تاریخ کی سب سے بڑی اسلحہ ڈیل، لیکن امریکہ نے اسرائیل کی ٹانگ اوپر رکھنے کیلئے اہم ترین ہتھیار سعودی عرب کو پھر بھی نہ دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کو امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ ملا ہے مگر وہ جنگی طیارہ نہیں جو وہ واقعی چاہتا ہے۔ امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ 142 ارب ڈالر کا اسلحہ معاہدہ کیا ہے ، جو امریکی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ یہ معاہدہ اُس وقت ہوا جب صدر ٹرمپ ریاض کے دورے پر تھے، اور اس میں میزائل سسٹمز سے لے کر جنگی بحری جہازوں تک ہر وہ چیز شامل ہے جو امریکی دفاعی کمپنیوں نے تیار کی ہے۔
مگر ایک چیز اس فہرست سے غائب تھی اور وہ ہے ایف 35 سٹیلتھ فائٹر جیٹ۔ سعودی عرب کئی سالوں سے اس جدید ترین طیارے کا خواہش مند ہے لیکن اتنے پیسے لٹانے کے باوجود بھی یہ طیارہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔اصل مسئلہ یہ ہے کہ اسرائیل کے پاس یہ طیارہ پہلے سے موجود ہے، اور امریکہ کی پالیسی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کوئی بھی ملک اسرائیل سے بہتر دفاعی ٹیکنالوجی حاصل نہ کر سکے۔
صحافی ماریو نوفل کے مطابق اگر کبھی سعودی عرب کو ایف35 دیا گیا، تو وہ اسرائیل کے بعد خطے کا دوسرا ملک ہوگا جو اس طیارے کو اُڑا رہا ہوگا ، اور یہ فضائی طاقت کے توازن میں ایک بڑی تبدیلی ہوگی۔
واضح رہے کہ ایف 35 ففتھ جنریشن کا جدید ترین سٹیلتھ لڑاکا طیارہ ہے جو امریکہ نے تیار کیا ہے۔ اسے تاریخ کا سب سے مہنگا پروجیکٹ بھی سمجھا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس کی تیاری میں 1700 ارب ڈالر کا خرچہ آیا تھا۔ امریکہ کے بعد اسرائیل وہ دوسرا ملک ہے جس نے ایف 35 حاصل کیا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کیخلاف نہ بولنے پر بالی ووڈ اسٹارز کیخلاف مہاراشٹرا پولیس ایکشن میں آگئی
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔