جنوبی کوریا کی سابق خاتونِ اوّل کرپشن الزامات پر گرفتار؛ شوہر پہلے ہی جیل میں ہیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
جنوبی کوریا میں کرپشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سابق صدر یون سک یول کی اہلیہ کم کیون کو سنگین مالی جرائم کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق خاتونِ اوّل کو گرفتار کرنے کا حکم عدالت دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ کم کیون شواہد ضائع کرسکتی ہیں۔
عدالت میں پراسیکیوشن نے بتایا کہ کم کیون پر کئی سنگین الزامات عائد ہیں جن میں قیمتی زیورات، تحائف اور نقد رقوم کی وصولی، خفیہ معلومات حاصل کرکے اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری، اثر و رسوخ کے ذریعے انتخابی عمل میں مداخلت اور اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اُٹھا کر غیر قانونی سرمایہ کاری کرنا شامل ہے۔
عدالتی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سابق خاتونِ اوّل کے تمام جرائم جنوبی کوریا کے انسداد بدعنوانی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔
یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول پہلے ہی مارشل لاء نافذ کرنے کی ناکام کوشش اور دیگر الزامات کے باعث زیر حراست ہیں اور اب ان کی اہلیہ کی گرفتاری سے ان کے سیاسی مستقبل شدید خطرے میں ہے۔
جنوبی کوریا ماضی میں بھی اپنی قیادت کے خلاف شفاف تحقیقات اور قانونی کارروائیوں کے لیے جانا جاتا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی صدور اور اعلیٰ حکام کو بدعنوانی کے مقدمات میں سزائیں ہو چکی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی کوریا
پڑھیں:
رشوت خوری پکڑی گئی، ڈی سی آفس اوکاڑہ کا اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اوکاڑہ میں ڈپٹی کمشنر آفس کا جونیئر کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے ذیشان نامی کلرک کو 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہی گرفتار کر لیا، جبکہ اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کلرک سرکاری دفتر میں شہری سے رقم وصول کر رہا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ذیشان نے شہری سے نقشہ پاس کروانے کے لیے 70 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، تاہم 50 ہزار روپے پر معاملہ طے پا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ یہ واقعہ ایک بار پھر سرکاری دفاتر میں بدعنوانی کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے سدباب کے لیے سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔