وزیراعظم کا یو اے ای صدر سے رابطہ، کشیدگی کم کروانے میں کردار ادا کرنے پر اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خطے میں کشیدگی کم کروانے کیلیے کردار ادا کرنے پر متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں حالیہ بحران کو کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ پاکستان جنوبی ایشیاء میں امن کا خواہاں ہے اور اسی جذبے کے تحت بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے افہام و تفہیم کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا لیکن ساتھ ہی پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کو کبھی چیلنج نہیں ہونے دے گا۔
وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گرمجوش، قریبی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون خاص طور پر معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید بہتری آئی ہے۔
انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو باہمی فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات کے کے لیے
پڑھیں:
شہباز شریف کا نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر سے رابطہ، دلی مبارکباد پیش
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد جموں و کشمیرکا وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور انہیں وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور تعاون کریں گے تاکہ خطے میں پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری