ماہرہ خان کی مقامی مارکیٹ میں خریداری کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2025ء) اداکارہ ماہرہ خان کی مقامی مارکیٹ میں خریداری کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس کو مداح خوب سراہا رہے ہیں۔ پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو حال ہی میں کراچی کی ایک مارکیٹ میں خریداری کرتے دیکھا گیا، جس لمحے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا دی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بغیر کسی پروٹوکول یا سکیورٹی کے نہایت سادہ انداز میں کپڑوں کی دکان پر خریداری کر رہی ہیں۔
ویڈیو کلپ میں ماہرہ خان کوسفید رنگ کے پرنٹڈ شلوار قمیض میں دیکھا گیا، جو کہ ان کے عام اور سادہ فیشن کو ظاہر کرتا ہے، بغیر میک اپ اور پر اعتماد انداز کے ساتھ وہ دکان میں کپڑے دیکھتے ہوئے نظر آئیں، مداحوں کا کہنا تھا کہ ماہرہ کی سادگی ہی ان کی اصل خوبصورتی ہے۔(جاری ہے)
Pakistani actress Mahira Khan was seen at a local market in Karachi.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ماہرہ خان
پڑھیں:
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں، تصاویر سامنے آگئیں
ڈھاکا:پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش میں موجود ہیں جہاں سے وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں اور ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں مقامی کھانوں کا لطف اٹھاتے، کتابیں پڑھتے اور تازہ پھولوں سے بال سنوارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک تصویر میں وہ بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہن کر بنگالی ٹیم کو سپورٹ کرتی بھی نظر آئیں، اداکارہ کی ان جھلکیوں نے مداحوں کو خاصا متاثر کیا ہے۔
اداکارہ کی تازہ تصاویر پر شوبز کی شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے دلچسپ اور محبت بھرے تبصروں کی برسات ہوئی ہے۔ کئی فنکاروں نے بھی ہانیہ کے منفرد انداز کو سراہا۔