتی سے اسٹائل بھی کرتی تھیں اور اسے پہننا بھی پسند تھا، لیکن وہ دل سے پورے یقین کے ساتھ اس عمل کو جاری نہ رکھ سکیں۔