Daily Ausaf:
2026-07-24@09:55:13 GMT

یو اے ای کاویزا ، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے قونصل جنرل تاجروں کے لئے بڑا اعلان کردیا ، اب بغیر رکاوٹ خصوصی ویزے جاری ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل سے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین اور سی ای او کی ملاقات ہوئی، جس میں متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) نے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کیلئے الگ ویزا فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کردیا۔قونصل جنرل نے کہا کہ بلوچستان کے تاجروں کیلئے بغیر رکاوٹ خصوصی ویزے جاری ہوں گے۔

ملاقات میں فریقین نے خلیفہ پورٹ سمیت اسٹرٹیجک منصوبوں میں شراکت داری پر زور دیتے ہوئے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ تعاون کے ذریعے منصوبوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سرمایہ کاری منصوبوں کو اپنے سرمایہ کاری پورٹل پر شائع کریں گے۔

یاد رہے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی سے ملاقات کی تھی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر کے پی نے یو اے ای قونصلیٹ کےبزنس ویزا سیکشن کا افتتاح کیا تھا۔یو اے ای قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری اب 5 سالہ ویزا پروگرام حاصل کرنے کے اہل ہیں، ویزاپروگرام دونوں برادر ممالک میں دوطرفہ تعلقات مزیدمضبوط کرے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات یو اے ای

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی