وزیرِ اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسسز کا بھی دورہ کریں گے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ، اعلی سول اور عسکری قیادت وزیرِ اعظم کے دورے میں ان کے ہمراہ تھی۔
وزیرِ اعظم کی پسرور چھاؤنی میں افسران و جوانوں سے کی گئی تاریخی گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن آج شام کو نشر کرے گا۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
اسکردو: معرکہ حق دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد
پاک فوج کے زیر اہتمام اسکردو میں معرکہ حق دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے بلند ترین صحرا سرفرنگا میں 21 کلومیٹر میراتھن کے ساتھ سینئر سیٹیزن اور طلبا کے لیے فن رن کا بھی انعقاد کیا گیا۔
سرفرنگا نیشنل میراتھن میں گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان سے ایک ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
کمانڈر ایف سی این اے سرفرنگا نیشنل میراتھن کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
میراتھن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹ محمد اختر کو10 لاکھ روپے نقد انعام اور میڈل سے نوازا گیا۔
دوسری پوزیشن والے سہیل عامر 7 لاکھ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے شہباز کو 4 لاکھ کے نقد انعامات دیے گئے۔
پہلی 50 پوزیشنز پر آنے والے ایتھلیٹس کو بھی نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
تقریب کے شرکاء اور مقامی عوام نے پاک فوج کی جانب سے میراتھن کے انعقاد کو بھرپور سراہا۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن، یکجہتی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے یہ میراتھن قابلِ تحسین اقدام ہے۔ اس کامیاب ایونٹ نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا ہے۔
پاک فوج دفاع وطن کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔