2025-05-14@13:21:31 GMT
تلاش کی گنتی: 13259

«کی ترقی کو»:

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نےپہلگام واقعہ کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ پہلگام دہشت گردی کے واقعہ کی غیرجانبدارانہ بین الاقوامی انکوائری کے نتائج منظر عام پر آ گئے ہیں، جن میں پاکستان کو بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کئی عالمی طاقتوں نے آزادانہ طور پر واقعہ کی تحقیقات کرائیں اور ان کے نتائج بھارت اور پاکستان دونوں کو پہنچا دیے گئے ہیں۔انکوائری رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعہ کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود ان طالبان گروہوں نے کی، جو اس وقت پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ پاکستان کی جانب سے حالیہ دنوں میں افغان طالبان کے خلاف شدید دباؤ...
    ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کو امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ ملا ہے مگر وہ جنگی طیارہ نہیں جو وہ واقعی چاہتا ہے۔ امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ 142 ارب ڈالر کا اسلحہ معاہدہ کیا ہے ، جو امریکی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ یہ معاہدہ اُس وقت ہوا جب صدر ٹرمپ ریاض کے دورے پر تھے، اور اس میں میزائل سسٹمز سے لے کر جنگی بحری جہازوں تک ہر وہ چیز شامل ہے جو امریکی دفاعی کمپنیوں نے تیار کی ہے۔ مگر ایک چیز اس فہرست سے غائب تھی اور وہ ہے ایف 35 سٹیلتھ فائٹر جیٹ۔ سعودی عرب کئی سالوں سے اس جدید ترین طیارے کا خواہش مند ہے لیکن اتنے...
    مقبوضہ کشمیر میں قابضس بھارتی فوج کی جانب سے سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، ان کارروائیوں کا مقصد کشمیریوں کو ہراساں کرنا اور ان میں دہشت پھیلانا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکار وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران زبردستی گھروں میں گھس رہے ہیں، بھارتی فوجی کشمیریوں کو بشمول خواتین اور بچوں کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، جبکہ بے گناہ نوجوانوں کو بغیر جواز کے گرفتار کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 3 کشمیریوں کو شہید کردیا اس دوران بھارتی فوج کشمیریوں سے دستاویزات جیسے...
    تنازع کشمیر پر ہمارا موقف پہلے کی طرح واضح ہے، سندھ طاس معاہدہ بھی معطل رہے گا، بھارت کی ہٹ دھرمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی(سب نیوز) ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے اور بھارت کی جموں کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جب کہ سندھ طاس بھی معاہدہ معطل رہے گا۔ بھارتی وزارت خارجہ میں نیوز بریفنگ کے دوران رندھیر جیسوال نے بتایا کہ پاکستان نے 10 مئی کو 2 مرتبہ بھارت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔انہوں نے ٹرمپ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 7مئی کے حملے کے بعد 10مئی کی فوجی کارروائی اور جنگ بندی معاہدے پر پہنچنے تک امریکی حکام سے...
    صف اول کے عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق معروف اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی سسٹر آرگنائزیشن بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو شاید سرمایہ کار بعد میں پچھتائیں، 25 کروڑ 50 لاکھ آبادی والا یہ ملک گزشتہ دو سال میں معاشی کرشمہ کر چکا ہے۔ بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سالانہ 40 فیصد مہنگائی، اب تقریباً صفر ہو چکی ہے، 2031 میں میچور ہونے والے پاکستانی یوروبانڈز کی قیمت 40 سینٹ فی ڈالر سے بڑھ کر 80 سینٹ ہو گئی ہے، کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس تین گنا ہو چکا ہے۔ بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا...
    اسلام آباد: مودی سرکار کی سفارتی اور جنگی ناکامی پر نیو انڈین ایکسپریس کا چشم کشا آرٹیکل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہ ہوسکی۔ انڈین ایکسپریس نے اپنے آرٹیکل میں کہا کہ جنگ کے معاملے میں روس اور گلوبل ساؤتھ نے بھی غیر جانب داری اختیار کی، یورپی یونین کے ساتھ بھی بھارت کی سفارتی کشیدگی ظاہر ہوگئی، روس کی بے رخی نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی کمزوریوں کو بے نقاب کردیا۔ انڈین ایکسپریس نے کہا کہ امریکی ثالثی کے بعد بھارت کی قیادت مایوسی اور انکار کی کیفیت میں مبتلا تھی، صدر ٹرمپ نے بھارت کو انتباہ کیا کہ اگر لڑائی نہ...
    پاکستان نے بھارت کو سیزفائر کے بدلے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی ، امریکہ کی بلواسطہ تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے بالواسطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے 10 مئی کو بھارت کے ساتھ سیزفائر کے معاہدے کے لیے کسی قسم کا کوئی وعدہ یا یقین دہانی نہیں کرائی۔ یہ سیزفائر اس وقت طے پایا جب پاکستان نے بھارتی فضائی اڈوں پر حملے کے جواب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔ محکمہ خارجہ نے یہ بھی اشارہ دیا کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے لیے دبا ڈال رہا ہے اور اس کوشش کو جاری رکھے گا۔13 مئی کو پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ...
    پولیس کے مطابق منیر مینگل روڈ پر علی مدد جتک کی ریلی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔ جسکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی مدد جتک کی قیادت میں نکالی جانیوالی جشن فتح ریلی پر دستی بم دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق منیر مینگل روڈ پر سریاب روڈ سے ہاکی گراؤنڈ کی طرف جانے والی علی مدد جتک کی ریلی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ایمرجنسی خدمات انجام دینے والے ادارے توخی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں 8...
    پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط کے تحت ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مل گئے، رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط موصول ہوگئی، عالمی مالیاتی فنڈز نے 1.023 ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے موصول رقم 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے، آئی ایم ایف نے 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام گزشتہ سال منظور کیا تھا۔ آئی ایم ایف نے 9 مئی کو پاکستان کیلئے 2.4 ارب ڈالر کے پیکیج کی منظوری دی تھی۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کی ریلی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک دھماکے میں محفوظ رہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی کی قیادت میں ریلی جشن فتح کی مناسبت سے ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے ہاکی گراؤنڈ آرہی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بلوچستان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت عظمیٰ میں 16 جون سے 8 ستمبر تک گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات 16 جون 2025 سے 8 ستمبر 2025 تک ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے، اس دوران اہم مقدمات دستیاب بینچز میں سماعت کے لیے مقرر بھی کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان سپریم کورٹ نے گرمیوں کی چھٹیوں میں تخفیف کا اعلان کر دیا۔ سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا...
    پولیس کے مطابق منیر مینگل روڈ پر علی مدد جتک کی ریلی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔ جسکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی مدد جتک کی قیادت میں نکالی جانیوالی جشن فتح ریلی پر دستی بم دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق منیر مینگل روڈ پر سریاب روڈ سے ہاکی گراؤنڈ کی طرف جانے والی علی مدد جتک کی ریلی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ مذکورہ ریلی پاک فوج کی حمایت میں نکالی گئی تھی اور ہاکی گراؤنڈ میں جاری حکومت بلوچستان کے جلسے میں شرکت...
    ---فائل فوٹو  لاہور کے ایک تھانے کے ڈیوٹی افسر سمیت تین اہلکار رشوت کے صرف ایک ہزار روپے کی تقسیم پر جھگڑ پڑے۔پولیس کے مطابق تھانہ گڑھی شاہو کے اہلکاروں نے ناکے پر ایک رکشہ سوار کو روکا اور اس سے ایک ہزار روپے رشوت لے لی۔معاملہ ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر تک پہنچا تو اس نے بھی اہلکاروں سے حصہ مانگا جس پر دونوں اہلکاروں نے اسے دھکے دیے اور گالم گلوچ کی۔واقعہ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے ڈی ایس پی گوجر پورہ سہیل کاظمی کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ایس پی کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اہلکاروں کی خلاف کارروائی کی جائے...
    رینجرزاہلکاروں کو کچلنے کا کیس، ہاشم عباسی پر فرد جرم 21مئی کوعائد ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کے کیس میں ہاشم عباسی پر فرد جرم اکیس مئی کو عائد ہوگی۔اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے 26نومبر کے احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کوگاڑی سے کچلنے کے کیس کی سماعت ہوئی کیس کی سماعت جج طاہرعباس سپرا نے کی ،ملزم ہاشم عباسی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے انہیں چالان کی نقول فراہم کیں۔ عدالت نے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے اکیس مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے، تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں بانی پی...
    عالمی شہرت یافتہ مالیاتی جریدے بیرن عالمی مالیاتی جریدے نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دے دیا  ہے۔ عالمی مالیاتی جریدے بیرن (Barron’s) نے  کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی بحالی کی راہ پر غیر معمولی کامیابی سے گامزن ہے، پاک-بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی معیشت پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی سے پاکستانی معیشت کے لیے نئے دروازے کھل گئے، مگر کیسے؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر عالمی سرمایہ کاروں نے بروقت پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو مستقبل میں انہیں پچھتانا پڑسکتا ہے، موجودہ حالات نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے فوجی اتحادیوں کو معیشت کی بہتری کے لیے...
    انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالتوں میں زیرسماعت 9 مئی واقعات کے کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ہفتے میں 4 دن سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں (اے ٹی سیز) نے 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ کی جانب سے 4 ماہ میں ختم کرنے کی ہدایت کے بعد تیز کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان 9 مئی واقعات پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے، پی ٹی آئی نے واضح کردیا یہ مقدمات 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے فسادات سے متعلق ہیں۔ جن کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے فوجی تنصیبات...
    بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے 2012 میں سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس میں “پانچ جہتی” مجموعی خاکہ پیش کیا تھا جو اقتصادی، سیاسی ، ثقافتی ، سماجی اور ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے پانچ اہم شعبوں پر مشتمل ہے۔ اس کی مرکزی اہمیت یہ ہے کہ یک رُخی اقتصادی ترقی کے ماڈل کے بجائے جدیدیت کی تعمیر کو ایک مضبوط اکائی کے طور پر مجموعی لحاظ سے ترتیب دیا جائے۔ “پانچ جہتی” مجموعی خاکہ ایک اونچے درخت کی مانند ہے: معاشی تعمیر اس کی “جڑیں” ہیں؛ سیاسی تعمیر “تنا” ہے؛ ثقافتی تعمیر “شاخیں اور پتے” ہیں؛ سماجی تعمیر “پھل” ہے؛ جبکہ ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر “مٹی” ہے۔ مضبوط جڑیں توانا تنے کو جنم دیتی ہیں، گھنے پتے...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے وزیر نے بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پہلگام واقعے میں ملوث افراد کی بہن قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے قبائلی امور کے وزیر کنور وجے شاہ نے بھارتی فوج کی مسلم خاتون افسر کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازع اور نفرت انگیز بیان دے کر بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ۔(جاری ہے) مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں ایک عوامی اجتماع کے دوران وزیر نے آپریشن سندور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں (پہلگام واقعے میں ملوث نامعلوم افراد جنہیں بھارتی...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)سیز فائر کو پاکستان کی مجبوری قرار دینے والے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھارتی تجزیہ کاروں نے آئینہ دکھا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی سینئر تجزیہ کار مینو جین نے بھارتی ٹی وی پر پاک بھارت کشیدگی پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیت پاکستان کی ہوئی ہے، مودی گھٹنوں کے بل چل کر ٹرمپ کے پاس گئے، ٹرمپ کو بیک ڈور سے بلوایا گیا۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے ملکی عزت کو ٹرمپ کے قدموں میں رکھ دیا، رفال کی ناکامیاں اجاگر نہ ہوجائیں اس لیے مودی جی کو سیز فائر کرنا ہی تھا۔دوسری جانب بھارتی سابق وزیر ارون شوری نے بھی...
    کراچی: پی آئی اے نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح کو منانے کیلئے انوکھا انداز اپنالیا۔   ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے دوران پرواز مسافروں کی خصوصی تواضع کا اہتمام کیا جارہا ہے، تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں میں جشن فتح کے کیک کاٹنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے علاوہ بین الاقوامی روٹس ٹورنٹو، فرانس، عرب ممالک اور دیگر روٹس پر جانے والی پروازوں میں بھی کیک کاٹے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 6 اور 7 مئی کی شب بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے ردعمل میں 10 مئی 2025 کو آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا تھا جس میں...
    بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے چائنا- سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کرنے والے سی ای ایل اے سی کے شریک چیئرمین کولمبیا اور ہونڈوراس کے وزراء خارجہ  کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ وانگ ای نے کہا کہ اجلاس میں بیجنگ اعلامیہ اور مشترکہ ایکشن پلان (2025-2027) جاری کیا گیا،  فریقین نے تین سالہ تعاون کے 100 سے زائد منصوبوں پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ، چین نے لاطینی امریکہ کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے 20 اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ وانگ ای نے اجلاس میں حاصل ہونے والے اہم اتفاق رائے پر بھی روشنی ڈالی۔پہلا، چائنا- سی ای ایل اے سی...
    بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے چائنا-سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں اعلان کیا کہ چین لاطینی امریکہ کے ساتھ مل کر پانچ اہم منصوبے شروع کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ چین اور لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ  دیا جا سکے۔یہ سال چائنا-سی ای ایل اے سی فورم کے  باضابطہ آغاز کا دسواں سال ہے۔ گزشتہ دہائی میں، صدر شی جن پھنگ نے لاطینی امریکہ اور کیریبین کے خطے کا 6 بار دورہ کیا اور دونوں اطراف نے بیلٹ اینڈ روڈ  کے تحت 200 سے زائد  انفراسٹرکچر منصوبوں پر عمل درآمد کیا، جس سے ایک ملین سےزائد  ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ اس کے علاوہ فریقین...
    بیجنگ :امریکی حکومت نے ایک  انتظامی حکم نامہ جاری کیا، جس میں 14 مئی  سے چین پر عائد کردہ محصولات میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا۔چین امریکہ اقتصادی اور تجارت اعلی سطحی مذاکرات کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے،چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے 13مئی کو  ایک اعلان جاری کیا ہے جس کے مطابق 14 مئی کی دوپہر  12 بجکر 1 منٹ سے، “امریکہ سے درآمد ہونے والے سامان پر اضافی ٹیرف کی شرح کو 34% سے کم کر کے 10% کر دیا جائے گا، اور 90 دنوں کے لیے امریکہ پر 24% اضافی ٹیرف کی شرح کو معطل کر دیا جائے گا۔ ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کے اعلان” (ٹیرف کمیشن...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی 2025ء ) پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ کی سزائیں درست قرار دیتے ہوئے سزاؤں کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا ملٹری کورٹ نے ملزمان کو سزائیں قانون کے مطابق دی ہیں، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کیا، جس پر ملٹری کورٹ نے ایک ملزم کو عمر قید، ایک کو 20 سال اور ایک کو 16 سال قید کی سزا دی، ملٹری کورٹ نے تمام تقاضے پورے کیے ملزمان کو اپیل کا حق اور مرضی کا وکیل بھی دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے 21 مارچ 2025ء...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 2 سال میں کوریئرپارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کے 344کیسز رجسٹر ہوئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ 2 سال میں کوریئرپارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کے344کیسز رجسٹر ہوئے۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 70 کیسز میں منشیات ملک کے اندر اور 174میں بیرون ملک لے جانے کی کوشش اے این ایف نے ناکام بنادی، تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کے لئے 349 آپریشنز کئے گئے۔تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ 400 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 1393 کلو منشیات ضبط کی گئی...
    ---فائل فوٹو 2020ء میں قومی ایئر لائن کے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کی تحقیقات متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردی گئیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں سید وسیم حسین نے کہا مئی 2020ء میں قومی ایئر لائن کا جہاز حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ آج تک نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں ایم این اے رعنا انصار کے شوہر صحافی انصار نقوی بھی جاں بحق ہوئے، ابھی تک قومی ایئر لائن کی جانب سے ان لواحقین کو معاوضہ نہیں دیا گیا۔ پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے ظفر مسعود نے حادثے کے بعد کے تجربات پر کتاب لکھ...
    — فائل فوٹو  اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی کو ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کردی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اسلام آباد کے ریڑھی بانوں کی سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے مرکزی درخواست اور توہین عدالت کی درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا۔ایمان مزاری کے وکیل نے بتایا کہ سی ڈی اے بھی درخواست میں پارٹی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ جی، 2 توہین عدالت کی درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔ ایمان مزاری کے وکیل نےمزید بتایا کہ پالیسی بنانا ایم سی آئی کا کام ہے، سی ڈی اے کا نہیں، حکام کی جانب سے ریڑھی بانوں...
    اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے کال پر بات کروانے سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست مسترد کر دی۔اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی فیصلے پر نظرِثانی کی درخواست بھی مسترد کر دی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج سے چیک اپ بھی کروانے کا حکم جاری کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر ذاتی معالج واپس روانہبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کو ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر واپس روانہ ہوگئے۔ جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ 10 جنوری، 28 جنوری اور 3 فروری...
    لاہور: مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر علامہ ساجد میر کی وفات کے بعد پنجاب سے سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر انتخابات 29 مئی کو ہونگے۔ صوبائی الیکشن کمیشن آفس سے دو امیدواروں حافظ عبدالکریم اور علامہ ہشام الہی ظہیر نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہے۔ مسلم لیگ ن نے ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کی نشست پر اپنا امیدوار نامزد کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے حافظ عبدالکریم کو کاغذات نامزدی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پروفیسر ساجد میر کے فرزند احمد میر کو سینیٹ نشست کی پیشکش کی تھی جس...
    پشاور ہائی کورٹ نے تین ملزمان کی فوجی عدالتوں سے ملی سزاؤں کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزاؤں کو درست قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف تین درخواستوں پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنا اللہ نے کہا کہ ملٹری کورٹ نے ملزمان کو سزائیں قانون کے مطابق دی ہیں، ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کیا، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت نے ایک ملزم کو عمرقید، ایک کو 20 سال جبکہ تیسرے ملزم کو 16 سال قید کی سزا دی ہے،  ملٹری کورٹ...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما اور ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن سندور کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کرنے والی مسلم فوجی کرنل صوفیہ قریشی کو ہی دہشت گردوں کی صف میں لاکھڑا کیا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق بی جے پی رہنما کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور کانگریس راہنماﺅں نے بھارتیہ جنتہ پارٹی کے وزیر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی نے آپریشن سندور کی تفصیلات بناتے ہوئے پاک...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی کو اسلام آباد کے ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وفاقی دارالحکومت کے ریڑھی بانوں کی سی ڈی اے اور ایم سی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار ایمان مزاری، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور ایم سی آئی حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مرکزی درخواست اور توہین عدالت کی درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا۔ دوران سماعت، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ سی ڈی اے بھی درخواست میں پارٹی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ جی، دو توہین عدالت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ وکیل ایمان مزاری...
    حکومت کی بھارتی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پر رپورٹ تیار کر کے بھجوائیں۔ ذرائع کے مطابق نقصانات پر مبنی رپورٹ ضلعی ڈپٹی کمشنروں سے تیار کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں سول انفراسٹرکچر، گھروں، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو ہونے والے نقصان کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    اسلام آباد: مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کی جانب سے بھارتی فوج کی مسلمان ترجمان کرنل صوفیہ قریشی کو دہشتگردوں کی بہن قرار دینے پر بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے آگئے۔ بھارتی جارحیت پر پاکستان کے منہ توڑ جواب پر بھارتی حکومت اب تک تلملا رہی ہے۔ بی جے پی کے مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کا کہنا تھا کہ مودی نے دہشت گردوں کی بہن کرنل صوفیہ قریشی کو سبق سکھانے کے لیے آگے کیا ہے۔ کانگریس جماعت کے کارکنوں نے کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن کہنے پر وجے شاہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مشتعل کارکنوں نے وجے شاہ کے نام کی تختی پر سیاہی پھینک دی۔ کانگریس کے مشتعل...
    صف اول کے عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق معروف اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی سسٹر آرگنائزیشن بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو شاید سرمایہ کار بعد میں پھچتائیں، 25 کروڑ 50 لاکھ آبادی والا یہ ملک گزشتہ دو سال میں معاشی کرشمہ کر چکا ہے۔ بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سالانہ 40 فیصد مہنگائی، اب تقریباً صفر ہو چکی ہے، 2031 میں میچور ہونے والے پاکستانی یوروبانڈز کی قیمت 40 سینٹ فی ڈالر سے بڑھ کر 80 سینٹ ہو گئی ہے، کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس تین گنا ہو چکا ہے۔ بیرن نے اپنی رپورٹ میں...
    پی ٹی آئی کی رہنما اور اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف محاذ کھول دیا۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی زوم میٹنگ کی کنول شوزب کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی، کنول شوزب نے کہا کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ اگر آپ کی تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟ کنول شوزب نے کہا کہ کوئی کون ہوتا ہے کسی کو منشی کہنے والا، علیمہ خان سیدھی طرح سیاست میں آنے کا اعلان کر دیں، مجھے جب بھی علیمہ آپاملیں گی میں ان...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر بھارت نے سکھوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کیلئے 500 سکھ یاتریوں کے پاکستان کے دورے پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 30 جون کو منائی جائے گی۔ بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کے خلاف محاذ بنانا چاہتا ہے۔ مودی سرکار نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھوں کو پاکستان جانے سے روک دیا۔ بھارت نے 7 مئی 2025 سے سکھوں کی پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اور بھارت نے سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کو بھی...
    بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ایک اور نفرت انگیز بیان کی زد میں آگئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما وجے شاہ نے بھارتی فوج میں خدمات انجام دینے والی مسلم کرنل صوفیہ قریشی کو "دہشتگردوں کی بہن" قرار دے دیا، جس کے بعد بھارت کی سیاست میں زبردست ہلچل مچ گئی ہے۔ یہ بیان کرنل صوفیہ کی جانب سے آپریشن سندور کی میڈیا بریفنگ کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارت کو پہنچنے والے نقصانات کا اعتراف کیا تھا۔ وجے شاہ نے الزام لگایا کہ: "وزیر اعظم مودی نے دہشتگردوں کی بہن کو ہی فوجی جہاز میں بھیج کر حملے...
    بمبئی (اوصاف نیوز)بھارتی حکومت نے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے اس مؤقف کو چار دن کے وقفے کے بعد باضابطہ طور پر رد کر دیا کہ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ سیز فائر کرنے میں بھارت کی مدد کی تھی۔ اس امر کا اظہار بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کیا ہے۔ بھارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں اعلیٰ قیادت واشنگٹن میں امریکہ کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ پچھلے ہفتے رابطے میں تھی۔ یہ رابطے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اورجنگی ماحول کی وجہ سے تھے۔ تاہم ترجمان نے کہا اس معاملے میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی امور سے کوئی تعلق نہیں تھا۔...
    حکومت جاپان اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی، فیصل آباد (واسا فیصل آباد) کو اسمارٹ واٹر میٹر اور متعلقہ آلات فراہم کرنے کے لیے 510 ملین ین کی گرانٹ امداد فراہم کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد میں کتا مار مہم کے خلاف حکم امتناعی جاری 14  مئی 2025 کو اسلام آباد میں حکومت جاپان اور JICA نے ’اقتصادی اور سماجی ترقی کے پروگرام‘ کے لیے حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ نوٹس کے تبادلے  اور گرانٹ کے معاہدے  پر دستخط کیے۔ پاکستان کے تیسرے سب سے زیادہ آبادی والے شہر فیصل آباد میں واسا فیصل آباد پانی کی خدمات فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ تاہم مکین پانی کی خاطر خواہ خدمات سے لطف...
    صدر عالمی بینک اجے بنگا نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر عالمی بینک اجے بنگا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا گیا۔ اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوئی گنجائش بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی تبدیلی یا خاتمہ فریقین کی باہمی رضامندی سے ممکن ہے۔ اور ورلڈ بینک کا کردار صرف ثالثی کا ہے فیصلہ سازی کا نہیں۔سندھ طاس معاہدہ ایک تاریخی معاہدہ ہے۔ جو پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے لیے...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )برطانیہ کی سپیشل ایلیٹ فورسز کے سابق ارکان نے عراق اور افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم اور سپیشل فورسز کی جانب سے بچوں اور قیدیوں کو بلاجوازقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ”بی بی سی“سے خصوصی گفتگو میں سابق فوجیوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ایس اے ایس کے ارکان کو نیند کی حالت میں اور ہتھکڑیوں میں جکڑے زیر حراست افراد کو قتل کرتے دیکھا جن میں بچے بھی شامل تھے.(جاری ہے) افغانستان میں ایس اے ایس کے ساتھ خدمات انجام دینے والے ایک سابق فوجی نے بتایا کہ ایک نوجوان لڑکے کو ہتھکڑیاں لگا کر ان کے سامنے گولی ماری گئی انہوں نے کہاکہ قیدیوں...
    اسلام آباد کے ریڑھی بانوں سے متعلق ایم سی آئی کو پالیسی بنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی کو اسلام آباد کے ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وفاقی دارالحکومت کے ریڑھی بانوں کی سی ڈی اے اور ایم سی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار ایمان مزاری، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور ایم سی آئی حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مرکزی درخواست اور توہین عدالت کی درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا۔ دوران سماعت، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ سی ڈی...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کی رہائی کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے والد عمران خان کی رہائی کے لیے ہم ہر اس حکومت سے اپیل کریں گے جو آزادی اظہار اور حقیقی جمہوریت کی حامی ہو اس معاملے پر توجہ دینے کے لیے ٹرمپ سے بہتر اور کون ہوسکتا ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم کے دونوں بیٹوں نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر پوڈ کاسٹر ماریو نوفل کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر ٹرمپ سمیت...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک ارب دو کروڑ ڈالر سے زائد رقم کی قسط موصول ہوگئی ہے سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم ای ایف ایف پروگرام کے تحت دی گئی ہے اور یہ رقم 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر میں شامل کی جائے گی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9مئی کو دی تھی. اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم اختتام ہفتہ پرذرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہرہوگی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 2.(جاری ہے) 4 ارب ڈالر کی منظوری دینے کا...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اپنی والدہ کو ’کول ساس‘ قرار دے دیا۔ جویریہ سعود حال ہی میں ایک مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ساتھ شرکت کے دوران دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر نشر ہونے والے اس پروگرام میں جویریہ نے اپنی والدہ کو "کول ساس" قرار دیا اور ان کی بہوؤں کے ساتھ نرمی کے برتاؤ کو سراہا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ اپنی بہوؤں کو مکمل آزادی دیتی ہیں اور حتیٰ کہ چھٹی کے دن انہیں نیند سے بھی نہیں جگاتیں۔ جویریہ نے بتایا کہ جب دوپہر کے ساڑھے 12 بجے میں نے امی سے پوچھا...
    سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی اور تبادلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے متاثرہ 5 ججز کی جانب سے وکیل منیر اے ملک پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران منیر اے ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ججز کے تبادلے کی جو وجوہات بتائی ہیں وہ مضحکہ خیز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قانون کے مطابق ججز مختلف صوبوں سے تعینات کیے جا سکتے ہیں، تاہم قانون میں تبادلے کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل کمیشن نے 5 میں سے صرف 2 آسامیوں پر تعیناتیاں کی...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارتی رافیل کے ماڈل کو آگ لگا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پہلے رافیل طیارے کے ماڈل کو آگ لگائی اور اس کے بعد چائے بھی پی۔ کامران ٹیسوری نے رافیل طیارے سے متعلق کہا کہ یہ ہے وہ بھارتی طیارہ جسے ہم نے گرایا اور جلایا اس کے بعد ہم چائے پی رہے ہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ’میں نے کہا تھا اس بار ہم بھارتیوں کو پان بھی کھلائیں گے لیکن انہوں نے ڈر کر ثالثی کروا لی‘۔ Governor Sindh @KamranTessoriPk celebrates Pakistan‘s victory over India with a cup...
    نئی دہلی: رافیل طیاروں کے سودے پر ایک بار پھر سیاسی گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ کانگریس کے سینیئر رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا اور سنجے نروپم نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار اور ڈسالٹ ایوی ایشن کے سی ای او ایرک ٹراپئر کا انٹرویو صرف ایک “پی آر اسٹنٹ” ہے جو سچ کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔ رندیپ سنگھ کا کہنا تھا “ڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی باتیں رافیل اسکینڈل کو دبا نہیں سکتیں۔ قوم کو بدلتی وضاحت نہیں، شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔” انہوں نے کہا کہ: “قانون کے مطابق نہ فائدہ اٹھانے والے ملزم کے بیانات کی قانونی حیثیت ہوتی ہے، نہ وہ خود ہی...
    آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے سے رقم موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ آئی ایم ایف سے 76کروڑ اسپیشل ڈرائنگ رائٹس(ایک ارب دو کروڑ تیس لاکھ ڈالر) اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی دوسرے قسط ملنے کے بعد زرمبادلہ کے زخائر بڑھ گئے ہیں۔
    لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں آخری منٹ اسٹاپ کے قریب ڈمپر نے کئی رکشوں اور  موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے  5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام  نے کہا کہ  حادثہ لاہور کے علاقے باغبان پورہ  کے جی ٹی روڈ پر پیش آیا جس دوران ڈمپر نے 3 رکشوں اور  2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں  5 افراد جاں بحق اور 4  افرادزخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 اسکول کی بچیاں بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے اسکول کی بچیوں کی شناخت 12 سالہ عائمہ اور 10 سالہ حافظہ کے ناموں سے ہوئی، جاں بحق میں 45 سالہ رفاقت، 41 سالہ داود اور ایک...
    پاکستان کو آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول ہوگئی۔عالمی مالیاتی ادارے نے ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کر دیئے، آئی ایم ایف کی جانب سے ای ایف ایف پروگرام کی دوسری قسط جاری کی گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر میں شامل کی جائے گی۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9 مئی...
    نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) رافیل طیاروں کے سودے پر ایک بار پھر سیاسی گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کانگریس کے سینیئر رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا اور سنجے نروپم نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار اور ڈسالٹ ایوی ایشن کے سی ای او ایرک ٹراپئر کا انٹرویو صرف ایک’’پی آر اسٹنٹ‘‘ہے جو سچ کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔رندیپ سنگھ کا کہنا تھاڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی باتیں رافیل اسکینڈل کو دبا نہیں سکتیں۔ قوم کو بدلتی وضاحت نہیں، شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق نہ فائدہ اٹھانے والے ملزم کے بیانات کی قانونی حیثیت ہوتی...
    بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کی ایک ریاستی وزیر وجے شاہ نے انڈین آرمی کی کرنل صوفیہ قریشی کو مبینہ طور پر دہشتگردوں کی بہن قرار دے دیا ہے جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے صوفیہ قریشی کے بارے میں یہ ریمارکس مبینہ طور پر ان کی مسلم شناخت کی وجہ سے دیے تاہم اس تبصرے پر تنقید ہونے کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹاکر پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’جنگ نہیں چاہتے‘، انڈیا نے گھٹنے ٹیک دیے،بھارتی فوج کی ترجمان کی پریس کانفرنس دوسری طرف صوفیہ قریشی کے بھائی بنٹی سلیمان نے کہا ہے کہ...
    اسلام آباد : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بجٹ 2025-26 کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیمز کو ای آر ایس (ERS) اور فاسٹر (FASTER) سسٹمز پر منتقل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صنعتکاروں کو فاسٹر سسٹم کے ذریعے براہ راست ریفنڈ کلیمز انٹرٹین کیے جائیں تاکہ برآمدات میں اضافہ اور صنعتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کا عمل فنانس ایکٹ 2024 سے قبل مکمل طور پر آن لائن اور خودکار تھا، مگر اب ایل آر او (LRO) اور آر...
    —فائل فوٹو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے رقم ای ایف ایف قرض پروگرام کی دوسری قسط کے طور پر جاری کی۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9 مئی کو دی تھی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی، دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025ء کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہو گی۔
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو EFF پروگرام کے تحت IMF سے SDR 760 ملین (1,023 ملین امریکی ڈالر) کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ رقم 16 مئی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر ہوگی۔ Post Views: 5
    آسٹریلوی کھلاڑیوں کے سیکیورٹی خدشات کے بعد انگلینڈ اپنے کھلاڑیوں کو بھی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں شرکت کی اجازت نہیں دے گا۔ رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مئی سے ہوگا، اس میں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ آئی پی ایل میچز کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا۔ انگلش کرکٹر ہیری بروک کی بطور کپتان یہ پہلی وئٹ بال سیریز ہوگی۔ مزید پڑھیں: "نامور کرکٹرز کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار؛ بھارتی بورڈ کو ہضم نہ ہوا" گزشتہ روز اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، ون...
    صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہیں۔حکام کے مطابق حادثہ بریفک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، ایک نعش کو ڈمپر کے نیچے سے نکال لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ، ماڈل اور فٹنس فریک ثناء نواز کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر خاموش رہنے اور اب اپنے جاری بیان کے سبب خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارت میں پاکستانی فنکاروں اور اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤٹس بند کرنے کے بعد پاکستانی فنکاروں کی ہر چھاپ مٹانے کی کوشش پُرزور طریقے سے جاری ہے۔ پہلگام حملے کے بعد جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام دھرا گیا اس کے بعد سے دشمنی پر مبنی اقدامات کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا۔ایسے میں بھارت کی جنگی جنون میں مبتلا حکومت نے فن کے میدان کو بھی نہیں بخشا۔ سب سے بڑا دھچکا فواد خان کی بالی وڈ فلم ‘عبیر گلال’ کو لگا  فلم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک-بھارت تعلقات پر اپنی ’ثالثی پالیسی‘ کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی اور ساتھ ہی حریف ممالک پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے امریکا دونوں ممالک کے رہنماؤں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے، جہاں وہ باہر جا کر ایک ساتھ اچھا کھانا کھائیں، کیا یہ اچھا نہیں ہوگا؟ امریکی صدر کے اس بیان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ نصیر اعوان لکھتے ہیں کہ جو کچھ مودی کے ساتھ ہوا ہے اس کے بعد لگتا نہیں ہے کہ مودی شہباز شریف کا سامنا کرپائے گا؟...
    ہمارے شاہینوں نے بھارت کو اس کی دہلیز کے اندر گھس کر مارا ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز برنالہ چھمب(آئی پی ایس) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے سیکٹرمناور ،قلعہ چھپڑ، پٹوئیاں،پیرجمال دھینگاوالی ،باندی ،تھب،پتنی، موئیل، کوٹ جیمل، بانیاں،جھنڈا،اپربانیاتھب کیکراں،سنگری نواں چک،پوڑ،کوٹ جیمل،موئیل سمیت بھارتی فائرنگ سے متاثرہ تمام علاقوں کا دورہ کیا،تفصیلی دورے کے دوران انسانی جانوں کے نقصانات دکانوں،گھروں مال مویشی ،روڈ انفراسٹکچر کا جائزہ لیا۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی بھمبر میں ایل او سی سے ملحقہ علاقوں میں حالیہ بلااشتعال بھارتی گولہ باری کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی حالیہ گفتگو مایوس ، ناکام اور شکست خوردہ شخص کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی امریکن بزنس مین ڈاکٹر انوش احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا پیشہ ورانہ انداز میں بھرپور اور موثر جواب دیا ہے۔ انہوں نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے پاک فوج کی آپریشنل کارکردگی اور غیر متزلزل عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سا لمیت اور عوام کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر انوش احمد نے مسلح افواج کی بہادری، ہمت ، نظم و ضبط اور موثرردعمل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان متحد ہے اور اپنی علاقائی سا...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات 16 جون 2025 سے 8 ستمبر 2025 تک ہوں گی۔ سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق نوٹیفیکیشن کا عکس   نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے، اس دوران اہم مقدمات دستیاب بینچز میں سماعت کے لیے مقرر بھی کیے جائیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں تعطیلات چھٹی سپریم کورٹ عدلیہ
    لندن: برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو ایف-35 لڑاکا طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلسطینی انسانی حقوق تنظیم “الحق” نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ اسرائیل کو ان مہلک طیاروں کے پرزے دینا جنگی جرائم میں سہولت کاری کے مترادف ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ:”غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، اسرائیل نے صرف 18 ماہ میں ایک پورا معاشرہ مٹا دیا ہے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور اس صورتحال میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کی جانب سے جنگ کے میدان میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر اپنائے جانے والے ہتھکنڈوں کا بھی منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ سفارتکار شنکر ریڈی جاسوسی میں ملوث پایا گیا ۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو اُس کی سرگرمیوں کی بنیاد پر "ناپسندیدہ شخصیت"  قرار دے دیا ہے کیونکہ بھارتی اہلکار کی حرکات سفارتی استحقاق اور حیثیت سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔ سابقہ فاٹا اور پاٹا...
    اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے پالیسی کے طور پر یہ طے کیا ہے کہ اگر کوئی جج اختلافی نوٹ تحریر کرتا ہے تو اسے اسی بینچ کے سربراہ کی منظوری کے بعد ہی عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر پبلک کیا جائے گا۔ایکسپریس کو ایک ذمے دار ذریعہ نے بتایا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق بارہ جولائی کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیلوں پر جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے اختلافی نوٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی منظور ی کے بعد ہی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہو سکیں گے۔ماضی میں کوئی جج اگر کیس کے آغاز پر ہی اختلاف کرکے بینچ سے اٹھ کر چلا جاتا تو اسکی اختلافی...
    اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس باقر نجفی  نے ملزم کے وکیل سلمان صفدر سے سوال کیا کہ کیا ذہنی مریض ہونے کا نکتہ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ میں اٹھایا گیا تھا؟جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی، مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ  نے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں موجود ہیں تو التواء کیوں دیں؟ سلمان صفدر  نے جواب دیا کہ ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے اس نکتے تو عدالتوں نے یکسر نظرانداز کیا گیا، کچھ دستاویزات جمع کرانا چاہتا ہوں...
    اسلام آباد(نیٹ نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی 3 بڑی جماعتوں نے ناقابل بھروسہ قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  ن لیگ کے بلال اظہر کیانی، پی پی کے آغا رفیع اللّٰہ اور پی ٹی آئی کے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا نریندر مودی شاید اس سیزفائر کو آگے لے کر نہیں چلیں گے۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر اور ٹوئٹ کے بعد  کی صورتحال  پر بات چیت کی گئی اور پاکستان کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں  نے نریندر مودی کو  ناقابل بھروسہ قرار دیا ۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی خیبرپختونخوا کے وفد نے پشاور میں ہونے والی یکجہتی پاکستان ریلی کے انعقاد سے آگاہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 26 مئی کو ہونے والی ریلی کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پشاور میں کرپشن، لاقانونیت اور بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے خلاف 26 مئی کو ریلی کا انعقاد ہوگا، 26 مئی کو پشاور میں ہونے والی ریلی کا مقصد بلدیاتی نمائندوں سے لے کر کسانوں کے حقوق غصب...
    اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی جب کہ  آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے سنی اتحاد کونسل کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عدالت میں کھڑے ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ نے سماعت کی، سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا آپ جواب کل تک جمع کروادیں گے، وکیل نے جواب دیا دو دن کا وقت دے دیں، سوموار تک سماعت ملتوی کی جائے، آئینی بینچ پر بھی اعتراض ہے، اس پر...
    جدہ (نیوزڈیسک) پاک ،بھارت کشیدگی کا معاملہ دنیا بھر میں زیر بحث ہوگیا۔ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حریف ممالک پاکستان اور بھارت کشیدگی کا معاملہ چھیڑ دیا ، امریکی صدر نے اپنے مشیر مارکو بیورو کو پاکستان اور بھارت کی سیاسی لیڈر شپ کو ناشتے پر بلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں سعودی عرب امریکا انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات سمیت کئی عالمی معاملات پر گفتگو کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوران خطاب پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مارکو یہ کتنا اچھا ہوگا کہ...
    فوٹو بشکریہ جیو نیوز لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری، حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کراچی: سرجانی ٹاؤن میں رکشہ الٹنے سے بہن جاں بحق، بھائی زخمی سرجانی ٹاؤن میں خدا کی بستی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ آخری منٹ اسٹاپ کے قریب ڈمپر کی بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکالا اور انہیں اسپتالوں میں منتقل کیا۔ریسکیو...
    پشاور(نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کے لیے جاری کوششوں کے دوران پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر پارٹی رہنماؤں اور ضلعی کارکنوں پر برس پڑے۔ ایک آڈیو پیغام میں جنید اکبر نے اپنے ہی ضلع کے رہنماؤں اور کارکنوں کو کھری کھری سنا دیں۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ میرے اپنے ضلع کے لوگ اگر باہر نکل آتے تو اتنی ہتک نہ ہوتی۔ میں ایم این اے ہوں، میرا اپنا ایم پی اے تک ساتھ نہیں دے رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں گروپ میں میسج کرتا ہوں، ایم پی اے جواب ہی نہیں دیتا۔ ہمارے واٹس ایپ گروپ میں 231 لوگ ہیں، وہی اگر باہر آ جاتے تو ہماری کچھ عزت رہ جاتی۔ اپنے بیان...
    سعودی عرب کے دورے پر پہنچے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جہاں شام پر عائد ’ظالمانہ پابندیوں‘ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے وہیں انہوں نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ یا تو اپنا جوہری پروگرام ترک کردے ورنہ پھر ’شدید دباؤ‘ کا سامنا کرے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنی تقریر کے دوران، صدر ٹرمپ نے ایران کو ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جوہری عزائم ترک کردے یا زیادہ سے زیادہ دباؤ کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ محمد بن سلمان کی درخواست پر شام پر عائد تمام پابندیاں ہٹانے پر رضامند ’میں آج یہاں ایران کے رہنماؤں کے ماضی کی افراتفری کی مذمت کرنے کے لیے نہیں ہوں،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک-بھارت تعلقات پر اپنی “ثالثی پالیسی” کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کو فوجی کشیدگی ختم کرنے کی صورت میں تجارتی تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت اور پاکستان اپنی لڑائی بند کریں تو امریکا دونوں ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے تیار ہے، لیکن لڑائی جاری رہی تو تجارت ممکن نہیں۔ صدر ٹرمپ نے سعودی عرب میں یو ایس-سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بھی بہت تجارت کرنے جا رہے ہیں، بھارت کے ساتھ بھی، لیکن ہم نے انہیں کہا کہ پہلے یہ لڑائی بند کرو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاید ہم انہیں...
    ترجمان حریت قیادت کا کہنا ہےکہ کشمیری عوام کی حقیقی قیادت، جن میں سے بیشتر بھارتی جیلوں میں قید ہیں، کو مجوزہ مذاکرات میں شامل کیا جانا چاہیے تاکہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے کسی بھی حل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی اور تنازعہ کشمیر پر امریکہ کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ثالثی کی پیشکش پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان بامعنی مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے...
    سٹی42: شہر بھر کے تمام تھیٹرز کو ڈراما اوقات کی پابندی نہ کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ متعدد تھیٹرز سرکاری اوقات کار کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق متعدد تھیٹرز فرنٹ لائن لائٹس بند کرکے خفیہ طور پر ٹکٹوں کی فروخت جاری رکھتے ہیں اور رات گئے تک ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں۔ مخصوص طور پر شالیمار تھیٹر، کمال تھیٹر سمیت دیگر مقامات پر اوقات کار کی کھلی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ بلوچستان کی سمندری حدود میں دو ماہ تک مچھلی کے شکار پر پابندی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کئی تھیٹرز میں رات 11...
    چند ہفتے قبل بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی میں ایک ٹریننگ کورس میں گفتگو کے لیے گیا، تو معلوم ہوا کہ وہاں ملازمین کو اس ماہ بھی بس ’چوتھائی تنخواہ‘ ہی دی گئی ہے۔ یہ بحران کسی ایک یونیورسٹی کو ہی درپیش نہیں ہے بلکہ تقریباً تمام یونیورسٹیاں اس کا سامنا کر رہی ہیں۔ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے گرتے ہوئے معیار، وفاقی اور صوبائی سرکاری جامعات میں بدانتظامی کے متعلق سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ 24 اکتوبر 2024ء کو جاری کیا تھا۔  اب چونکہ اس فیصلے کو 6 مہینے سے زائد ہوچکے ہیں، تو دیکھنا چاہیے کہ اس فیصلے پر کتنا عمل درآمد ہوا ہے اور عمل درآمد نہ کرنے کے لیے کون ذمہ دار ہیں؟ سپریم کورٹ کے فیصلے...
    بدھ کی صبح مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے بغیر پائلٹ طیاروں (ڈرونز) نے طرطوس کے نواحی علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بدھ کی صبح مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے بغیر پائلٹ طیاروں (ڈرونز) نے طرطوس کے نواحی علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، بدھ کی صبح جنوب مغربی شام میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ المیادین چینل نے ان رپورٹوں کے حوالے سے بتایا کہ طرطوس کے مضافاتی علاقے کو صیہونی حکومت کے ڈرونز نے نشانہ بنایا ہے۔ عراقی میڈیا ادارہ صابرین نیوز نے بھی تصاویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ صیہونی ڈرون حملے کے بعد طرطوس کے علاقے عمریت میں فضائی دفاعی نظام کی...
    لاہور: سماعت سے محروم شہریوں کو پنجاب اسمبلی کارروائی سے باخبر رکھنے کے لیے خصوصی ایس ایل ٹی کی سہولت دے دی گئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا ایوان کو عوام دوست بنانے کے لیے بڑا اقدام ہے۔ اب سماعت سے محروم حضرات بھی اسمبلی اجلاس سمجھ سکیں گے۔ ملک محمد احمد خان کی ہدایت کے مطابق اسمبلی اجلاس میں اب سے سائن لینگویج ٹرانسلیٹر موجود رہے گا۔ سائن لینگویج ٹرانسلیٹر کو لائیو نشریات میں اسکرین کا مخصوص حصہ دیا جائے گا، جس کے لیے اسمبلی میں ایک کیمرا مختص کر دیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سماعت سے محروم حضرات کے لیے بھی ایوان میں جگہ بنا دی گئی۔ اسپیکر...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ہائی پروفائل کیسز میں بینچوں کی تشکیل مارچ 2009 سے زیربحث رہی ہے۔ 26 ویں ترمیم کی منظوری کے باوجود ہم خیال بینچ کی اصطلاح اب بھی مستعمل ہے جبکہ آئینی بینچوں کے لیے ججوں کی نامزدگی جوڈیشل کمیشن کر رہا ہے۔  6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود آئینی بینچوں کے لیے ججوں کی نامزدگی کا کوئی معیار وضع نہیں کیا گیا۔ اس وقت تمام صوبوں سے 15جج آئینی بینچ میں موجود ہیں لیکن وہ جج جو انتظامیہ کی گڈ بک میں نہیں انھیں اس میں شامل نہیں کیا گیا۔ مزید پڑھیں: حکومت ریاستی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے باضابطہ کوشش کرے، سپریم کورٹ بار سپریم کورٹ...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ جو گفتگو کی جا رہی ہے خاص کر وزیراطلاعات پنجاب کی غیر ذمے دارانہ گفتگو ہے، اس ماحول میں اس ساری چیز کا میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا کیوںکہ ماحول کو یکجہتی کا ماحول رہنے دیا جائے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی بدقسمتی کی بات ہے، ہم نے آپ کے شوز میں بھی بات کی کہ وہ جب موقع تھا کہ تو تب تو وہ کچھ نہیں کر سکے، پی ٹی آئی غائب نہیں ہوئی یہ حکومت کی بیان بازی ہے۔  رہنما مسلم لیگ(ن) افنان اللہ خان نے کہا کہ یہ ایک عجیب...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شاید ہم پاکستان اوربھارت کو تھوڑا اور قریب لاسکیں جس کے باعث وہ باہر جائیں اورایک ساتھ کھانا کھائیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ کیا یہ اچھا نہیں ہوگا؟ دونوں ممالک باہر کہیں ملیں اور بیٹھ کر کھانا کھائیں، مسائل حل کریں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ مارکوروبیونے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان لڑائی میں لاکھوں افراد مارے جا سکتے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان اوربھارت سے کہا کہ آؤ تجارت کریں۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ خود ایک مسئلہ ہے۔  امریکی صدرٹرمپ نے سعودی عرب میں ترقیاتی کاموں کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے امریکہ سے بڑی تعداد میں غیرملکیوں کو واپس بھیجے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے انسانی حقوق کے حوالے سے خدشات نے جنم لیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کی جبری بیدخلی اور بالخصوص انہیں ان کے آبائی ممالک کے بجائے دوسری جگہوں پر بھیجنے سے گریز، منصفانہ قانونی کارروائی، دوسرے ممالک میں تشدد یا دیگر ناقابل تلافی نقصان سے تحفظ اور موثر ازالے کے حقوق کے تناظر میں امریکہ کا یہ اقدام باعث تشویش ہے۔ Tweet URL امریکی حکومت کی جاری کردہ معلومات کے مطابق، 20 جنوری اور 29 اپریل...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2025ء) آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلاۃ الشکر ادا کی گئی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی- ڈی رینجرز سندھ, ڈویثرن ہیڈکوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔ نماز شکرانہ کہ موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔(جاری ہے) نماز شکرانہ ادا کرنے...
    پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کا اہلکار سفارتی حیثیت کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جس پر اسے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے فیصلہ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کے سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ بھارتی میڈیا پاکستان کا سفارتی اہلکار جاسوسی...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی 3 بڑی جماعتوں نے ناقابل بھروسہ قرار دیدیا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ن لیگ کے بلال اظہر کیانی، پی پی کے آغا رفیع اللّٰہ اور پی ٹی آئی کے صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی۔اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو حالیہ تقریر اور ٹوئٹ کے بعد پاکستان کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ناقابل بھروسہ قرار دیا ہے۔دوران پروگرام تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نےکہا کہ نریندر مودی شاید اس سیزفائر کو آگے لے کر نہیں چلیں گے۔اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ اگر نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے پھر کوئی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاک فوج...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے ملاقات کے دوران حکومت پر زور دیا کہ ریاستی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے کوششں کریں اور بات چیت کا آغاز کریں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے صدر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن رؤف عطا کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات میں مشرقی سرحدوں سمیت دیگر امور پر بات ہوئی، فریقین نے آپریشن بنیان مرصوص  کے دوران مسلح افواج کی جرات اور بہادری کو سراہا اور کہا کہ پاک افواج کا ردعمل ایسا تھا کہ مخالف کوئی توڑ نہ نکال سکا۔ ملاقات...