اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) جناح سپورٹس کمپلیکس میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے جشن کی تقریب ہوئی۔ صدر مملکت‘ وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان‘ وفاقی کابینہ ارکان‘ قومی اسملی و سینٹ کے ارکان شریک ہوئے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں شہری اور دوست ممالک کے سفراء بھی شریک ہوئے۔ تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پاک آرمی‘ پاک بحریہ اور فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پنجاب رینجرز‘ ایف سی خیبر پی کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔ مسلح  افواج کے دستوں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے مارچ پاسٹ کیا۔ پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سلامی دی۔ تقریب میں علم بردار دستے نے مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پریڈ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد عمر اعوان نے صدر مملکت کو پریڈ پیش کی۔ تقریب میں ایس ایس جی کمانڈوز نے مارچ پاسٹ کیا۔ تقریب میں دوست ممالک کے فوجی دستوںنے مارچ پاسٹ کیا۔ 78 ویں جشن آزادی اور معرکہ ح میں کامیابی کی مناسبت سے اسلام آباد جناح گراؤنڈ میں پروقار تقریب ہوئی جس میں صدر‘ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک تھی۔ وفاقی وزراء‘ دوست ممالک کے سفراء‘ ارکان اسمبلی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ تینوں مسلح افواج کے دستوں نے پریڈ کا مظاہرہ کیا، سلامی دی۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا‘ کرتب دکھائے جبکہ ترکیہ اور آذربائیجان کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی اور پروقار تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ تحریک پاکستان کے تمام قائدین اور کارکنوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آج کے دن کی طویل تاریخ ہے۔ ہم نے جشن آزادی کو معرکہ حق کا نام دیا ہے۔ ہمارے بزرگوں کی قربانیاں ہر جگہ نظر آتی ہیں۔ یہ صرف آزادی کی جنگ نہیں دو قومی نظریئے کی بھی فتح تھی۔ بھارت نے جھوٹے الزام کی آڑ لیکر پاکستان پر حملہ کیا۔ بھارت کو گھمنڈ تھا کہ وہ طاقت کی بدولت پاکستان کو زیر کر لے گا۔ چار دن کے اندر بھارت کا غرور مٹی میں مل گیا۔ بھارت کی آنے والی نسلیں اس شکست کو یاد رکھیں گی۔ ہماری مسلح افواج کی جرأت اور بہادری نے تاریخ اور جغرافیہ بدل ڈالا۔ معرکہ حق نے ثابت کیا کہ ہم اس آزادی کی حفاظت کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ جشن آزادی کو معرکہ حق کا نام دیا گیا ہے۔ آپ سب کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بھارت کے خلاف عظیم کامیابی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا۔ ہمارے بہادر جوانوں نے سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کا مقابلہ کیا۔ ہماری ایٹمی طاقت کسی طور پر جارحانہ سوچ نہیں رکھتی۔ ہم نے بھارت کی جوہری طاقت کے مقابلے میں ایٹمی طاقت کے حصول کا راستہ اپنایا۔ ہمارے دوست ممالک نے مشکل گھڑی میں ہمارا حوصلہ بڑھایا۔ چین‘ سعودی عرب‘ ترکیہ‘ یو اے ای‘ آذربائیجان اور ایران نے پاکستانی مؤقف کی کھل کر حمایت کی، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جنگ بندی کیلئے ٹھوس کوششیں کیں۔ امید ہے صدر ٹرمپ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروائیں گے۔ پاکستان بحران سے نکل کر نئے معاشی دور میں داخل ہو رہا ہے۔ مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہونے پر فخر ہے۔ فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتوں سے بھارت کے خلاف عظیم فتح ملی۔ مسلح افواج نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ کبھی بھلا نہیں پائے گا۔ آج کے عظیم دن پر تمام جماعتوں کو میثاق پاکستان کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ہوں۔ پاکستان میں سب کو احتجاج کا حق ہے، جلاؤ گھیراؤ کا نہیں۔ پاکستان میں سب کو سیاست کا حق ہے بغاوت کا نہیں۔ تنقید کا حق ہے توہین کا نہیں۔ وقت آ چکا ہے کہ ہم سیاسی تقسیم‘ ذاتی مفادات اور کھوکھلے نعروں سے آگے بڑھیں۔ ہم آگے بڑھ کر پاکستان کیلئے اجتماعی سوچ اپنائیں۔ غزہ اور کشمیر میں بے گناہوں کا خون بہتا ہے۔ فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ حقوق حاصل ہونے تک کھڑے رہیں گے۔ ہمارے پاس عظیم ماضی ہے۔ اب روشن مستقبل کی طرف بڑھنا ہے۔ اختلافات اپنی جگہ پاکستان کیلئے ہم سب ایک ہیں۔ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 150 ارب ڈالر سے زائد نقصان ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ میثاق  معیشت کی بحالی کا منصوبہ نہیں وسیع تر قومی مفاد کی بنیاد ہے۔ پوری دنیا دیکھ سکے  کہ ہمارے اختلافات اپنی جگہ مگر پاکستان کی خاطر ہم ایک ہیں۔ سیاست کا حق ہے مگر ریاست کے خلاف بغاوت کا نہیں۔ پاکستان کے ڈیفالت کا خطرہ ٹل گیا۔ معاشی ٹیم کی انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دیار غیر میں مقیم پاکستانی ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں۔ مہنگائی کی سطح  جو 34  فیصد پر پہنچ گئی تھی آج پانچ فیصد پر  آ گئی ہے۔ شرح سود 21 فیصد سے گیارہ فیصد پر آ گئی ہے۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ سول حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔ فیلڈ مارشل نے نیشنل ایکشن پلان سے لیکر نیشنل اکنامک پلان  تک ہر سطح پر ہم آہنگی پیدا کی۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی اور ٹیرف معاہدے میں بھی فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار  ہے۔ وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔  سیاسی  اور عسکری ٹیم کے درست فیصلوں کی وجہ سے آج پاکستان معاشی آزادی کی راہ پر گامزن ہے۔ عالمی ادارے بھی تسلیم کر رہے ہیں پاکستان بحران سے نکل  کر نئے معاشی دور میں داخل ہو رہا ہے۔ یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کا جشن منا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی حامل اور دشمن کو ہر سمت سے نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھنے والی یہ فورس ہماری روایتی جنگی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے ایک اور سنگ میل ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے مارچ پاسٹ کیا آزادی اور معرکہ کے دستوں نے معرکہ حق کی فیلڈ مارشل دوست ممالک مسلح افواج پاکستان کی یوم آزادی آزادی کی کرتا ہوں کا حق ہے کا نہیں کے خلاف

پڑھیں:

سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔

 ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار