طیارہ حادثہ: لواحقین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
2020ء میں قومی ایئر لائن کے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کی تحقیقات متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردی گئیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں سید وسیم حسین نے کہا مئی 2020ء میں قومی ایئر لائن کا جہاز حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ آج تک نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حادثے میں ایم این اے رعنا انصار کے شوہر صحافی انصار نقوی بھی جاں بحق ہوئے، ابھی تک قومی ایئر لائن کی جانب سے ان لواحقین کو معاوضہ نہیں دیا گیا۔
ممتاز بینکار ظفر مسعود کی کتاب
پارلیمانی سیکریٹری زیب جعفر نے بتایا کہ اس بدقسمت طیارے میں کُل 99 افراد حادثے کا شکار ہوئے، جس میں سے 91 مسافر اور باقی جہاز کا کریو شامل تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن حادثے کا شکار 73 مسافروں کے لواحقین کو معاوضہ دے دیا گیا ہے، یہ معاوضہ انشورنس کمپنی سے دلوایا گیا تھا، 18 مسافروں کے لواحقین عدالتوں میں چلے گئے تھے۔
ڈپٹی اسپیکر نے مزید تحقیقات کے لیے معاملے کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا اور کہا کہ کمیٹی تمام لواحقین سے بات کرے اور معاوضہ دلوانے میں کردار ادا کرے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی ایئر لائن کے لواحقین لواحقین کو
پڑھیں:
خیبرپختونخوا : ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی
پشاور(اوصاف نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی، جس پر امدادی اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں سمیت زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تین افراد کا تعلق غنڈی میر خان خیل سے ہے۔ جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام