ہالی ووڈ اداکار براڈ پٹ کی ایکشن تھرلر فلم "ایف 1” کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔

براڈ پٹ کی نئی ایکشن سے بھرپور ریسنگ فلم ’ایف 1‘ کا ٹریلر یوٹیوب پر جاری کر دیا گیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ فلم 27 جون 2025 کو عالمی سطح پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جب کہ کچھ ممالک میں اسے 25 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

یہ فلم فارمولہ ون کے سات مرتبہ عالمی چیمپیئن لیوس ہیملٹن، جیری بروک ہائمر، جوزف کوسنسکی، براڈ پٹ اور دیگر پروڈیوسرز کی مشترکہ کاوش ہے۔

فلم میں براڈ پٹ ایف 1 کے تجربہ کار ڈرائیور سونی ہیز کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو 1990 کی دہائی میں ایک حادثے کے بعد ایف 1 سے ریٹائر ہو گیا تھا۔ فلم کی کہانی اس وقت کے گرد گھومتی ہے جب ہیز کو ایک بار پھر ٹیم کی مدد کے لیے واپس بلایا جاتا ہے۔

اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں حقیقی ایف 1 لمحات شامل کیے گئے ہیں، جن میں براڈ پٹ کی سلور اسٹون گرینڈ پریکس تقریب میں حقیقی ڈرائیورز کے ساتھ موجودگی بھی شامل ہے۔ شائقین فلم کی حقیقی عکاسی اور ویژیول ایفیکٹس سے بہت متاثر دکھائی دے رہے ہیں اور اس کی ریلیز کا بےصبری سے اتنظار کر رہے ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کا “میرا گھر میرا آشیانہ” اسکیم کا آغاز

کراچی:۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گھر، فلیٹ، پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کےلئے “میرا گھر میرا آشیانہ” اسکیم شروع کردی ہے،اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے تک قرض حاصل کرسکیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے اسکیم سے قرض حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ جن کی مالیت 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے ہوگی۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس قرض کا دورانیہ 20سال ہوگا البتہ سبسڈی10سال کے لیے فراہم کی جائے گی۔

مرکزی بینک کے مطابق تمام روایتی اور اسلامی بینک، مائیکرو فنانس بینک اور ایچ بی ایف سی قرض فراہم کریں گے۔ بینک قرض کی پرائسنگ کائیبور پلس 3فیصد کی شرح سے کریں گے۔ صارف کو 20لاکھ تک قرض 5فیصد اور 35لاکھ قرض 8 فیصد پر فراہم ہوگا۔ قرض کی پروسسنگ کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں قتل عام روکنے اور سیکیورٹی کیلئے کوئی بھی کردار ادا کرنے پر خوشی ہوگی، وزیراعظم
  • سڈنی سے آکلینڈ جانے والی پرواز میں آگ کی اطلاع، پائلٹ کی ہنگامی “مے ڈے” کال تمام مسافر محفوظ
  • ’سردار جی تھری‘ کی ریلیز پر تنازع، مگر میچز اب بھی کھیلے جا رہے ہیں، دلجیت دوسانجھ پھٹ پڑے
  • ’ریلیز عمران خان‘ جلسہ، پی ٹی آئی پشاور میں کتنے لاکھ لوگوں کے آنے کی توقع کر رہی ہے؟
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی
  • وزیراعظم شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات آج ہوگی
  • علی ظفر کی فلم طیفا اِن ٹربل 2 کب ریلیز ہوگی؟
  • مظفرآباد میں ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزرا کے مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
  • اسٹیٹ بینک کا “میرا گھر میرا آشیانہ” اسکیم کا آغاز
  • اسٹیٹ بینک کا “میرا گھر میرا آشیانہ” اسکیم کا آغاز