برائلر گوشت کی قیمت میں20 روپے کلو اضافہ ،فارمی انڈے بھی مہنگے
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 20روپے اضافے سے 560روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت14روپے اضافے سے 387روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سی281روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
(جاری ہے)
اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ سی20روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی قیمت
پڑھیں:
بارشوں اور سیلاب کے باوجود کپاس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ
کراچی:مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باوجود پاکستان میں کپاس کی مجموعی پیداوار میں غیر متوقع اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک میں 15 ستمبر2025تک کپاس کی پیداوار گذشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 40فیصد کا اضافہ ہواجس سے رواں سال روئی اور خوردنی تیل کے درآمدی بل میں بھی کمی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافے کی بڑی وجہ پنجاب میں زیادہ اگتی کاشت، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے ٹینڈوں کے جلد کھلنے جبکہ سندھ میں کپاس کی پیداوار میں 47 فیصد اضافہ ہے۔
پی سی جی اے کی رپورٹ کے مطابق 15ستمبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 40فیصد کے اضافے سے مجموعی طور پر 20لاکھ 4ہزار روئی کی گانٹھوں کی مساوی پھٹی پہنچی ہے۔
زیر تبصرہ مدت میں پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 28فیصد کے اضافے سے 6لاکھ 90ہزار گانٹھ جبکہ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 47فیصد کے اضافے سے 13لاکھ 14ہزار گانٹھوں کی مساوی پھٹی پہنچی ہے۔
جننگ فیکٹریوں سے مقامی ٹیکسٹائل ملوں نے اس مدت میں 16لاکھ 52ہزار گانٹھوں کی خریداری کی ہیں جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کی نسبت 3 لاکھ گانٹھیں زائد ہیں جبکہ اسی عرصے کے دوران برآمد کنندگان نے بھی جننگ فیکٹریوں سے 26ہزار 400گانٹھوں کی خریداری کی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ رپورٹ کی ایک اور خاص بات پنجاب میں فی الوقت 212 جننگ فیکٹریاں فعال ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 100فیصد زائد ہیں جبکہ سندھ میں 216 جننگ فیکٹریاں فعال ہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 30فیصد زائد ہیں۔