چین نے لاطینی امریکہ کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے 20 اقدامات کا اعلان کیا ہے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
چین نے لاطینی امریکہ کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے 20 اقدامات کا اعلان کیا ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے چائنا- سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کرنے والے سی ای ایل اے سی کے شریک چیئرمین کولمبیا اور ہونڈوراس کے وزراء خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ وانگ ای نے کہا کہ اجلاس میں بیجنگ اعلامیہ اور مشترکہ ایکشن پلان (2025-2027) جاری کیا گیا، فریقین نے تین سالہ تعاون کے 100 سے زائد منصوبوں پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ، چین نے لاطینی امریکہ کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے 20 اقدامات کا اعلان بھی کیا۔
وانگ ای نے اجلاس میں حاصل ہونے والے اہم اتفاق رائے پر بھی روشنی ڈالی۔پہلا، چائنا- سی ای ایل اے سی فورم کا میکانزم روز بروز بہتر ہوتا جا رہا ہے۔اب تک چار وزراء اجلاس اور 31 شعبوں میں سو سے زائد ضمنی فورم کی کامیاب میزبانی کی گئی ہے جس سے چین-لاطینی امریکہ تعلقات کی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیا گیا ہے۔ دوسرا، چین اور لاطینی امریکہ مشترکہ تقدیر کے حامل ہیں ۔
چاہے بین الاقوامی صورتحال کتنی ہی تبدیل ہو جائے یا کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کا سامنا ہو، فریقین ثابت قدمی سے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہیں گے اور ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
تیسرا، چین-لاطینی امریکہ یکجہتی وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ چین اور لاطینی امریکہ گلوبل ساؤتھ کے اہم اراکین ہیں اور دنیا کو کثیر قطبی بنانے اور بین الاقوامی تعلقات کو جمہوری بنانے کی اہم قوتیں ہیں۔ انھیں یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنا کر تبدیلیوں اور افراتفری کا مقابلہ کرنا چاہیے اور دنیا میں امن اور ترقی کے لیے مثبت توانائی فراہم کرنی چاہیے۔ چوتھا، چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ چین اور لاطینی امریکہ مل کر 2 ارب آبادی پر مشتمل ایک سپر مارکیٹ تشکیل دے سکتے ہیں، جو نہ صرف اپنی اپنی ترقی کے لیے نئے انجن کا کام کرے گی بلکہ عالمی خوشحالی کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپانچ اہم منصوبے” چین – لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید مضبوط بنائیں گے، چینی میڈیا پانچ اہم منصوبے” چین – لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید مضبوط بنائیں گے، چینی میڈیا چینی ریاستی کونسل کے ٹیرف کمیشن کی جانب سے امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان چین کی خاتون اول اور برازیل کی خاتون اول کا چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کا دورہ عاطف اکرام شیخ کی نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیمز کو ای آر ایس اور فاسٹر سسٹم پر منتقل کرنے کی تجویز چین اور برازیل مرکزی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گے، چینی صدر ایف بی آر نے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلئے 50سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دیئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لاطینی امریکہ کرنے کے لیے کی ترقی کو کا اعلان
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔