عاصم منیر میرے کورس میٹ تھے ، وہ ولی اللہ ہیں، مجھے کہتے تھے کہ وردی وضو کرکے پہنا کرو: میجر نوید
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخصیت اپنا تعارف میجر نوید کے نام سے کرواتے ہیں اور انہوں نے انکشاف کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ان کے کورس میٹ ہیں ، وہ آج بھی انہیں سرنوید کہہ کر بلاتے ہیں، عاصم منیر ولی اللہ ہیں، نماز میں سجدہ اتنا طویل کرتے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ سو گئے ہیں یا جاگ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میجر نوید کا ویڈیو میں کہناتھا کہ عاصم منیر میرے کورس میٹ تھے ، عاصم نیر ولی اللہ ہے، میں نے انہیں جتنا قریب سے دیکھا ، ان کے ماں باپ کو سیلیوٹ کرتاہوں جنہوں نے اچھا بچہ تیار کیا،یہ ان کی بڑائی ہے کہ فیلڈ مارشل ہوتے ہوئے بھی یہ مجھے ابھی بھی سر نوید کہتے ہیں، ایک دن ہم میس سے کھانا کھا کر آ رہے تھے تو مجھے کہتے ہیں کہ میں آپ کو ایک بات بتانا چاہتاہوں، مجھے کہا کہ آپ کو ایک تحفہ دینا چاہتاہوں ، کہنے لگے کہ یہ وردی ہمارا رزق بھی ہے اور کفن بھی ہے ، آئندہ کے بعد آپ نے وردی وضو کر کے پہننی ہے ، وہ دن اور آج کا دن ہے میں نے اپنا وضو نہیں توڑا، مجھے کہتے تھے کہ نماز پڑھیں اور پھر دیکھیں اللہ آپ کی کس طرح مدد کرتا ہے ، انہوں نے ابھی نیا نیا قرآن مجید حفظ کیا تھا، اپنے کمرے میں منزل کی دہرائی کرتے اور نماز پڑھتے تو سجدہ اتنا طویل ہو تاکہ مجھے سمجھ نہ آتی کہ آپ سو گئے ہیں یا جاگ رہے ہیں، میں نے ان سے کہا کہ آپ نیند کس طرح کرتے ہیں تو وہ کہنے لگے کہ یہ میرے اور اللہ کے درمیان کا معاملہ ہے ، اس پر میں کوئی بات نہیں کرتا۔
78 برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے: حافظ نعیم
عاصم منیر ولی اللہ ہے یہ نماز میں اتنا طویل سجدہ کرتے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ یہ سو گیا ہےیا جاگ رہا ہے ! میجر نوید ۔۔
اس " ولی اللہ " کی کرامت ہم 8 فروری کو دیکھ چکے ہیں جب ایک طویل سجدے کے بعد انہوں نے راجہ اسکندر سے ملاقات کی اور پھر لاکھ کی لیڈ سے ہارےلوگ اسمبلی پہنچ گئے pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
نوازشریف کے دل کے معاملات بگڑ گئے،میجر ہارٹ پروسیجر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف کےدل کے معاملات بگڑ گئے ،میجر ہارٹ پروسیجر کا انکشاف ہوا ہے جس کو شریف فیملی کی جانب سے خفیہ رکھے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔
صحافی حسن ایوب کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے دل کا ایک میجر میڈیکل پروسیجر ہوا ہے لیکن ان کی فیملی کی جانب سے اس معاملے کو پبلک نہیں کیا گیا، ان کے خاندان نے اس بارے میں کچھ بھی عوام کے سامنے نہیں رکھا تو میں بھی اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا حالاں کہ میرے پاس اس حوالے سے مزید تفصیلات بھی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل ہی مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو جنیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے، اس حوالے سے فیملی ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف عارضہ قلب کے باعث 7 دن تک جنیوا کے ہسپتال میں زیر علاج رہے جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔
اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد نواز شریف جنیوا کے ہوٹل میں اپنے بیٹے حسن نواز، ڈاکٹر عدنان کے ساتھ مقیم رہے جہاں ان کی صحت کی نگرانی کی جاتی رہی اور وہ ہر لحاظ سے تندرست پائے گئے جس کے بعد وہ وطن واپس آگئے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar