پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کے حوالے سے پی سی بی کا بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 17 مئی سے 25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 8 میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق وہ شائقین جنہوں نے 8 مئی پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، 9 مئی پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور 10 مئی اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز کے میچز کے ٹکٹ خریدے تھے اب وہی ٹکٹیں بالترتیب 17، 18 اور 19 مئی کے میچز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل میں شرکت کریں گے یا نہیں، لاہور قلندرز کے سکندر رضا نے واضح کردیا
پی سی بی نے بتایا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18 مئی کو ڈبل ہیڈر ڈے ہونے کی وجہ سے پہلے جاری کردہ 9 مئی کا ٹکٹ دونوں گیمز میں شرکت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پی سی بی کے مطابق جن شائقین نے ایلیمینیٹر 1، 2 اور فائنل کے ٹکٹ خریدے ہیں وہ متعلقہ میچوں کی نئی اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔
پی سی بی نے بتایا کہ باقی لیگ میچوں اور پلے آف کے ٹکٹ ویب سائٹ یا ٹی سی ایس کی نامزد کردہ برانچز سے خریدے جا سکتے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق شائقین صرف ملتان میں شیڈول 5 اور 10 مئی کو ہونے والے مقابلوں اور راولپنڈی میں پہلے سے طے شدہ کوالیفائر کا مکمل ریفنڈ حاصل کرسکتے ہیں۔
جن لوگوں نے ٹی سی ایس سینٹرز سے ٹکٹ حاصل کیے تھے انہیں نامزد برانچز پر ہی واپس کرنا ہوں گے، اور مناسب وقت پر رقم کی واپسی کا اعلان کردیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی وجہ سے متاثر ہونے والے پی ایس ایل کے بقیہ میچز 17 مئی سے شروع ہوں گے، اور فائنل 25 مئی کو لاہور میں کھیلا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بڑا اعلان بقیہ میچز پاک بھارت جنگ پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل پی سی بی ٹکٹ رقم کی واپسی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بڑا اعلان بقیہ میچز پاک بھارت جنگ پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل پی سی بی ٹکٹ رقم کی واپسی وی نیوز پی ایس ایل بقیہ میچز کے مطابق پی سی بی میچز کے کے ٹکٹ
پڑھیں:
ایشیا کپ 2025 کب اور کہاں ہوگا؟ ممکنہ تاریخ اور مقام سامنے آگیا
ایشیا کپ 2025 کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کا باضابطہ شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کرے گا۔
ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرانے کے امکانات زیادہ ہیں تاکہ نیوٹرل مقام پر ٹیموں کو سہولت دی جا سکے۔
علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جا سکتا ہے جس کے تحت چند میچز ایک اور چند میچز دوسرے ملک میں ہوسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بھارت نے سکیورٹی کا بہانہ بناکر چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق ہوا تھا اور بھارت کے میچز یو اے ای میں کرائے گئے تھے۔ پاکستان نے بھی آئندہ ٹورنامنٹس کیلئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔