اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھارتی قیادت کے مسلسل اشتعال انگیز بیانات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں جنوبی ایشیا کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسرا ٹیلیفونک رابطہ ہے۔

وزیر اعظم نے جنوبی ایشیا کی کشیدہ صورت حال کم کرنے کے لیے سیکریٹری جنرل کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ سیکریٹری جنرل کی سفارت کاری اور رابطے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا میں امن کے حوالے سے ان کی دلچسپی کا مظہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، وزیر اعظم  نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر  دفاع کرتے ہوئے، جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے جھوٹے الزامات اورجارحیت کی مذمت کی اور اسے ایک خطرناک مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اس کا مناسب نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے بھارتی قیادت کے مسلسل اشتعال انگیز بیانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا جو  علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے اور سیکریٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ اس کے منصفانہ حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے علاقائی امن واستحکام آگے بڑھانے کے لیے دونوں فریقین کے ساتھ رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی امن کے فروغ کے لیے کام کرنا ان کا فرض ہے جس کی دنیا کو ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکریٹری جنرل جنوبی ایشیا اقوام متحدہ میں امن کے کا اظہار کے لیے

پڑھیں:

پاکستان اور بھارت رابطہ جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف میں ہاٹ لائن پر رابطہ
دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر سے متعلق امور پر غور، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او) اور بھارتی ہم منصب کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا جس میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ دونوں کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے فائرنگ نہیں ہوگی اور شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 روز قبل ہونے والی جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز کا یہ پہلا رابطہ تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہبازشریف کا سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ سے اظہار تشکر
  • بھارت کے اشتعال انگیز بیانات علاقائی امن کے لیے خطرہ؛ وزیر اعظم  کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے ساتھ کا ٹیلی فونک رابطہ
  • وزیراعظم کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے رابطہ، مسئلہ کشمیر کے حل پر زور
  • وزیراعظم کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
  • پاکستان اور بھارت جنگ بندی سے فائدہ اٹھا کر حل طلب مسائل کو حل کریں، اقوام متحدہ
  • پاکستان اور بھارت رابطہ جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا برطانوی سیکریٹری خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال