اسرائیل غزہ میں خوراک کی کمی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، کینیڈین وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
کابینہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کی نئی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خوراک کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، اسرائیلی جارحیت میں اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کی نئی وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں خوراک کی کمی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ کابینہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوراک کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، اسرائیلی جارحیت میں اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ نے اسرائیل پر حماس کیساتھ بات چیت سے مسئلے کے حل پر زور دیا۔ انیتا آنند نے کہا ہمیں غزہ میں جنگ بندی کے لیے مزید کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے، دو ریاستی حل یقینی بنانا ہوگا، کینیڈا اس مؤقف پر برقرار رہے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ: پاکستان میں دہشتگردی پر افسوس: مصری وزیرخارجہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں وزیرخارجہ نے خطے کی صورتحال، مشرق وسطیٰ کی تازہ پیش رفت، غزہ امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر بدر احمد نے اعلیٰ سطح روابط جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور جلد پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے برادر ملک کے قومی دن سے قبل پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ پاکستان اور اومان کے دیرپا برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ دونوں فریقوں نے 8 ویں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کو جلد از جلد باہمی طور پر آسان تاریخ پر دوبارہ شیڈول کرنے پر اتفاق کیا اور آئندہ اعلیٰ سطح کے دوطرفہ مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا۔