لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آپریشن 'سندور' 'تندور' بن چکا ہے۔مودی سرکار کے پاس اب کوئی جواب باقی نہیں رہا۔دشمن کو اپنے طیاروں، ایئر ڈیفنس سسٹم اور میزائلوں پر ناز تھا،ہم نے سب خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب خود زخمیوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ گئیں اور شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے بھارتی جارحیت میں جامِ شہادت نوش کیا۔ عظمیٰ بخاری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر کو شکست خوردہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ "مودی فلموں کی طرح سمجھ رہے تھے کہ پاکستان کو ہرا لیں گے، لیکن یہ جنگ حقیقت تھی، کوئی فلمی سین نہیں۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ پراپیگنڈا پھیلانے کے بجائے حقائق کا سامنا کریں۔ "ہم ابھی صرف ٹریلر دکھا رہے ہیں، پوری فلم باقی ہے۔ شہریوں کی قربانیاں کسی مالی پیکج کی محتاج نہیں، تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب جلد شہداء کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کریں گی۔ "ہم اپنی سرزمین اور شہداء پر سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ "عظمیٰ بخاری نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "نواز شریف صرف ایک لیڈر نہیں بلکہ ایک ویٹرنری ہیں۔ دس مئی کو بھی انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مل کر ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ یہ پورا آپریشن نواز شریف کی قیادت میں ڈیزائن ہوا تھا۔ بعدازاں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ بھارتی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے غازیوں اور زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ انہوں نے مادرِ وطن کے ان سپوتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کی سربلندی کا علم بلند رکھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا، "جنگ کے شہداء اور غازی قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پاکستانی قوم ہمیشہ اپنے ان ہیروز کی احسان مند رہے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان