نادرا نے اسپتالوں اور مراکزصحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے ڈیجیٹل نظام کی فراہمی کا آغاز کر دیا۔

ترجمان نادرا کے مطابق سول رجسٹریشن  نظام کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومتوں اور نادرا کے درمیان اشتراک کے معاہدے ہوئے،کراچی میں منعقدہ تقریب میں معاہدے پر سندھ کے سیکرٹری صحت وسیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ احتشام شاہد نے دستخط کیے۔

ترجمان کے مطابق نادرا سول رجسٹریشن اور زندگی کے اہم واقعات کے اندراج کے نظام کوجدید خطوط پر استوار کر رہا ہے، اسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈیجیٹل نظام کی بدولت پیدائش اور وفات کی معلومات براہِ راست حاصل ہوں گی۔

شہریوں کے ڈیٹابیس میں درست اور مکمل معلومات کا بروقت اندراج ممکن ہوگا، یہ اعدادوشمار "اڑان پاکستان" پروگرام کے تحت ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد دیں گے، اس ڈیٹا کی بنیاد پر ڈیجیٹل آئی ڈی اور ڈیجیٹل معیشت کے انقلابی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

ورلڈ بینک کے تعاون سے نادرا مختلف قومی اداروں کے اشتراک سے "ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ" پر کام کررہا ہے، کوئٹہ میں بھی بلوچستان حکومت اور نادرا کے درمیان معاہدے  پر دستخط ہوچکے ہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق صوبائی سیکرٹری صحت، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈائریکٹرجنرل نادرا بلوچستان نے دستخط کیے،آئندہ چند روز کے دوران دیگر صوبوں،آزاد جموں وکشمی راور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیےجائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نادرا کے

پڑھیں:

پاک بحریہ کے جہاز حنین کا دورۂ عمان، عمانی نیوی کے جہاز کے ساتھ مشق میں حصہ لیا

   تصویر سوشل میڈیا۔

پاک بحریہ کے جہاز حنین نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران سلطنت عمان کا دورہ کیا، عمانی بندر گاہ پہنچنے پر عمانی حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس حنین نے رائل عمان نیوی کے جہاز خصب کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا، مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون بہتر بنانا اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس حنین کے کمانڈنگ افسر نے رائل نیوی آف عمان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈنگ افسر نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے عمان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ طاس معاہدہ، پاکستان نے دو ٹوک مؤقف کے ساتھ بھارتی خطوط کا جواب دے دیا
  • سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا، وزارت خارجہ
  • نیب اور مسابقتی کمیشن کے درمیان ٹینڈرز کی بولیوں میں گٹھ جوڑ کی روک تھام کیلئے معاہدے پر دستخط
  • سندھ طاس معاہدے کی حفاظت کریں گے، بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، جارحیت کی تو فیصلہ کن جواب دینگے، دفتر خارجہ
  • امریکہ و سعودی عرب کے مابین ہتھیاروں کے سب سے بڑے معاہدے پر دستخط
  • پاک بحریہ کے جہاز حنین کا دورۂ عمان، عمانی نیوی کے جہاز کے ساتھ مشق میں حصہ لیا
  • امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط
  • بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں، پانی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے: عطا تارڑ
  • بینظیرانکم سپورٹ پروگرام اور Karandaaz ادائیگی کے ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کیلئے تیار