شدید کشیدگی کے درمیان پاکستان اور بھارت میں قیدیوں کا تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا جب کہ پاکستان نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کانسٹبل کو اور بھارت نے پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔
رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار کو 23 اپریل 2025 کو گنڈا سنگھ والا/فیروز پور سیکٹر میں پاکستانی حدود میں غیر ارادی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے قانونی و حفاظتی تقاضے مکمل کیے، جس کے بعد آج واہگہ/اٹاری سرحد پر باقاعدہ طور پر اس کی واپسی عمل میں لائی گئی۔
بی ایس ایف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ پاکستان رینجرز نے پورنم کمار کو بحفاظت واپس انڈیا کے حوالے کیا ہے۔
انڈین حکام نے اس اقدام کو سراہا ہے اور اسے ایک مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ آج واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا، انڈین بارڈر سیکورٹی فورس کے پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا جب کہ پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ دونوں ملکوں کے بارڈر بند ہیں اورمحدود جنگی جھڑپوں کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ابھی تک کشیدہ ہیں۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیرِخارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیرِخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ٹیلی فونک گفتگو، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِخارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیرِخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے نیویارک میں اسلامی ممالک کی امریکا سے مشاورت اور سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا۔
ان کوششوں کا مقصد فوری اور پائیدار جنگ بندی، بلا رکاوٹ انسانی امداد اور غزہ میں دیرپا امن کا قیام ہے۔اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِخارجہ کے مثبت کردار اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے امریکی صدر کی پیشکش اور حماس کے جواب پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان فلسطینی کاز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا اور عالمی برادری کے ساتھ قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
مزید :