وزیر داخلہ سندھ نے کراچی سے اسٹریٹ کرائم جلد ختم ہونے کی خوش خبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی:
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے شہر قائد سے جلد اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کی خوش خبری سنائی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ پر جاری امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ نے اہم منصوبے پر مختلف حوالہ جات پر مشتمل تفصیلی بریفنگ دی۔
سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت بلڈنگ و دیگر انفراسٹرکچرز کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ پروجیکٹ کے ابتدائی مرحلے میں ریڈ زون میں شامل ائیرہورٹ کلفٹن و شاہراہ فیصل میں کسی ایک کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے ثمرات شہریوں تک منتقل کیئے جائیں، اس پروجیکٹ کی تکمیل سے حفاظتی اقدامات اور جرائم کے خلاف پولیس اقدامات کو مذید تقویت ملے گی۔
وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ اسٹریٹ کرائمز،ہائی ویز رابرز، دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کا ایک مؤثر ہتھیار ثابت ہوگا اور اس سے کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں واضح کمی ہوگی۔
انہوں نے مزید امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور کریمنلز کا قلع قمع کرنے میں سیف سٹی پروجیکٹ ایک اہم ٹول ثابت ہوگا۔
اجلاس میں سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، پروجیکٹ ڈائریکٹر این آر ٹی سی و دیگر نے شرکت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ سندھ سیف سٹی پروجیکٹ
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔