اسلام آباد(نیٹ نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی 3 بڑی جماعتوں نے ناقابل بھروسہ قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  ن لیگ کے بلال اظہر کیانی، پی پی کے آغا رفیع اللّٰہ اور پی ٹی آئی کے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا نریندر مودی شاید اس سیزفائر کو آگے لے کر نہیں چلیں گے۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر اور ٹوئٹ کے بعد  کی صورتحال  پر بات چیت کی گئی اور پاکستان کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں  نے نریندر مودی کو  ناقابل بھروسہ قرار دیا ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اقوام متحدہ ہو یا آسیان مودی مُنہ چھپا رہا، سات، صفر کی شکست یاد دلائی جاتی رہے گی: بلاول

اسلام آباد،مظفرآباد،لاہور(نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا سٹینڈرڈ سب کے سامنے ہے اور مودی دنیا سے منہ چھپا رہا ہے۔ مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک انہیں یاد دلائیں گے کہ 7 جہازگرے تھے۔ اقوام متحدہ ہو یا آسیان، دنیا کا کوئی بھی فورم ہو بھارت وہاں سے بھاگ رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر عمران کو اقتدار دیاگیا تھا۔ میں خود انتخابات میں آپ کے پاس آیا تھا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان نے مایوس نہیں کیا۔ جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے اتنا کہیں نہیں ہے۔ بھارت پاکستان اور کشمیر کے بھائی چارے کونقصان پہنچاتا ہے۔ مودی سرکار کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ جنگیں بھی ہارے اور اب سازش بھی ہارو گے۔  جب آپ کا نمائندہ آپ کی نمائندگی نہیں کرسکتا تو عوام کو خود جدوجہدکرنا پڑتی ہے۔ کشمیرکے عوام جب سراپا احتجاج تھے تو فیصل راٹھور اس کو بھی دیکھ رہے تھے۔ اب مظفرآباد میں آپ کا نمائندہ فیصل راٹھور ہے۔ فیصل راٹھور نے عوام سے جو وعدے کیے وہ میرے پاس آپ کی امانت ہیں۔ ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے۔ علاوہ ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب کی صوبے کے عوام کیلئے جاری خدمات کو سراہا۔ گورنر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں نئے جذبے اور ولولے سے متحرک کر دیا ہے۔ قبل ازیںگورنر نے لارنس کالج گھوڑا گلی مری کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ پرنسپل نے ان کو ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بحیثیت گورنر ادارے کی ترقی کیلئے جو بھی ضرورت ہو پوری کروں گا۔ جامعات میں گڈ گورننس کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ ہو یا آسیان مودی مُنہ چھپا رہا، سات، صفر کی شکست یاد دلائی جاتی رہے گی: بلاول
  • کینیڈا کی خالصتان کی حمایت سے مودی کے سفاکانہ اقدامات کو شدید دھچکا
  • بنگلادیشی عدالت نے شیخ حسینہ کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مجرم قرار دیدیا، سزائے موت کا حکم
  • چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 
  • چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • بنگلہ دیش کی عدالت نے حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مرتکب قرار دیدیا
  • مودی سرکار کی کینیڈا اور امریکا میں مبینہ مداخلت پر نئے انکشافات
  • ’ورک فرام ہوم‘ کو چھٹی کے مترادف قرار دینے پر ملازم نے استعفیٰ دیدیا
  • بھارت کی فوج میں بڑھتی بےچینی، بھارتی آرمی چیف کا ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار
  • لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ دیدیا