علیمہ خان کیخلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہونے پر کنول شوزب نے کیا کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کنول شوزب—فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہونے کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ پارٹی کی آن لائن میٹنگ تھی جس کو پبلک کیا گیا۔
کنول شوزب کا کہنا ہے کہ اس طرح پارٹی کے اندرونی معاملات کو پبلک کرنے سے پارٹی کمزور ہو گی، پارٹی کے اندرونی معاملات کو پبلک میں لایا گیا جو کہ تشویش ناک ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جس کو بانیٔ پی ٹی آئی نے عہدہ دیا اس کی عزت ہونی چاہیے، ایک فرد میرے اور بیرسٹر گوہر کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کی بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن کے خلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہو گئی۔
پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے یہ بھی کہا کہ یہ گفتگو بیرسٹر گوہر سے متعلق نہیں شہباز شریف کے بارے میں ہے، میری گفتگو کو مختلف معنی میں لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کی بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن کے خلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہوئی ہے۔
پارٹی رہنماؤں کی آن لائن میٹنگ کی کنول شوزب کی ویڈیو لیک ہوئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟
لیک ویڈیو میں کنول شوزب نے کہا ہے کہ اگر تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟ کوئی کون ہوتا ہے کسی کو منشی کہنے والا؟ کیا یہ باتیں کرنے والی ہیں؟
کنول شوزب لیک ویڈیو میں یہ کہتی دکھائی دے رہی ہیں کہ مجھے جب بھی علیمہ آپا ملیں گی تو میں ان سے لڑوں گی، پوچھوں گی، علیمہ آپا کو کہوں گی کہ یا توسیاست میں آنے کا اعلان کریں یا پارٹی کو برباد نہ کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی رہنما کنول شوزب کنول شوزب کی کنول شوزب نے کے خلاف کی بہن
پڑھیں:
پاکستان کو مکمل آمریت میں دھکیل دیا گیا ہے، علیمہ خان
بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مکمل آمریت میں دھکیل دیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ قوم ہمیشہ سے جنگوں میں اپنی فوج کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے لیکن ہمارے سیاستدان نریندر مودی کو جواب دینے پر تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو مکمل آمریت میں دھکیل دیا گیا ہے، فوجی عدالتوں میں 9 مئی کے کیسز میں سزائیں دی گئی۔
علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا 9 مئی کی سی سی ٹی وی وڈیو کی بات کیوں نہیں کی جارہی، بتائیں کیا پتلون اٹھانے کی سزا 10 سال قید ہوتی ہے؟