اسلام آباد:

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں داسو ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے  اورکمیٹی کے چیئرمین سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ناتجربہ کار کمپنی کو پسندیدہ بنا کر قومی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے میں بے ضابطگیوں، غیر شفاف ٹینڈرنگ اور غیر تجربہ کار کمپنی کو ٹھیکا دینے پر سخت سوالات کیے  گئے۔

اجلاس میں داسو ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ناتجربہ کار کمپنی کو پسندیدہ بنا کر قومی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کو بغیر ٹھوس جواز کے نااہل قرار دے کر ایک ایسی کمپنی کو ٹھیکا دیا گیا جس کے پاس بنٹنگ کنڈکٹر بنانے کا تجربہ ہی نہیں تھا۔

نیسپاک اور این ٹی ڈی سی حکام کے غیر تسلی بخش جوابات پر کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

سینیٹ کمیٹی نے اس اسکینڈل کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: داسو ٹرانسمیشن لائن اجلاس میں کمپنی کو

پڑھیں:

گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس، امن و امان بہتر بنانے کا عزم

دورانٍ اجلاس خطے کے امن و امان، پولیس ریفارمز، سیف سٹی پراجیکٹ، توانائی اور ترقیاتی منصوبوں بشمول موسم سرما میں بجلی کی فراہمی اور گلگت بلتستان کو ہر قسم کے ہتھیاروں سے پاک کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیرٍ صدارت گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اپیکس کمیٹی روم جٹیال گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمانڈر ایف سی این اے، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، انسپکٹر جنرل پولیس، ہوم منسٹر، سیکرٹری داخلہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں، حساس اداروں اور انتظامی امور کے نمائندگان نے شرکت کی۔ دورانٍ اجلاس خطے کے امن و امان، پولیس ریفارمز، سیف سٹی پراجیکٹ، توانائی اور ترقیاتی منصوبوں بشمول موسم سرما میں بجلی کی فراہمی اور گلگت بلتستان کو ہر قسم کے ہتھیاروں سے پاک کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کی سیکورٹی اور تعمیراتی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں خطے کی تمام زیر تعمیر شاہراہوں کی تکمیل، خنجراب پاس کو سارا سال فعال رکھنے اور سیاحت کے فروغ پر جامع گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں انسداد دہشتگردی کے ادارے کی بھرتیوں کی پالیسی کے پلان پر گفتگو ہوئی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امن وامان قائم رکھنے کے لیے تمام ادارے مل کے کام کریں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، تاکہ خطے کی ترقی اور استحکام کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز علاقے کے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں اور کسی بھی غیر قانونی عمل کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امن وامان کی بحالی کے لیے عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے مختلف امور پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت، کارکنوں کی گرفتاری پر عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا
  • پاکستان پر دو بڑے سائبر حملے ناکام بنائے جانے کا انکشاف
  • کراچی میں اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں چلنے کو تیار
  • محمد یوسف کا Sector 5-G میں نئی سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح
  • بھارت سے آنے والے یاتریوں سے 10 لاکھ سے زاید کرایہ وصولی کا انکشاف
  • گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس، امن و امان بہتر بنانے کا عزم
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، اسلام آباد کے اہم ترین منصوبوں پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ
  • سی ڈی اے کے پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ اور بار بار ٹرانسفر پر سینیٹ کمیٹی برہم؛ ایک پلاٹ پانچ بار کیسے منتقل ہوا؟ جواب نہ مل سکا
  • عرفان صدیقی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ یوسف رضا گیلانی
  • چیئرمین سی ڈی اے کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا