گجرات میں پولیس نے 7 ماہ سے لاپتہ خاتون کی لاش اپنے ہی گھر کی صحن سے برآمد کر لی۔

اس حوالے سے ڈی پی او گجرات نے بتایا ہے کہ شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش گھر کے صحن میں دفنا دی تھی۔ 

ڈی پی او کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش خاتون کے کردار پر شک ظاہر کیا ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

چارسدہ؛ سُوٹ کیس سے برآمد لڑکی کی لاش کا ڈراپ سین؛ سگا بھائی اور شوہر قاتل نکلے

چارسدہ:سُوٹ کیس سے برآمد ہونے والی قتل کی گئی لڑکی کی لاش کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا سگا بھائی اور شوہر ہی قاتل ہیں۔

24 جون کو تھانہ سٹی چارسدہ کی حدود ارضیات میں ایک مشکوک سوٹ کیس کی موجودگی کی اطلاع پر سٹی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، جہاں حفاظتی اقدامات کے تحت بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کیا گیا، تاہم افسوسناک طور پر سوٹ کیس سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح ٹیم تشکیل دی، جس میں ڈی ایس پی سٹی زرداد علی خان، ایس ایچ او سٹی بہرمند شاہ خان، اے ایس ایچ او بسم اللہ جان اور دیگر تفتیشی افسران شامل تھے۔

لاش کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد شناخت کے لیے سوشل میڈیا پر عوام سے مدد طلب کی گئی، جس کے کچھ دیر بعد ایک شخص تھانے میں پیش ہوا اور لاش کو اپنی بیوی قرار دیا، تاہم پولیس کو اس کے بیانات میں تضاد محسوس ہوا، جس پر اسے شاملِ تفتیش کیا گیا۔

دورانِ تفتیش ملزم اسماعیل نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی مسماۃ (ف) کو اس کے سگے بھائی کے ساتھ مل کر قتل کیا۔ وجہ عناد یہ بیان کی گئی کہ مقتولہ کا ایک شخص قربان علی کے ساتھ مبینہ طور پر غلط تعلق تھا، جس پر دونوں نے غیرت کے نام پر اس کا قتل کیا۔

ملزم اسماعیل کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف بھی برآمد کر لی گئی۔ مزید تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ مقتولہ کے بھائیوں نے 2024 میں اسی شخص قربان علی کو بھی قتل کیا تھا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • چینی نوجوان کے پیٹ سے 6 ماہ بعد 15 سینٹی میٹر چمچ برآمد
  • برطانوی خفیہ ایجنسی کی خاتون سربراہ کو اپنے ’دادا‘ سے دور رہنے کی ہدایت
  • آنکھوں میں مرچیں، گلے پر پاؤں۔۔۔! افیئر کیلئے بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کی ایک اور لرزہ خیز کہانی
  • سلیازہ ؛ سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں، خاتون جاں بحق، دو بچے لاپتہ
  • چارسدہ؛ سُوٹ کیس سے برآمد لڑکی کی لاش کا ڈراپ سین؛ سگا بھائی اور شوہر قاتل نکلے
  • دکی: 3 افراد کی لاشیں برآمد، گولیاں مار کر قتل کیا گیا
  • بجٹ 2025-26 کی تلخیاں اور چینی کی مٹھاس
  • دریائے سوات میں بارش کے بعد پانی کا ریلہ 18 افراد کو بہا لے گیا
  • برساتی نالے میں گاڑی بہنے کا معاملہ؛ خاتون ٹیچر کے بعد کیب ڈرائیور کی لاش بھی برآمد
  • آن لائن کیب میں اسکول جانیوالی ٹیچر کی لاش برساتی نالے سے برآمد، ڈرائیور غائب