بلوچستان کے رکن اسمبلی اور پی پی رہنما جام مدد علی کی ریلی میں دھماکا، 1 جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کوئٹہ:
پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے علی مدد جتک کی ریلی پر بم حملہ ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے اور ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق علی مدد جتک ریلی کے ہمراہ جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں تھے کہ اس دوران کوئٹہ کے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے اُن کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد تمام زخمیوں کو ریسکیو کر کے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے تصدیق کی کہ علی مدد جتک حملے میں محفوظ رہے جبکہ وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان حکومت نے علی مدد جتک کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رنگ نے کہا کہ علی مدد جتک کے قافلے پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے، منتخب نمائندوں پر حملے جمہوری نظام پر حملے کے مترادف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ایسی کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی مدد جتک
پڑھیں:
بنوں میں خودکش دھماکا
پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے غوڑا پُل سورانی کے مقام پر خود کو اڑا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں بسیہ خیل کی حدود میں خودکش حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بسیہ خیل کی حدود دوہ غوڑا پل سورانی کے مقام پر خودکش حملہ ہوا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے غوڑا پُل سورانی کے مقام پر خود کو اڑا دیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔