Express News:
2026-06-02@23:01:47 GMT

لندن میں چاہت فتح علی خان پر نوجوانوں نے انڈے برسا دیئے

اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT

سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز گائیکی سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان پر برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں نامعلوم نوجوانوں نے انڈوں سے حملہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت علی خان سڑک کنارے کھڑے ہوکر اپنی کوئی پروموشنل ویڈیو ریکارڈ کروا رہے ہیں۔

اسی دوران اچانک دو نوجوان یکے بعد دیگرے سبک رفتاری سے سامنے آئے اور ان کے سر پر انڈے مار کر آناً فاناً فرار بھی ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انڈا چاہت علی خان کے سر پر جب کہ دوسرا انڈا سینے پر لگا۔ جس سے ان کا چہرہ اور کپڑے خراب ہوگئے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان اس غیر متوقع اور اچانک پڑنے والی افتاد پر حیران اور پریشان رہ گئے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ آور کون تھے اور واقعے کے محرکات کیا تھے۔

پولیس کی جانب سے تحقیقات سے متعلق بھی کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی خان

پڑھیں:

ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کے خاندان کا حکیم بابر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی موجود نہیں۔

ملک سلیم کھوکھر انکشاف کیا کہ حکیم بابر کا اصل نام افضل ہے اور وہ کوئی مستند حکیم نہیں بلکہ تعلیمی طور پر بھی میٹرک پاس نہیں ہیں، جھوٹے مقدمے کی وجہ سے میرا خاندان شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت پولیس کی جانب سے دو بار گھر پر چھاپے مارے گئے، کو ہراساں مت کیا جائے۔

انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ کیس کی شفاف اور میرٹ پر انکوائری کی جائے اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ

متعلقہ مضامین

  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا